Breaking News

سمترا دتہ بین الاقوامی تعلیمی ادارے میں امریکی بزنس اسکول کے پہلے اہم ڈین مقرر ہونے کے ساتھ کارنیل جانسن گریجویٹ اسکول آف مینجمنٹ میں عالمی نقطہ نظرلائیں گے

AsiaNet 47960

ایتاکا، نیو یارک، 10 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– نئے ڈین معروف بین الاقوامی بزنس اسکول میں ٹیکنالوجی جدت کے رفتار ساز ہیں

بزنس اور ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور فاؤنٹین بلیو، فرانس میں INSEAD میں نیو میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن لیب کے بانی اور کلیہ جاتی ڈائریکٹر سمترا دتہ یکم جولائی 2012ء سے کارنیل یونیورسٹی کے سیموئل کورٹس جانسن گریجویٹ اسکول آف مینجمنٹ کی گیارہویں ڈین ہوں گے، جس کا اعلان کورینل صدر ڈیوڈ جے اسکارٹن نے آج کیا۔دتہ کو مقرر کر کے جانسن امریکہ میں پہلا اہم بزنس سکول بن گیا ہے جس نے ملک سے باہر کسی بزنس اسکول سے ڈین کو حاصل کیا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20080212/NYTU116LOGO)

INSEAD دنیا بھر میں سرفہرست گریجویٹ بزنس اسکولوں میں شمار ہوتا ہے۔ دتہ بذات خود انگلستان میں یو سی برکلے کے ہاس اسکول، جامعہ آکسفرڈ میں آکسفرڈ انٹرنیٹ انسٹیٹیوٹ، اور جامعہ کیمبرج میں جج اسکول میں وزیٹنگ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، اور ساتھ ساتھ متعدد حکومتوں کو قومی انفارمیشن اور جدت کی پالیسیوں پر اور معروف بین الاقوامی اداروں کو بھی مشاورت دے چکے ہیں۔ وہ امریکہ، یورپ اور ایشیا میں رہ اور کام کر چکے ہیں، جن میں امریکہ میں جی ای اور جاپان میں شلم برجر کے ساتھ ایک انجینئر کی حیثیت سے ادوار بھی شامل ہیں۔

اسکارٹن نے کہا کہ “پروفیسر دتہ کی تقرری جانسن کی بڑھتی ہوئی عالمی نقطۂ نظر سے قدرتی مطابقت رکھتی ہے۔ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ابلاغ میں تجربہ رکھتے ہیں، وہ ایسی صورتحال کا تجزیہ کر چکے ہیں جو جدت طراز کو فروغ دیتی ہے اور وہ بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ دیگر خوبیوں کے ساتھ مذکورہ بالا خصوصیات انہیں کاروباری رہنماؤں اور منتظمین کی نئی نسل کی تعلیم کو دیکھنے کے لیے تیار کرتی ہی۔ جانسن کے طلبہ، کورنیلیئنز جو جانسن میں کورس لیتے ہیں، اور مستقبل قریب میں، نیو یارک شہر میں ہمارے نئے ٹیک کیمپس میں منتظمین اس تقرری سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

ایچ فسک جانسن ’79، ایم بی اے ’84، پی ایچ ڈی 86، سی ای او اور چیئرمین ایس سی جانسن نے کہا کہ “میں ڈین کے عہدے پر ڈاکٹر دتہ کے خیرمقدم پر خوش ہوں۔ جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی توجہ اور زبردست تحقیق انہیں آج اور مستقبل میں بھی اسکول کی قیادت کرنے کے اہل بناتی ہے۔”

دتہ INSEAD میں بزنس اور ٹیکنالوجی میں رولینڈ برجر چیئرڈ پروفیسرہیں۔ وہ ٹیکنالوجی اور جدت میں دو موثر رپورٹوں، گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی رپورٹ (شریک ناشر عالمی اقتصادی فورم) اور گلوبل انوویشن انڈیکس (ورلڈ انٹیلکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے ساتھ شریک ناشر کی حیثیت سے شایع ہوگی) کے بالترتیب شریک مدیر اور مصنف  ہیں۔ دونون رپورٹیں دنیا بھر میں حکومتوں کی جانب سے ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی پالیسیوں کا جائزہ لینے اور ان کی منصوبہ بندی کرنے میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گئی ہیں۔

دتہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ ڈیووس اجلاس کے طویل المیعاد شرکا کی تنظیم ڈیووس سرکل کے بھی رکن ہیں اور عالم، علاقائی اور صنعتی ایجنڈوں کو شکل دینے کے لیے ملٹی اسٹیک ہولڈرز کے متعدد منصوبوں میں شامل رہے ہیں۔ تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ انہوں نے بیس کتب اور مونوگرافس شایع کیے ہیں۔ وہ INSEAD میں ڈپٹی ڈین سطح انتظامیہ اور ذمہ داریوں کے حامل رہے ہیں، جن میں 110 ملین کی کل سالانہ آمدنی کے حامل عالمی ايگزیکٹو ایجوکیشن کو سنبھالنا شامل  تھا۔ وہ متعدد بین الاقوامی بزنس اسکولوں کے مشاورتی بورڈز کے رکن ہیں۔وہ  دو اداروں کے شریک بانی رہے ہیں اور ابتدائی مراحل میں موجود متعدد اداروں کے بورڈمیں شامل ہیں۔

وہ جوزف تھامس کی جگہ لیں گے، جو ڈین کی حیثیت سے پانچ سالہ مدت گزارنے کے بعد استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اپنے عہد میں تھامس نے اسکول کے طویل المیعاد اسٹریٹجک منصوبے کا آغاز کیا اور ایمرجنگ مارکیٹ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ساتھ انٹریپرینیئر شپ اینڈ انوویشن انسٹیٹیوٹ کے آغاز کی قیادت کی۔ استعفے کے بعد تھامس تدریس و تحقیق کے شعبے سے دوبارہ وابستہ ہو جائیں گے۔

دتہ نے کہا کہ “یہ تقرری میرے لیے زبردست موقع ہے، کسی حد تک جانسن کی عالمی نقطہ نظر، انٹرپرینیئرشپ اور جدت طرازی اور کاروباری تحفظ پذیری کے باعث، بلکہ نئے طریقوں کو جلد اختیار کرنے والے کی حیثیت سے بھی جیسا کہ پرفارمنس لرننگ، اسکول بذات خود بھی بزنس میں جدید سوچ کی مثال پیش کرتا ہے۔ میں اسکول اور جامعہ کے درمیان قریبی تعلقات میں اضافے کے حوالے سے پرجوش ہوں اور خاص طور پر ٹیک کیمپس میں تعاون کے حوالے سے دستیاب مواقع پر۔ میں ڈین تھامس کی جانب سے رکھی گئی مستحکم بنیادوں پر مرتب کردہ قائدانہ کردار کا شدت سے خواہشمند ہوں۔”

انفوسس لمیٹڈ کے چیئرمین امریطس اور کورنیل یونیورسٹی کے بورڈآف ٹرسٹیز کے امریطس رکن این آر نرائن مورتھی نے کہا کہ “سرفہرست ٹیکنالوجی محقق کے بعد تعلیم اور انتظامیہ میں معروف مینجمنٹ اسکول کی حیثیت سے فضیلت حاصل کرنے والے پروفیسر سمترا دتہ جانسن میں وژن، تمنا، نیٹ ورکنگ، مینجمنٹ، انجینئرنگ سختی اور فضیلت لائیں گے۔”

ایم بی اے ’83 اور بوزاینڈ کمپنی کے چیئرمین جو سادی نے کہا کہ “پروفیسر دتہ دنیا بھر کی تعلیمی اور کاروباری برادریوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور جانسن کو اپنی معلومات و تجربے کی وسیع دولت سے مالا مال کریں گے۔ بوز اینڈ کمپنی پروفیسر دتہ کے ساتھ ٹیکنالوجی مرکزی نمونوں کی حکمت عملی، جدت طرازی اور پھیلاؤ کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دو دہائیوں پر پھیلے تعلقات کار کے قیام پر فخر محسوس کرتی ہے۔ “

تھامس نے کہا کہ “مجھے بہت خوشی ہے کہ پروفیسر دتہ ہمارے ساتھ آئیں گے۔ عالمی کاروبار اور جدت طرازی کی حوصلہ افزئی کرنے والی صورتحال پر اُن کی وسیع تحقیق ہمارے اسٹریٹجک منصوبے کو آگے لے جانے کے لیے انہیں بہترین رہنما بناتی ہے، اور جانسن میں ڈین کی حیثیت سے نئے کردار کو حاصل کرتے ہی میری نظریں ان کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

ایچ فسک جانسن نے کہا کہ “میں سیموئل کورٹس جانسن گریجویٹ اسکول آف مینجمنٹ کے لیے قائدانہ کردار اور وابستگی پر ڈین جو تھامس کا تہہ دل سے شکر گزار ہونا چاہوں گا۔ ایک تعلیمی ماہر کی حیثیت سے کئی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ وہ میرے اہل خانہ کے دوست بھی رہے ہیں اور ہم ان کے کیے گئے کام پر بہت زیادہ مسرور ہیں۔”

دتہ نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک اور برکلے میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس، کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی اسناد کے حامل ہیں۔ انہوں نے ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والے لوردیس کاسانووا شادی کی۔ جو اِس وقت INSEAD کے اسٹریٹجی ڈپارٹمنٹ میں لیکچرر ہیں ، جہاںوہ انٹرنیشنل بزنس میں خصوصیت رکھتی ہیں، جن کی توجہ لاطینی امریکہ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں کثیر القومی اداروں پر مرکوز ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی ایک بیٹی ہے جو اس وقت آکسفرڈ یونیورسٹی میں پڑھتی ہے۔

کورنیل یونیورسٹی میں جانسن کے بارے میں

1946ء میں قائم ہونے والا جانسن ایٹ کورنیل یونیورسٹی دو سالہ اور تیز تر ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن دونوں فراہم کرتا ہے، اور ساتھ ساتھ دوران کیریئر ماہرین کے لیے دو ایگزیکٹو ایم بی اے پروگرامز پیش کرتا ہے۔ عام اور تیز رفتار ایم بی اے کلاس 2012ء میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 320 طلبہ ہیں، اور ایگزیکٹو پروگرام میں طلبہ کی تعداد 366 ہے۔ جانسن قانون، صنعتی و مزدور تعلقات، انجینئرنگ، میڈیسن، ہیلتھ ایڈمنسٹریشن اور رئیل اسٹیٹ میں دہری ڈگری اور سرٹیفکیٹ پروگرامز بھی پیش کرتا ہے۔ 52 کل وقتی اور مخصوص مدت کے لیے کلیہ، 20 عام غیر میعادی جن میں اضافی، امریطس یا دورے پر موجود معلم شامل ہیں- جن میں سے کئی کاروباری دنیا میں کامیاب کیریئرز سے کورنیل میں آئے ہیں- اسکول ایک متعاون اور عمیق طریقے کو اختیار کر کے بہترین شاندار تدریس پیش کرتے ہیں، جسے طلبہ حقیقی اداروں میں کاروباری چیلنجز کو سمجھنے کے لیے حاصل کرتے ہیں۔

ذریعہ: جانسن اسکول ایٹ کورنیل یونیورسٹی

رابطہ: جان کاربیری، jjc338@cornell.edu، +1-607-255-5353، یا جوناتھن پوسیس، jpocius@coynepr.com، +1-973-588-2000

Check Also

Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties

Karachi, Deputy Head of Mission from the Embassy of Mongolia Lkhanaajav Munkhtushig expressed eagerness to bolster trade and investment relations with the business community of Karachi through heightened exchange of business delegations between the tw...

The post Mongolian Envoy Advocates for Increased Business Exchanges to Enhance Trade Ties appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *