Breaking News

سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

CHS Inc Rick Dusek سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

CHS Inc., the largest U.S. farmer-owned cooperative and a global energy, grains and foods company, names Rick Dusek vice president, Agronomy.

سینٹ پال، منیسوٹا، 12 اگست 2014ء/پی آرنیوزوائر/اشیانیٹ پاکستان — ملک کے معروف تعاون کنندہ اور عالمی توانائی، بیج اور غذائی ادارے سی ایچ ایس انکارپوریٹڈ (نیس ڈیک: CHSCP) نے آج اعلان کیا ہے کہ ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر اے جی بزنس مارک پام کوئسٹ 31 اگست 2014ء سے ادارہ چھوڑ دیں گے تاکہ آسٹریلیا کی بیج کمپنی میں سرفہرست قائدانہ کردار حاصل کرسکیں۔ موجودہ اسی ایچ ایس اسٹریٹجی لیڈرشپ ٹیم رکن شرلے کننگھم اے جی بزنس اینڈ انٹرپرائز اسٹریٹجی کی ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے نیا کردار سنبھالیں گی۔

CHS Inc Shirley Cunningham سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

CHS Inc., the largest U.S. farmer-owned cooperative and a global energy, grains and foods company, names Shirley Cunningham executive vice president and chief operating officer, Ag Business and Enterprise Strategy.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140811/135261
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140811/135262
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140811/135263
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140811/135264
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140811/135265

پام کوئسٹ یکم اکتوبر  2014سے گرین کارپوریشن، سڈنی، آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنیں گے۔

“ہم اس نئے موقع کو حاصل کرنے پر مارک کو مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں اور سی ایچ ایس اور اس سے پہلے کے اداروں کے لیے ان کی خدمات پر شکر گزار ہیں۔” سی ایچ ایس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کارل کاسالے نے کہا۔ “ہمارے ادارے کے ساتھ اپنے 35 سالہ دور میں وہ سی ایچ ایس عالمی پلیٹ فارم کے اجراء اور تعمیر اور بیج و غذائی کاروبار میں نمو کے متعدد مواقع پہچاننے میں اہم تھے جس نے اس ادارے کے مالکان کے لیے قدر و قیمت میں اضافہ کیا۔”

کننگھم، جنہوں نے 2013ء میں سی ایچ ایس میں انٹرپرائز اسٹریٹجی کی ایگزیکٹو نائب صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، ادارے کے انٹرپرائز اسٹریٹجی معاملات اور ساتھ ساتھ نئے اے جی بزنس پلیٹ فارم کی بھی بدستور رہنمائی کریں گیجس میں بین الاقوامی، شماری امریکہ اور ایگرونومی شامل ہیں۔ “شرلے اپنے توسیع شدہ کردار میں اہم عالمی تزویراتی اور انٹرپرائز تجربہ لائی ہیں۔” کاسالے نے کہا۔ “ہمارے اے جی بزنس اور انٹرپرائز تزویراتی پلیٹ فارمز کو شرلے کی قیادت میں منظم کرنا ہمیں ترقی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے میں مدد دے گا۔”

CHS Inc Mark Palmquist سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

Mark Palmquist, currently executive vice president and chief operating officer, Ag Business, for farmer-owned cooperative CHS Inc., will become managing director and chief executive officer of GrainCorp., Sydney, Australia, effective Oct. 1, 2014.

سی ایچ ایس اے جی کاروباری پلیٹ فارم میں نئے نامزد رہنماؤں میں شامل ہیں:

  • اسٹیفن ریٹور، سینئر نائب صدر، انٹرنیشنل، ذمہ دار برائے سی ایچ ایس جنوبی امریکہ، سی ایچ ایس ایشیا-بحرالکاہل اور سی ایچ ایس یورپ
  • گیری اینڈرسن، سینئر نائب صدر، شمالی امریکہ گرین مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ اینڈ فوڈ انگریڈینٹس، ذمہ دار برائے شمالی امریکہ گرین مارکیٹنگ، ٹرمینلز اینڈ ٹرانسپورٹیشن، بزنس ڈیولمپنٹ، پروسیسنگ اینڈ فوڈ انگریڈنٹس اور ایتھانول مینوفیکچرنگ۔
  • رک ڈوسیک، نائب صدر، ایگرونومی، معروف کراپ نیوٹرنٹس سپلائی اینڈ ٹریڈنگ، نارتھ امریکہ کراپ نیوٹرینٹس اور کمیونی کیشنز افعال، جس میں اضافی مصنوعات اور ٹیکنالوجی پیشکشیں شامل ہوں گے۔

کننگھم بدستور سی ایچ ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورسز، انٹرپرائز اسٹریٹجی اور مارکیٹنگ اور کارپوریشن افعال کی ذمہ دار ہوں گی۔ وہ یکم ستمبر 2014ء سے اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

سی ایچ ایس انکارپوریٹڈ (www.chsinc.com) ایک معروف عالمی زرعی کاروبار ہے جو کسانوں، زرعی رقبوں کے مالکان اور امریکہ میں تعاون کنندگان کی ملکیت ہے۔ توانائی، بیجوں اور خوراک میں تنوع رکھنے والا سی ایچ ایس اپنے صارفین، کسان مالکان اور دیگر حصہ داروں کو مقامی اور عالمی آپریشنز کے ذریعے اپنے کاروباروں کو بڑھانے میں مدد دینے سے وابستہ ہے۔ سی ایچ ایس، فورچیون 100 کمپنی، توانائی، فصلوں کو طاقت دینے والی مصنوعات، بیجوں کی مارکیٹنگ خدمات، جانوروں کی خوراک، غذا اور غذائی اجزاء، اور ساتھ ساتھ بیمہ، مالیاتی و خطراتی انتظام کی خدمات پیش کرتی ہے۔ ادارہ پٹرول صاف کرنے کے کارخانے/پائپ لائنیں چلاتا اور سینکس (ر) برانڈ کے خالص ایندھن،لوبریکنٹس، پروپین اور قابل تجدید توانائی کی مصنوعات بناتا، مارکیٹ اور تقسیم کرتا ہے۔

CHS Inc Gary Anderson سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان

CHS Inc., the largest U.S. farmer-owned cooperative and a global energy, grains and foods company, names Gary Anderson senior vice president North America Grain Marketing and Processing and Food Ingredients.

 یہ دستاویز مستقبل کے حوالے سے بیانات کی حامل ہے جو پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت آتے ہیں جو انتظامیہ کی موجودہ توقعات اور مفروضات پر مبنی ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات متعدد خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں جو حقیقی نتائج کو ممکنہ نتیجوں سے مختلف کرسکتے ہیں جن پر مستقبل کے حوالے سے بیانات میں بحث کی گئی ہے۔ ادارہ مستقبل کے واقعات یا حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان پر نظرثانی کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا ۔ انتظامیہ کے اندازوں اور پیش بینیوں پر اثر ڈالنے والے اضافی عواملپر گفتگو کے لیے 31 اگست 2013ء کو مکمل ہونے والے سال کے لیے سی ایچ ایس انکارپوریٹڈ کی فارم 10-کے میں درج کردہ سالانہ رپورٹ دیکھیں، جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج مکیشن کی ویب سائٹ (www.sec.gov) یا سی ایچ ایس کی ویب سائٹ www.chsinc.comپر دستیاب ہے۔

The post سی ایچ ایس کا اعلیٰ قائدانہ ٹیم میں تبدیلیوں کا اعلان appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

Indian CRPF Man Commits Suicide in Chhattisgarh

Ranchi, A Central Reserve Police Force (CRPF) man, identified as Basant Kumar, took his own life in the Dhurwa area of Ranchi in the Indian state of Chhattisgarh. According to Kashmir Media Service, his family revealed that he had been facing harass...