Breaking News

لوشان ماؤنٹین کا خوبصورت علاقہ: جیانگ سی صوبے کو معروف سیاحتی مقام میں بدلنے کے لیے بڑے ابلاغی دورے کا پہلا مقام

لوشان، چین، 12 دسمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

23 نومبر کو بڑے ابلاغی دورے “خوبصورت چین – سینٹرل نیوز میڈیا فوکس: جیانگ سی کو معروف سیاحتی مقام میں بدلنا،” جس کی میزبانی چائنا ٹورازم نیوز اور جیانگ سی صوبے کی سیاحتی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی ہے،  کا لوشان ماؤنٹین کے خوبصورت علاقے، جیانگ سی صوبے میں افتتاح کیا گیا۔ آنے والے ہفتے میں انٹرویو گروپ صوبے بھر میں بڑے خوبصورت مقامات پر انٹرویوز کرے گا، جس کی توجہ جیانگ سی کو معروف سیاحتی مقام بنانے پر ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں جیانگ سی صوبے کی سیاحتی انتظامیہ کے ڈائریکٹر وانگ سیاؤفینگ نے کہا کہ حالیہ چند سالوں میں جیانگ سی نے سیاحتی برانڈ “جیانگ سی کے مناظر موازنے سے کہیں آگے کے ہیں” کی تشہیر، اور اپنے زرخیر سیاحتی وسائل کو مزید بہتر بنانے کر اور سیاحتی  رہائش گاہوں کو بالاتر کرنے کے بہت ثمرآور نتائج حاصل کیے ہیں۔ صوبائی کمیشن اور جیانگ سی حکومت نے حال ہی میں رہنما ہدایات جاری کیں کہ کس طرح جیانگ سی کو سرفہرست  سیاحتی مقام بنایا جا سکتا ہےجس میں بنیادی توجہ ماحول دوست ترقی پر ہو۔ رہنما ہدایات ٹکٹ سے چلنے والے  اقتصادی ماڈل پر انحصار کا خاتمہ کرکے سیاحتی صنعت کے لیے ترقیاتی نمونے کو تبدیل کرنے کی تجویز پیش کرتی ہیں، اور اس کے ذریعے   صوبے کو چین میں سرفہرست مقام بنانے کے ہدف  میں صنعت کو  بذات خود مکمل طور پر بدلا جا سکتا ہے۔

“خوبصورت چین” دورے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے  چائنا ٹورازم نیوز نے فیلڈ انٹرویوز، مقامات کی شہرت کے پولز، فورمز اور ساتھ ساتھ تصویری اور تحریری مقابلوں کی بھی منصوبہ بندی کی ہے جو ملک بھر  کے خوبصورت ترین سیاحتی مقامات اور سیاحت ناموں کو مزید نظروں میں لائیں گے، اور واضح طور پر چینی سیاحت کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ سرگرمیوں میں انٹرویوز کا سلسلہ چین کے اہم ابلاغی اداروں بشمول سی سی ٹی وی، مشہور بلاگرز، سیاحتی شخصیات اور معروف مصنفین کو مدعو کرے گا جو چین میں خوبصورت ترین مقامات پر انٹرویوز کریں گے تاکہ عوام کو دلکش تصاویر اور مضامین کے ذریعے ملک بھر کے سحر انگیز مقامات اور مناظر میں سے چند پر نظر ڈالنے کا موقع ملے۔ مزید برآں، سال کے اختتام پر عوامی انتخابات کے ذریعے مشہور سیاحتی مقامات اور سیاحت ناموں کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کا اعلان اگلے جنوری میں تیسری سالانہ چائنا ٹورازم انڈسٹری ڈیولپمنٹ کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

یان جنگوی
ۤۤ86-105-7928-8180+
502748342@qq.com

ذریعہ: لوشان ٹورازم کمپنی لمیٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]