Breaking News

فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ارادے کی حمایت کےلیے ون وائس کے نوجوان کارکنوں کی مہم کا اعلان

AsiaNet 46252

نیو یارک، 9 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ون وائس فلسطین [http://www.onevoice.ps ] کے نوجوان کارکنوں نے جمعرات کو اپنی پرعزم آن لائن اور میدان عمل میں مہم کا اعلان کر دیا ہے جو فلسطینیوں کی ریاست کے لیے اقوام متحدہ کے تیزی سے سامنے آتے ارادے کی مدد کرے گی۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110908/DC65373)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110117/DC31246LOGO-b)

ون وائس فلسطین نے وطن ٹی وی اور دیگر مقامی خبری اداروں کے تعاون سے ایک مہم شروع کی ہے، جس کا عنوان ہے “ہمارے پاس آبائی زمین ہے، ہمیں ریاست چاہیے”، تاکہ دو ریاستوں کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل اجازت حاصل کرنے کی خاطر ہزاروں عام فلسطینیوں کو متحرک کرنے کی اجتماعی کوشش کی جا سکے۔

ون وائس فلسطین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیر مخلوف [http://www.twitter.com/samermakh ] نے کہا کہ “فلسطینیوں کے لیے ہماری ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا ارادہ ہماری سرزمین کی حفاظت کا فریضہ انجام دے گا۔ اقوام متحدہ ہم سے کہیں زیادہ کم ترقی یافتہ ریاستوں کو تسلیم کر چکا ہے اور ہمیں اس حق سے محروم رکھنے قرین انصاف نہیں ہے۔”

فلسطین ٹی وی [http://www.pbc.gov.ps ] اور وطن ٹی وی [http://www.wattan.tv ] نے مختصر پروموشنل وڈیو [http://www.wattan.tv/video/video_details.cfm?id=a919080a3286582 ] نشر کرنا شروع کر دی ہے جسے ون وائس فلسطین نے پیش کیا ہے اور جو ایک بین الاقوامی فلسطینی ہوائی اڈے کا خیال پیش کرتی ہے۔ ایک آن لائن بینر جس پر “1967ء کی سرحدیں + بین الاقوامی قراردادوں کا اطلاق + آباد کاریوں کا خاتمہ = ریاست، آزادی، امن، جمہوریت، خود مختاری، عظمت، آزادی” تحریر ہے، وطن ٹی وی کی سائٹ پر پیش کیا گیا، اور الجزیرہ [http://www.aljazeera.net ] کی ویب سائٹ اور معروف اسپورٹس سائٹ کورا [http://www.kooora.com ] پر بھی نظر آیا ہے۔

مشترکہ طور پر ون وائس فلسطین میدان عمل کی سرگرمیاں بھی منعقد کرے گا، جن میں مغربی کنارے میں ہزاروں اور پوسٹرز اور فلائیرز کی تقسیم شامل ہے جو اقوام متحدہ کی پیشکش کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہوں گے اور ہزاروں افراد کی جانب سے اس عمل کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر زور دینے کے لیے ایک دستخطی مہم شامل ہوگی۔

ون وائس اس جمہوری کوشش میں تمام فلسطینی شہریوں کی شمولیت کے لیے پلیٹ فارم تخلیق کرنے کے لیے فلسطین نوجوان کارکنوں کے وسیع نیٹ ورک کو بروئے کارلائے گی۔  نوجوان کارکن مغربی کنارے کے شہروں بیت اللحم اور سلفیت میں خیمے قائم کریں گے اور رہائشیوں کو اقوام متحدہ کے ارادے اور اس کے اثرات کے بارےگفتگو کے لیے مدعو کرے گا۔الخلیل اور جنین میں فلسطینی قانون ساز مجلس اور فتح انقلابی کونسل کے اراکین کے ساتھ ٹاؤن ہال اجلاس منعقد ہوں گے  اور ووٹ کے بعد والے دن پر لوگوں کے ساتھ منسلک ہوگا۔

ون وائس کے سی ای او ہاورڈ سمکا [http://www.twitter.com/howardsumka ] نے کہا کہ “ہم، فلسطینی، اسرائیلی اور بین الاقوامی افراد کی تحریک کی حیثیت سے، فلسطین میں اپنے دفتر کی مہم کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم فلسطینی عہدیداروں کے ساتھ اپنے مذاکرات سے سمجھے ہیں کہ یہ ایک سیاسی و ماہرانہ تدبیر ہے جو ہمیں سنجیدہ مذاکرات کے قریب لے جائے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی ارادہ دو ریاستی حل کے نتیجہ خیزی کو مضبوط کرے گی اور اسرائیل، فلسطین اور خطے کے پرامن اور مستحکم  مستقبل کو یقینی بنائے گی۔

ون وائس اسرائیل اور فلسطین میں مقامی دفتر برقرار رکھے ہوئے ہیں جو اپنے معاشروں کے قومی مفاد کے لیے مطالبوں پر آزادانہ کام کرتے ہیں، لیکن  دونوں دو افراد کے لیے دو ریاستوں کی وکالت کرتے ہیں اور اس کے لیے ایک دوسرے میں اپنا شراکت دار پاتے ہیں۔

ون وائس اسرائیل [http://www.onevoice.org.il ] آنے والے دنوں میں ایک مہم جاری کرے گا جو اسرائیلیوں کو دو ریاستی حل کی جانب امن مذاکرات کے از سر نو آغاز کی جانب اہم قدم کے طور پر فلسطینی ریاست کے بین الاقوامی طور پر تسلیم کرنے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرے گی۔

ون وائس [http://www.onevoicemovement.org ] ایک بین الاقوامی بنیادی تحریک ہے جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کی اعتدال پسند آواز کو تقویت دینا اور انہیں دو ریاستی حل کے مطالبے کے لیے اختیار دینا ہے۔ تحریک اسرائیلی اور فلسطینی نوجوانوں کو قائدانہ مہارت، عدم تشدد فعال پذیری اور جمہوری اصولوں پر تعلیم و تربیت دیتی ہے۔ ون وائس میں شمولیت اور اس کی مدد کے لیے http://www.onevoicemovement.org ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: ون وائس موومنٹ

رابطہ: ایون کاراکاشیان

کمیونی کیشنز ڈائریکٹر

پیس ورکس فاؤنڈیشن

ون وائس موومنٹ

+1-212-897-3985 ایکسٹینشن 124

+1-212-897-3986

ivan@onevoicemovement.org

Check Also

PR earned over Rs40b in first half of current fiscal year: Senate told

The Senate was informed today that Pakistan Railways has earned over forty billion rupees in the first half of current fiscal year. Minister for Law and Justice Azam Nazeer Tarar told the House during Question Hour that the revenue of Pakistan Railw...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *