Breaking News

سی جی اے پی مائیکروفنانس فوٹوگرافی مقابلے کے فاتحین

AsiaNet 47993

واشنگٹن، 10 جنوری 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

رواں سال کے سی جی اے پی مائیکروفنانس فوٹوگرافی مقابلے کے فاتح ہو چی منہ، ویت نام کے این گو کوانگ فوک ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120110/DC32892-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120110/DC32892-b)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120110/DC32892-c)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110412/MM81963LOGO)

55 سالہ فوک گزشتہ 15 سالوں سے ویت نام میں پیشہ ور فوٹوگرافر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی تصویر دنیا بھر کے 70 سے زائد ممالک سے پیشہ ور اور غیر پیشہ ور فوٹوگرافروں کی پیش کردہ 2000 سے زائد تصاویر میں سے جیتی ہے۔

نمک خشک کرنے کا کام کرنے والے کارکنوں کی تصویر ویت نام کے جنوب وسطی ساحل پر کھانھ ہوا پر لی گئی ہے۔

ججو نے حتمی حیثیت سے دنیا بھر سے پیش کردہ 28 دیگر تصاویر کا بھی انتخاب کیا۔ جیتنے والی تصاویر کو سلائیڈ شو کی صورت میں یہاں دیکھا جا سکتا ہے: http://www.cgap.org/p/site/c/media/?play=1.9.56213۔

دوسرا انعام بھی ویت نام ہی نے جیتا۔ “ڈرائنگ فش” ویت نام کے کیانگ گیانگ صوبے کے علاقے ہیونھ کھانگ میں کام کرنے والے نجی ادارے کے کارکنوں کی عکاسی کرتی ہے جو برآمد کے لیے مچھلیوں کو ترتیب دے رہے ہیں۔

سرفہرست دو مقامات پر مشرق ایشیا کی برتری کے بعد، ہر خطے سے تعلق رکھنے والے حتمی امیدوار موجود ہیں، اور ججوں نے پہلی بار علاقائی فاتحین کا بھی اعلان کیا۔ پیرو سے کوئلہ بیچنے والے کی ایک تصویر کو لاطینی امریکہ کا علاقائی اعزاز دیا گیا۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے محمد خالد ریحان کی پالتو بطخوں کو ایک کشتی کے ذریعے لے جانے والے شخص کی خوش کن تصویر “دی ڈک شیفرڈ” نے جنوبی ایشیا کا اعزاز جیتا۔ چین نے مشرق ایشیا کا اعزاز حاصل کیا۔ اور “اے ڈے ایٹ کوکوکی” از جوناتھن کالان، نے افریقی اعزاز اپنے نام کیا۔ تصویر میں ایک تھوڑے سے کھلے ہوئے دروازے سے اپنے گھر والوں کا پیٹ بھرنے کے لیے ایک دستی بیگ سینے والی جین اوگیریم بابازی موجود ہیں، جو کیگالی میں عورتوں کے ادارے کی رکن ہیں۔

70 سے زائد ممالک کے فوٹوگرافروں نے اس سال تاریخ کا سب سے بہترین مقابلہ تشکیل دیا، جو اب اپنے چھٹے سال میں ہے۔ فاتحین میں پیشہ ور فوٹوگرافر اور وہ افراد بھی شامل ہیں جو فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں، جیسا کہ محمد منیر الزمان، جو بنگلہ دیش سے ایک مائیکروبایولوجسٹ ہیں جو بنگلہ دیشی فوٹوگرافرز کلب سے تعلق رکھتے ہیں۔ منیر الزمان اپنی تصویر “ہارویسٹ سیزن” کے ذریعے حتمی امیدوار تھے، جو گزشتہ سال موسم سرما کی آمد سے قبل بنگلہ دیش کے جنوبی حصے میں لی گئی ایک انتہائی توازن سے کھینچی گئی خوبصورت تصویر ہے۔

جیتنے والی تصاویر کا سلائیڈ شو دیکھنے کے لیے کلک کیجیے [http://www.cgap.org/p/site/c/media/?play=1.9.56213 ]۔ 2012ء سی جی اے پی مائیکروفنانس فوٹوگرافی مقابلے کے لیے انٹریز کا آغاز مئی 2012 ء سے ہوگا۔

سی جی اے پی مائیکروفنانس فوٹوگرافی مقابلےکے بارے میں مزید سوالات کے لیے جینیٹ تھامس [jthomas1@worldbank.org ] کو ای میل کیجیے۔

2011ء سی جی اے پی مائیکروفنانس فوٹوگرافی مقابلے کے فاتحین کی مکمل فہرست

پہلا انعام

سالٹی ٹیسٹ آف لائف

این گو کوانگ فوک، ویت نام

دوسرا انعام

ڈرائنگ فش

دین ترونگ منھ، ویت نام

تیسرا انعام

ٹوگیدر وی کین

جودیپ مکھرجی، بھارت

مشرقی ایشیا علاقائی فاتح

باسکٹ میکنگ

می چین یانگ، چین

لاطینی امریکہ علاقائی فاتح

کول سیلر

مارکو سیمولا، پیرو

جنوبی ایشیا علاقائی فاتح

دی ڈک شیفرڈ

محمد خالد ریحان، بنگلہ دیش

افریقہ علاقائی فاتح

اے ڈے ایٹ کوکوکی

جوناتھن کالان، روانڈا

ہارویسٹ ٹائم

این گو کوانگ فوک

فش فارمنگ

ین ہوا لیو، چین

پوٹری

تھانھ ہے این گوین، ویت نام

دی ریسرچ فیلڈ

پروبل رشید، بنگلہ دیش

نتھنگ ٹو ہولڈ آن

جی ایم بی آکاش، بنگلہ دیش

مینگو مارکیٹ

ایم یوسف توشر، بنگلہ دیش

فلوٹنگ مارکیٹ

تھانھ ہے این گوین، ویت نام

ٹو تھریش پیڈی

امیت مکھرجی، بھارت

ہیٹس بنھ این گو تھانھ، ویت نام

سروائیور

جی ایم بی آکاش، بنگلہ دیش

ونٹر لائف

چانگ چوان لی، چین

برڈ ریئرنگ

خاندکر نظم الحق، بنگلہ دیش

کسٹمر سروس

مارکو گوالازینی، بھارت

فشنگ ایٹ سینٹ مارٹنز آئی لینڈ

محمد یوسف توشر، بنگلہ دیش

ہیٹین گورڈیس ان ہینڈ

ڈیرسی کیفل، ہیٹی

ہارویسٹ سیزن

محمد منیرالزمان، بنگلہ دیش

کری ایشن

کوشک مجومدار، بھارت

مڈنائٹ ٹیلر

محمد نظری سلیمان، ملائیشیا

اولڈ چرکا

سیشادری موئترا، بھارت

ری سائیکلنگ

عبد العزیز، بنگلہ دیش

لائٹ اِن ڈارک نیس

ایگل مونگ سٹاڈ، یوگینڈا

گوئنگ ٹو مارکیٹ

ڈنھ مانھ تائی، ویت نام

ذریعہ: سی جی اے پی

رابطہ: جینیٹ تھامس ، jthomas1@worldbank.org، +1-202-473-8869

Check Also

Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics

Karachi, In a significant move to advance road safety standards within its logistics operations, Unilever Pakistan hosted a comprehensive workshop today at its head office. The event, titled "All in For Safety on the Roads," aimed to unify various stak...

The post Unilever Pakistan Leads Collaborative Workshop to Promote Road Safety in Logistics appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *