Breaking News

سطحی چٹان کی بنیاد سے دھات معدن سازی کے لیڈ بیلی منصوبے میں نئی دریافت، آئرن گلین منصوبہ

AsiaNet 45113

ٹاؤنزول، آسٹریلیا، 17 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کوئنزلیڈ میں واقع معدنیات تلاش کرنے والا ادارہ اسٹریٹجک منرلز (اے آئی ایم: SML) نے آئرن گلین پروجیکٹ (“آئرن گلین”) میں لیڈ بیلی پروسپیکٹ سے سنگی ٹکڑوں کی نمونہ بندی کی جانچ کے نتائج کا پرمسرت اعلان کرتا ہے جو اکتوبر 2010ء میں تلاش کیے لیے کھودے گئے ابتدائی مقام سے 2 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب ہے۔

جانچ کے نمونہ جات ایک منرلائزڈ اسکارن سطحی چٹان سے لیے گئے جسے حال ہی میں اسٹریٹجک منرل کے تلاش کے منتظمین ٹیرا سرچ پرائیوٹ لمیٹڈ نے خطے سے گزرنے والے معاون گرینوڈائیرائٹ-اسکارن ارضیاتی اور ارضی کیمیادانی کو ہدف بنانے کے دوران دریافت کیا تھا۔ گزشتہ تلاش نے ظاہر کیا تھا یہ کہ علاقہ متوقع طور پر پولی میٹلک بنیاد رکھنے والی دھاتوں اور ساتھ ساتھ مقناطیسی خام لوہے کا حامل ہو سکتا ہے۔

سرگرمی کے تازہ ترین مرحلے میں منرلائزڈ اسکارن 11 سنگی ٹکڑوں کے نمونہ جات کا تجزیہ کیا گیا، جن کے نتائج 10 جون 2011ء کو حاصل ہوئے اور 13 جون 2011ء کو بورڈ نے ان پر نظر ثانی کی تھی:

– 7 جانچوں میں 1 فیصد سے زائد سیسہ (pb) تھا جبکہ متعدد میں 5 فیصد تک اور زیادہ سے زیادہ 20 فیصد تک سیسہ تھا؛

– 4 جانچوں میں 1 فیصد سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 4.6 فیصد تک زنک (Zn) تھا؛

– 4 جانچوں میں 1 فیصد سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 3.2 فیصد تانبا (Cu) تھا؛

اور

– 9 جانچوں میں 30 جی/ٹی جبکہ متعدد میں 100 جی/ٹی اور زیادہ سے زیادہ 1500 جی/ٹی چاندی (Ag) پائی گئی۔

اسٹریٹجک منرلز کے سی ای او پیٹرک گریفتھ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا:

“گو کہ لیڈ بیلی کے علاقے سے حاصل ہونے والے نتائج اس مرحلے پر کسی اہم تلاش کی موجودگی کی تصدیق سے بہت پہلے کی بات ہیں، لیکن نتائج پولی میٹلک نظام کی واضح موجودگی کو ظاہر کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد منرلائزیشن کے اندر نایاب اور بنیادی دھاتوں کے پھیلاؤ کو معین کرنا ہے جو محض اسی وقت ممکن ہوگا جب ڈرلنگ کے نتائج دستیاب ہوں گے۔ لیڈ بیلی ڈرلنگ آئرن گلین کے علاقے میں موجود مقناطیسی لوہے کے حجم کا مزید خاکہ کھینچنے کے منصوبے کا اضافی حصہ ہے۔ ہماری نظریں شمالی کوئنزلینڈ میں آئرن گلین منصوبے میں خام لوہے اور پولی میٹلک نظام کی تلاش پر مرکوز ہیں، اور 2011ء کے دوران ڈرلنگ کے نتائج دستیاب ہوتے کے ساتھ مزید اعلانات کیے جائیں گے۔”

مسابقتی فرد کا بیان

اس اعلان میں پیش کردہ معلومات جو تلاش کے نتائج کے متعلق ہے ڈاکٹر سائمن ڈی بیمز کی مرتب کردہ معلومات کی بنیاد پر ہے، جو ٹیرا سرچ پرائیوٹ لمیٹڈ کے کل وقتی ملازم اور اسٹریٹجک منرلز کےمکمل ملکیتی ماتحت ادارے آئرن گلین پرائیوٹ لمیٹڈ کے متعین کردہ ارضیاتی مشیر ہیں<

اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی کے بارے میں

اسٹریٹجک منرلز کوئنزلینڈ میں واقع اور ایک ادارہ جے جو 16 نومبر 2010ء کو برطانیہ میں تشکیل دیا گیا۔ ادارہ مکمل طور پر آئرن گلین پرائیوٹ لمیٹڈ کی ملکیت ہے جو آئرن گلین ٹینیمنٹ کا خطاب رکھتا ہے جو ٹاؤنزول، کوئنزلینڈ سے تقریبا 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ یہ مقام 2100 ہیکٹرز کے رقبے پر مشتمل ہے اور 10 کلومیٹر کے ریل و سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا حامل ہے جو ٹاؤنزول کی گہرے پانی کی بندرگاہ سے منسلک کرتا ہے جو سال بھر چلنے والی بڑے پیمانے پر وزن اٹھانے کی تنصیبات کی حامل ہے۔

مزید معلومات کے لیے ادارے کی ویب سائٹ http://www.strategicminerals.co.uk ملاحظہ کیجیے۔

مستقبل کے حوالے سے بیانات

تاریخی معلومات کے علاوہ اس اشاعت میں مستقبل کے حوالے سے بیانات ہو سکتے ہیں۔ ایسے بیانات محض پیش گوئی ہیں اور حقیقی خطرات اور غیر ممکنات کے حامل ہیں۔ حقیقی واقعات یا نتائج ادارے کو درپیش خطرات کے باعث مختلف ہو سکتے ہیں۔ ادارے کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی ہور ادارہ بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے یا ان پر نظر ثانی کرنےکی بھی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔

ذریعہ: اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی

رابطہ:  اسٹریٹجک منرلز پی ایل سی، +61-755-324-448،

یا میتھیو بونتھرون

، +44 (0) 7730-402-783

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *