Breaking News

فورڈ مسٹانگ کی 50 ویں سالگرہ او پی آئی کے ناخنی روغن کلیکشن کے محدود ایڈیشن کو متاثر کرے گی

لاس اینجلس، 4 مارچ 2014ء/پی آرنیوزوائر/ – کوٹی انکارپوریٹڈ کے ماتحت ادارے او پی آئی پروڈکٹس اور فورڈ موٹر کمپنی نے آج مشہور زمانہ فورڈ مسٹانگ کو پیش کرنے والے ایک انوکھے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مشہور پونی کار – جو اپریل میں اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہے – او پی آئی کے محدود ایڈیشن کے ناخنی روغن کی فہرست کے لیے تحریک دے گی۔

OPI%20Joins%20Ford%20Mustang%20to%20Launch فورڈ مسٹانگ کی 50 ویں سالگرہ او پی آئی کے ناخنی روغن کلیکشن کے محدود ایڈیشن کو متاثر کرے گی

OPI Joins Ford Mustang to Launch Limited Edition Nail Lacquer Collection

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140304/LA75903

او پی آئی کی بانی اور ایگزیکٹو نائب صدر سوزی وائز-فشمان نے کہا کہ “او پی آئی  دنیا کی معروف آٹوموٹو کمپنیوں میں سے ایک کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے جو اپنی فورڈ مسٹانگ کے 5 ویں سال کا جشن منارہی ہے۔ عورتوں کے لیے گاڑیاں اور ناخنوں کا روغن شخصیت کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ نئی کلیکشن نفاست، تعیش، قوت اور انداز کے عناصر پیش کرے گی جو او پی آئی اور مسٹانگ کے صارفین دونوں کے لیے موزوں ہے۔”

کلیکشن کا ہیرو شیڈ، ریس ریڈ، مسٹانگ کے معروف رنگوں کو خراج تحسین ہے۔

مسٹانگ مارکیٹنگ مینیجر میلانی بینکر نے کہا کہ “فورڈ مسٹانگ ہمارے جذبات کو تحریک دیتی ہے جو کوئی گاڑی نہیں کرسکتی، اور ہمیں خصوصی کلیکشن کے لیے او پی آئی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر ہمیں خوشی ہے۔ مسٹانگ کی بے باکانہ شخصیت اور رنگوں کے ذریعے ہیجان پیدا کرنے کا اس سے بہتر ذریعہ نہیں۔”

ایک آئیکون کا جشن

فورڈ مسٹانگ انتہائی خاص کلب کا نیا رکن بننے کے قریب ہے – ایسی گاڑیاں جن کی 50 سالوں سے مسلسل پیداوار کی جار ہی ہے۔ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران مسٹانگ نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور 9.2 ملین فورڈ مسٹانگز کی فروخت کے ساتھ مشہور ثقافت کا جز لا ینفک بنی اور فلم اور ٹی وی میں تقریباً 3,000 مرتبہ ظاہر ہوئی – جس میں آنے والی “نیڈ فار اسپیڈ” میں ہیرو کار کی حیثیت سے بڑی اسکرین پر آنا بھی شامل ہے۔

مسٹانگ کے انداز، کارکردگی اور قابل مقدور ہونے کا انوکھا ملاپ اسپورٹی گاڑیوں کا ایک پورا نیا زمرہ تخلیق کرتا ہ، اور اس کا اگلا صفحہ بالکل نئی فورڈ مسٹانگ کو آشکار کرتا ہے۔ اس کا جدید ترین ورژن، 2015ء مسٹانگ بالکل نئے نفیس ڈیزائن – جو 50 سالہ ورثے سے متاثر ہوکر تخلیق کیا گیا ہے – اور نئی جدید ٹیکنالوجیز اور کنیکٹیوٹی سسٹمز کا حامل ہوگا۔

او پی آئی کے بارے میں

ناخوں کی حفاظت کی پیشہ ورانہ صنعت کا عالمی رہنما او پی آئی سیلونز اور ان کے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور خدمات پیش کرنےسے ، اور ساتھ ساتھ صنعت کی حفاظت اور جدت سے بھی، وابستہ ہے۔ اپنے غیر معمولی فارمولے، فیشن ایبل رنگوں اور معروف ناموں کے ساتھ او پی آئی کے انتہائی رنگین روغن اور تیز، زیادہ دیر تک چلنے والے اور اڑنے سے محفوظ  ہیں – اور صارفین کو ایک سستا عیش فراہم کرتے ہیں۔ اس وقت او پی آئی 100 سے زیادہ ممالک میں دستیاب ہے اور پروفیشنل آئٹمز کی مکمل فہرست پیش کرتی ہے، جن میں نیل ٹریٹمنٹس، فنشنگ پروڈکٹس، لوشنز، مینی کیور/پیڈی کیور مصنوعات، فائلز، ٹولز اور ایکریلکس شامل ہیں۔ مزید برآں او پی آئی 100 سے زیادہ جیل کلر شیڈز پیش کرتا ہے۔ او پی آئی کوٹی انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای: COTY) کا ماتحت ادارہ ہے۔ کوٹی آرائش حسن کا  ایک معروف عالمی ادارہ ہے جو 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مطابق 4.6 ارب ڈالرز کی خالص آمدنی رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.opi.comکو ملاحظہ کیجیے ۔ ٹوئٹر پر @OPI_Products  پر فالو کیجیے یا Facebook.com/OPIproducts پر فین بنیے۔

فورڈ موٹر کمپنی کے بارے میں

ڈیئربورن، مشی گن میں قائم آٹوموٹو صنعت کا عالمی رہنما ادارہ فورڈ موٹر کمپنی،چھ براعظموں میں گاڑیاں تیار یا تقسیم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں 181,000 ملازمین اور 65 کارخانوں کے ساتھ کمپنی کے آٹوموٹو برانڈ میں فورڈ اور لنکن شامل ہیں۔ ادارہ فورڈ موٹر کریڈٹ کمپنی کے ذریعے مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ فورڈ اور اس کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://corporate.ford.com۔

 

Check Also

Justice Khilji Advocates for Arbitration and Mediation to Resolve Business Disputes in Pakistan

Karachi, Justice (Retd.) Arif Hussain Khilji, Managing Director of Musaliha International Center for Arbitration and Dispute Resolution (MICADR), has urged the Pakistani business community to adopt arbitration and mediation services to resolve disputes...

The post Justice Khilji Advocates for Arbitration and Mediation to Resolve Business Disputes in Pakistan appeared first on Pakistan Business News.