Breaking News

سی آر آر سی نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_xsb3625m/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

“سی آر آر سی: چائنا بُک شیلف پروجیکٹ” نے آسٹریلیا میں چینی ثقافتی لائبریریاں قائم کردیں۔

میلبرن، آسٹریلیا، 12 جنوری، 2021 / پی آر نیوزوائر / — دنیا کی وسیع ترین ریل نقل و حمل کے سازوسامان کی کمپنیوں میں سے ایک، سی آر آر سی کارپوریشن لمیٹڈ (“سی آر آر سی”، 1766.HK) نے متعدد پہلوؤں کی حامل 575 سے زیادہ غیرفکشن کتابیں جن میں چین کو متعارف کرایا گیا ہے، گذشتہ دسمبر میں چین سے آسٹریلیا میں میلبورن  تک پہنچائی ہیں۔ اس ترسیل کا مقصد سی آر آر سی کے چائنا بک شیلف پروجیکٹ (چائنہ بک شیلف) کا آغاز ہے، جس کا مقصد چین اور آسٹریلیا کے مابین ثقافتی تبادلے کا فروغ اور باہمی اعتماد پر مبنی ایک جامع کمیونٹی کی تشکیل ہے۔

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_6w0we4x8/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

سی آر آر سی نے ثقافتی تبادلے کے مکالمے کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے لئے سی آر آر سی ٹائمز الیکٹرک اور مقامی لائبریری میں “چائنا بُک شیلف پروجیکٹ” کا آغاز کردیا ہے ۔

چائنہ بک شیلف پوری دنیا میں چین اور چینی ثقافت پر خصوصی ارتکاز کے ساتھ چھوٹی لائبریریاں تشکیل دے گا۔ ان کتابوں کو چین سے باہر سی آر آر سی ملازمین اور عوامی سامعین دونوں میں شیئر کیا جائے گا۔ اس بار آسٹریلیا پہنچائی جانے والی 275 کتابیں میلبورن کے سی آر آر سی ٹائمز الیکٹرک کے اسٹاف لاؤنج میں رکھی جائیں گی، جبکہ دیگر 300 کتابیں مقامی شہریوں کو کمیونٹی لائبریری سے دستیاب ہوں گی۔

اس منصوبے میں شامل کتابوں کا انتخاب چین کے ممتاز پبلشرز کا جاری کردہ ہے، جس میں چین کے جامع ثقافتی عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی ریل راہداری کی صنعت کا ایک تعارف بھی شامل ہے۔ رواج، روایات، تاریخ، فن تعمیر، جغرافیہ، سیاست اور معاشرتی تحریکوں کے فلسفے کو اجاگر کرنے والی منی لائبریری قارئین کو قدیم اور جدید چین تک جامع رسائی کے قابل بنائے گی، جس سے گہرے اور افہام و تفہیم پر مبنی ایک مضبوط چینی-آسٹریلیائی باہمی عوامی تعلق کو تقویت ملے  گی۔

سی آر آر سی کے چیئرمین لیو ہولونگ نے کہا کہ “سی آر آر سی ایک متنوع اور جامع کارپوریٹ کلچر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ ہماری ثقافت آزاد مواصلات کی اخلاقی خصوصیات پر مبنی ہے۔”

https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_stje51wq/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

عنوان 3: سی آر آر سی “چائنا بُک شیلف ” نے ثقافت، تاریخ، روایت، رواج، فلسفہ اور دیگر موضوعات میں سے 500 سے زائد کتابیں منتخب کیں ہیں۔

چائنا بُک شیلف پروجیکٹ سی آر آر سی کی جانب سے سالمیت اور ذمہ داری کی تہذیب پیدا کرتے ہوئے، مقامی ملازمین اور رہائشیوں کے ساتھ مشترکہ زمینی اور ثقافتی اتحاد کی خواہش کے ساتھ ثقافتی تنازعات کے خاتمے کی جدوجہد کی بازگشت ہے۔

سال 2018 سے، کمپنی نے آسٹریلیا میں اس طرح کے باہمی تبادلوں کے فروغ کے لئے متعدد متعدد بین الثقافتی سرگرمیاں شروع کیں، جن میں مورویل پلانٹ میں اوپن ڈے اور مقامی باسکٹ بال کے کھیلوں کی سرپرستی شامل ہیں۔ سی آر آر سی، آسٹریلیائی یونیورسٹیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، مینجمنٹ اور سائنسی تحقیق کے شعبے میں بھی کام کرنے کے مواقع کی تلاش میں ہے۔

فعال طور پر مقامی شراکت داروں کی شمولیت کے ساتھ، سی آر آر سی باہمی مفادات اور ہم آہنگ ترقی کے لئے مقامی حکومت، کاروباری اداروں اور برادریوں کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر ایک برادری کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔

مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی CRRC یا Facebook، Twitter، Instagram، اور YouTube کے کارپوریٹ پیج ملاحظہ فرمائیں۔

سی آر آر سی کے بارے میں

سی آر آر سی (سی آر آر سی کارپوریشن لمیٹڈ) دنیا کی وسیع ترین ریل ٹرانسپورٹ سامان ساز کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس کی سالانہ فروخت کی آمدنی 2019 میں 229.01 بلین RMB ہے۔ اس نے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں مصنوعات اور خدمات فراہم کی ہیں، اور 15 بین الاقوامی آر اینڈ ڈی مراکز قائم کیے  ہیں۔ دیگر ممالک کے ساتھ سی آر آر سی نے امریکہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ملائشیا، ترکی اور ہندوستان میں مقامی صنعت کاری کے مراکز قائم کیے ہیں۔ سال 2019 تک، سی آر آر سی فارچیون گلوبل کی 500 کمپنیوں میں 359 ویں نمبر پر رہی ہے۔

تصویر 1: https://mma.prnewswire.com/media/1418561/1.jpg
تصویر 2: https://mma.prnewswire.com/media/1418562/2.jpg
تصویر 3: https://mma.prnewswire.com/media/1418563/3.jpg

Check Also

Arqit and SoftIron Partner to sell more secure data center deployments

LONDON, May 02, 2024 (GLOBE NEWSWIRE) — Arqit Quantum Inc. (Nasdaq: ARQQ, ARQQW) (Arqit), a leader in quantum-safe encryption, and SoftIron, the worldwide leader in true private cloud infrastructure announce a partnership to enable customers to make a seamless migration to quantum safe cloud tasks, with a priority focus on the defense sector. Arqit’s quantum-safe […]