Breaking News

فن اسکین نے 20 سے زائد زبانوں میں مقامی رسم الخط سے مطابقت رکھنے والی اسکریننگ متعارف کروادی

پٹس برگ، 7 دسمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

اصلی رسم الخط کے الفاظ کی سپورٹ صارف کے اسکریننگ عمل کو سہولت دینے کے لیے تیار

منظوریوں، پی ای پی اور خطرات کی اسکیننگ کرنے والے حساس حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے فن اسکین نے آج فن اسکین 3100 کے اجراء کا اعلان کیا ہے، جو تمام آئی ایس او-کلاسیفائیڈ حروف کے مجموعوں کو سپورٹ کرتا ہے، جس میں روسی، یوکرینی، جارجی، جاپانی، کورین، چینی اور یونانی شامل ہیں، اور صارفین کو سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنے صارفین اور ٹرانزیکشنز کو کسی بھی دستیاب انتہائی خطرے کے حامل ڈیٹا بیس میں خود کار اسکرین کر سکیں۔ مصدر میں یا صارفین کی فائل میں مقامی رسم الخط کو سپورٹ کرنے کے لیے فن اسکین کی نئی ٹیکنالوجی اصلی رسم الخط کے ناموں کو اپنے کلائنٹ ڈیٹا بیس میں برقرار رکھنے کو ممکن بناتی ہے اور صارف کی تجویز کردہ کسی بھی زبان میں اسکرین کی فوری تیاری کی سہولت دیتی ہے۔ اب تک فن اسکین کے اسکرینز انگریزی، چینی اور ہسپانوی میں دستیاب ہیں۔

فن اسکین کے سینئر نائب صدر مائیکل اوٹ کہتے ہیں کہ “ہم دنیا بھر میں اپنے صارفین کو مقامی زبانوں کے لیے یہ بہتریاں پیش کرنے پر بہت خوش ہیں، خصوصا حالیہ ایران-مرکوزی اسکریننگ احکامات کے نتیجے میں درستگی اور مطلوبہ احتیاط کی بڑھتی ہوئی ضروریات کی روشنی میں یہ بہتریاں پیش کرنے کی خوشی دوچند ہو جاتی ہے۔ صارفین فطری طورپر اپنے مقامی رسم الخط میں اسکریننگ اور کیس مینجمنٹ نظر ثانی کے دوران اور اپنی مقامی زبان میں موجود اسکرینز کے استعمال پر انتہائی پرسکون اور پراعتماد ہوتے ہیں۔”

فن اسکین کی مقامی زبان کی بہتریاں اس کے پیش کردہ تمام حلوں میں دستیاب ہیں: لائسنس یافتہ، ہوسٹ شدہ اور انٹرنیٹ-بیسڈ ٹرانزیکشنل اسکریننگ۔ کیس نظر ثانی فن اسکین کو آؤٹ سورس یا ان-ہاؤس پرفارم کی جا سکتی ہے۔ فن اسکین کے کسٹمر ایجوکیشن پروگرامز میں مماثل قوانین کو سمجھنے اور حد بندی کرنے اور کیس نظر ثانی کے ٹولز کو استعمال کرنے کے موضوعات شامل ہیں۔

دنیا بھر میں ہزاروں تکمیلات میں ثابت ہونے والے مماثلت کے جدید انجن سے چلنے والا فن اسکین صارفین کی انتہائی موثر اور درست ترین اسکریننگ کی سہولت دیتا ہے اور مشتبہ ریکارڈز کو فلیگ کرنے کے رولزکو صارف اپنی ضروریات کے مطابق  بدل سکتا ہے۔ اسے صارفین کو تقریبا ہر پی ای پی یا منظوری کے ڈیٹابیس یا فہرست، یا تجارت و صنعت کی منظوری کی فہرست میں سے اسکرین کرنےکے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فن اسکین امریکین، یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ میں صارفین کے لیے ہوسٹ شدہ بنیادوں پر سالانہ اربوں ٹرانزیکشنز کو پروسس کرتا ہے۔ اس کے صارفین میں مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، نقل و حمل کے ادارے، حکومتی ادارے، اور فراہم کنندگان، صارفین اور ملازمین کو اسکرین کرنے کی ضرورت رکھنے والے ادارے شامل ہیں۔ فن اسکین ایس اے پی جیسے ای آر پی سلوشنز کے علاوہ ادائیگی، شپنگ انوائس، اور مالیاتی  خدماتی اداروں کے درخواست کے نظاموں کے ساتھ با آسانی انٹرفیسڈ کیا جا سکتا ہے۔

فن اسکین کے تمام حل ایک جامع تعمیلی پیکیج پیش کرتے ہیں جس میں منظوری کی فہرست کے انتظام اور خدمات کی اپ ڈیٹنگ، اور امریکہ اور دیگر بین الاقوامی احکامات کے تحت درکار آڈٹ اور مطلوبہ احتیاط کی رپورٹس کو خودکار انداز میں تیار کر سکتے ہیں۔ فن اسکین کی ویب سائٹ http://www.finscan.com پر موجود ہے۔

ذریعہ: فن اسکین

رابطہ:

کیرن او سلیوان، انوویٹو سسٹمز انکارپوریٹڈ

+1-412-937-7678،

kosullivan@innovativesystems.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *