Breaking News

سام سنگ گیلکسی S اور گیلکسی SII کی فروخت دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد ہو گئی

لاہور : اکتوبر، 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ عالمی سطح پر موبائل فون اور مواصلات کا سر فہرست ادارہ ہے، جس نے اعلان کیا ہے کہ سام سنگ (Galaxy)گیلکسی S اور گیلکسی SII اسمارٹ فونز کی فروخت ، عالمی سطح پر 3 کروڑ یونٹ کا ہدف پار کر چکی ہے۔

گیلکسی SII نے سام سنگ کے لئے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔ اس نئے فون کے 1 کروڑ یونٹ جس تیزی سے فروخت ہوئے ، اس تیز رفتاری کی مثال سام سنگ کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ برطانیہ میں اس نئے اسمارٹ فون نے حال ہی میں “موبائل چوائس کنزیومر ایوارڈز 2011 ” کی تقریب میں دئے گئے ، دس میں سے پانچ اعزازات جیت لئے۔ اس کے علاوہ اسے 201 1Gadget Awards کا بہترین اعزاز بھی حاصل ہوا، اور اسےT 3 کی جانب سے “سال کا بہترین اسمارٹ فون” قرار دیا گیا۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس سال یہ بلاشبہ صارفین کا پسندیدہ اسمارٹ فون ہے۔

سام سنگ کی جدید ترین ایجاد کے طور پر اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فون کا انداز خوبصورت ، خدوخال باریک اور حسین، اور استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کی اسکرین میں رنگوں اور مناظر کا بہترین امتزاج دکھائی دیتا ہے اور Dual Core پراسیسر ٹیکنالوجی کے باعث اس کی کارکردگی بے مثال ہے۔

سال 2010 میں متعارف کرایا جانے والے سام سنگ گیلکسی S بھی 2 کروڑ یونٹ کی فروخت کا ہدف پار کرنے والا ہے۔ لہٰذا یہ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل آلہ ہے ، جو سام سنگ کا مقبول ترین فون بن چکا ہے۔ یہ ایجاد بھی سام سنگ کے لئے قابل فخر کامیابی ہے۔

دو سال پہلے گیلکسی S کو دنیا بھر میں متعارف کروایا گیا اور اسے تکنیکی تجزیہ نگاروں نے بے حد سراہا ۔ اس دن سے اس فون کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا اب گیلکسی کا نام جدید ترین اسمارٹ فونز کی علامت بن چکا ہے۔ سام سنگ اب دنیا بھر میں اینڈرائڈ ٹیکنالوجی پر مبنی اسمار ٹ فونز تیار کرنے والا کامیات ترین ادارہ بھی بن چکا ہے۔ جب کہ موبائل فونز کی مجموعی عالمی منڈی میں بھی سام سنگ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔

سام سنگ پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ، جناب ہی چانگ ژی نے کہا کہ؛ صرف پانچ ماہ قبل جب گیلکسی SII کو متعارف کروایا گیا تھا ، اس وقت سے اب تک اس اسمارٹ فون نے حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دنیا بھر میں مواصلات کے تجزیہ کار اور صارفین نے اس کے متعلق لاتعداد تعریفی کلمات ادا کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گذشتہ ماڈل گیلکسی S بھی 2010 سے لے کر اب تک صارفین کا پسندیدہ فون ثابت ہوا ہے۔ سام سنگ کی یہ ایجادات دنیا بھر میں مواصلاتی مصنوعات کے معیار اور کارکردگی کو نئی بلندیوں پر لے جا چکی ہیں۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 0423-586121 9/ 0300-852225

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *