Breaking News

مائیکروسافٹ اور سام سنگ نے سرفیس کی اگلی نسل کی رونمائی کردی

سام سنگ ایس یو آر 40 مائیکروسافٹ سرفیس کے لیے نئی ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے جو وسیع ڈسپلیز کو محسوس کرنے کی طاقت فراہم کرے گی

لاس ویگاس میں ہونے والی 2011ء بین الاقوامی سی ای ایس میں سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ اور مائیکروسافٹ کارپوریشن نے پکسل سینس ٹیکنالوجی کی حامل مائیکروسافٹ سرفیس کی اگلی نسل کی رونمائی کر دی ہے جو ایل سی ڈی پینلز کو بغیر کیمرہ استعمال کیے  دیکھنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ مائیکروسافٹ سرفیس کے پہلے نسخہ کی جدت اور سام سنگ کی خاص ڈسپلے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تخلیق سے اب لوگوں کے لیے ممکن ہوگیا ہےکہ وہ اسکرین پر انگلیوں، ہاتھوں اور دیگر چیزوں کو محسوس کرنے کی صلاحیت رکھنے والی بڑے ، پتلے ڈسپلے کو استعمال کرتے ہوئے شیئر کرنے، یکجا کرنے یا تلاش کرنے کا کام ایک ساتھ کرسکیں ۔ یہ تجربہ 23 ممالک کے اندر 2011ء کے آخر میں سام سنگ ایس یو آر 40 برائے مائیکروسافٹ میں کاروباری صارفین کے لیے حقیقت کا روپ دھار لے گا۔ داسو  ایوی ایشن، فیوجی فلم کارپوریشن، ریڈ بل جی ایم بی ایچ، رائل بینک آف کینیڈا اور شیریٹن ہوٹلز اینڈ ریزورٹس ورلڈ وائد انکارپوریٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئی پروڈکٹ کو نصب کریں گے۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO )

مائیکروسافٹ سرفیس کے جنرل منیجر پانوس پانے نے کہا کہ “مائیکروسافٹ ٹچ کے لیے سافٹ ویئر ڈیزائن اور بصارت پر منحصر عمل میں جدت جاری رکھے گا۔ پکسل سینس ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سرفیس کی اگلی نسل پیش کرنے کے ساتھ ہم لوگوں کو یکجا ہوکر لطف اندوز ہونے کے لیے فطری تجربات کے لیے میزوں اور دیواروں کو زندگی کا روپ دے رہے ہیں۔ ہم نے سام سنگ کے ساتھ اس کی ایل سی ڈی ٹیکنالوجی، ہارڈویئر ڈیزائن اور کاریگری سمیت وسیع ڈسپلیز کی عالمگیر مارکیٹنگ اور فروخت کے باعث شراکت داری کی۔ اداروں نے ایک ناقابل یقین کامیاب شراکت داری تخلیق کی جو اعلیٰ معیار کی، صنعتی تجارتی پروڈکٹ کی ایجاد سے تخلیق سے پیداوار اور فروخت تک جاتی ہے۔”

سام سنگ الیکٹرونکس کی ڈسپلے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے سینئر نائب صدر جیونگ – ہوان کم نے کہا کہ “سام سنگ نے مائیکروسافٹ کے ساتھ ایل سی ڈی مارکیٹ میں نئے ، پتلے ڈیزائن کے ساتھ طاقتور بصارت پر منحصر صلاحیت سرفیس پیش کرنے کے لیے اشتراک کیا۔سام سنگ ایس یوآر 40 برائے مائیکروسافٹ سرفیس ایک ایسا جدید تجربہ پیش کررہا ہے جو کسی دوسری جگہ دستیاب نہیں  اور یہ اداروں کی اپنے صارفین کے ساتھ رابطہ کے انداز کو تبدیل کردے گا۔”

مائیکروسافٹ اور سام سنگ مل کر ایل سی ڈی پینل اور نئی ہارڈویئر پروڈکٹ تخلیق کرنے کے لیے کام کررہے ہیں جو کہ سام سنگ کی جانب سے بنائی جائے گی اور اس کے وسیع ڈسٹری بیوشن اور ری سیلر نیٹ ورک کے ذریعے کاروباری صارفین کو فروخت کی جائے گی۔

سام سنگ الیکٹرانکس ایل سی ڈی بزنس کے سینئر نائب صدر ہیانگ گوئل کم نے کہا کہ “سام سنگ کی جدید انٹرایکٹو ایل سی ڈی ٹیکنالوجی اور مائیکروسافٹ کے بصارت پر منحصر انتظام میں جدت دونوں کے ساتھ ہم ایک نیا ایل سی ڈی آرکی ٹیکچر پیش کرنے کے قابل ہوچکے ہیں۔ ایل سی ڈی کا یہ تازہ ترین تصور تصویری –فہم ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑی ملٹی ٹچ صلاحیت اور بہتر افقی پائیداری پیش کرے گا جو مائیکروسافٹ سرفیس تجربہ کے لیے مخصوص ہے۔”

پروڈکٹ کی تفصیلات

سام سنگ ایس یوآر 40 دنیا بھر میں موجود اداروں کی فروخت کو بڑھانے،اپنی برانڈ کی نمائش کرنے اور صارفین کے اطمینان اور فرمانبرداری میں اضافہ میں مدد  کے نئے راستہ پیش کرے گا۔ پروڈکٹ میں یہ خصوصیات بھی شامل ہیں:

–        پکسل سینس۔ پکسل سینس ایل سی ڈی ڈسپلے کو 50 سے زائد ٹچ پوائنٹس کے ساتھ انگلیوں، ہاتھوں اور اسکرین پر موجود چیزوں کو محسوس کرنے کی صلاحیت دے گا۔ پکسل سینس کے ساتھ ڈسپلے کے پکسل یہ دیکھ سکیں گے کہ اسکرین پر کیا ٹچ کررہا ہے اور یہ اس معلومات کی فوراً عمل اور تشریح کی جائے گی۔

–        مائیکروسافٹ سرفیس سافٹویئر۔ مائیکروسافٹ سرفیس سافٹویئر کاروباری صارفین کو استعمال کنندگان کے لیے نئی طرز اور انداز کے ساتھ ایک خاص ٹچ –فرسٹ تجربہ فراہم کرے گا جو براہ راست تعلق اور یکجا کمپیوٹنگ کے اصول پر تخلیق کیا گیا ۔ تجارتی ایپلی کیشن تخلیق کرنے والوں کو مائیکروسافٹ سرفیس ایس ڈی کے نئے نسخے اور مانوس مائیکروسافٹ ڈولپمنٹ آلات  استعمال کرنے کے لیے پکسل سینس کی وسیع ملٹی ٹچ اور چیزوں کو پہچاننے کی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے اور ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ممکن نہیں ۔

–        تجارتی  ماحول کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ پروڈکٹ کو مطلوب مقامات جیسے خوردہ، میزبانی اور تعلیم میں متحرک استعمال میں درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

–        پتلی ساخت کے ساتھ کئی ترتیبی اختیارات۔ پروڈکٹ چار انچ پتلی ہے جو کہ اسے افقی انداز میں استعمال کرنے،  ویسا ماؤنٹ کے ساتھ عمودی حالت میں ٹانگنے یا دیوار یا دوسری جگہ پر لگانے کے لیے آسان بناتی ہے۔ معیاری اسٹینڈز دستیاب ہیں یا صارفین خود اپنے ڈیزائن اور منسلک کرسکتے ہیں۔

–        چالیس – انچ مکمل ہائی ڈیفی نیشن (ایچ ڈی) 1080p اسکرین۔ 40 انچ اسکرین 16:9 ایسپیکٹ ریشو اور 1920×1080 ریزولیوشن کے ساتھ مکمل ایچ ڈی 1080 پی  میں بے مثال  ملٹی – یوزر تجربہ فراہم کرتی ہے۔

–        طاقتور ایمبیڈڈ نظام ۔ پروڈکٹ نمایاں پروسسنگ ہارس پاور اور عمدہ گرافکس قابلیت کے لیے ایمبیڈڈ اے ایم ڈی ایتھلون (ٹی ایم) II X2  ڈوئل –  کور پروسیسر 2.9 گیگا ہرٹز کے ساتھ ڈائریکٹ ایس 11 کا حامل اے ایم ڈی ریڈیون ایچ ڈی 6700 ایم سیریز جی پی یو استعمال کرتی ہے۔

صارفین کا انتخاب

درج ذیل صارفین نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو منفرد تجربہ پیش کرنے کے لیے سام سنگ ایس یو آر 40 کو خریدیں گے اور نصب کریں گے۔

–        ہوائی جہاز ڈیزائن ، تخلیق اور فروخت کرنے والے فرانسیسی ادارہ داسو ایوی ایشن اپنی پہلی داخلی تنصیب مکمل کرے گا اور ادارے کے ہوائی جہازوں کی فالکن لائن کے لیے مارکیٹنگ ٹول کے طور پر سام سنگ ایس یو آر 40 استعمال کرے گا۔فالکن ایپلی کیشن سیلز ایسوسی ایٹس کو ڈیٹا شیٹس، کسٹمائزڈ ویڈیوز او ر ایک انٹرایکٹو پرواز حدود کا نقشہ فراہم کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس کے علاوہ  داسو ملازمین کو اسناد، مشق، فراغت، اور دیگر ذاتی کاموں کا انتظام کرنے کے لیے کسٹمائزڈ ایچ آر ایپلی کیشن فراہم کرنے کے لیے سام سنگ ایس یو آر 40 استعمال کریں گے۔

–        دنیا کے بڑی فوٹو گرافک اور تصویری اداروں میں سے ایک فیوجی فلم ابتدائی سام سنگ ایس یو آر 40 کے 40 یونٹس کی آسٹریلوی مارکیٹ میں تنصیب کی منصوبہ بندی کے ساتھ دنیا بھر میں نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، فیوجی فلم کی سرفیس ایپلی کیشن مستقبل کے تصویری خانہ کا تجربہ فراہم کرے گی جو کہ فروخت کی جگہ اور مختلف خوردہ فروشی کے مقام پر لوگوں کے گروہ کو ایک ساتھ اور اپنی انفرادی تصویری کتاب یا دیگر انفرادی تصویری مصنوعات چند منٹ  کے اندر بنانے کے قابل بنائے گی۔

–        اینرجی مشروبات بنانے والا ریڈ بل اور ریڈبل عظیم کھیلوں کے ایوٹنس کے لیے ذرائع ابلاغ مواد فراہم کرنے والے ادارے ریڈ بل میڈیا ہاؤس نے  کلبز اور بارز میں استعمال کی غرض سے بنائے گئے ایک جدید منصوبے میں سرفیس ایپلی کیشن تخلیق کرنے کے لیے سرفیس اسٹریٹجک پارٹنر ٹی – سسٹمز ملٹی میڈیا سلوشنز کو منتخب کیا ہے۔ ریڈ بل مختلف مقامات پر اپنی برانڈ تجربہ کو بہتر بنانے کی اہلیت کے ساتھ دنیا بھر کے کھیلوں کے ایونٹس میں اپنی شرکت  کو بڑھانے کے لیے سرفیس میں سرمایہ کاری کررہا ہے۔مائیکروسافٹ سرفیس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے ریڈ بل کے شائقین بیک وقت پروڈکٹ اور ملٹی میڈیا مواد سے تعلق رکھنے کے قابل ہوں گے۔ جب مہمان اپنے ریڈ بل کین کو ڈسپلے پر رکھیں گے تو ریڈ بل ایونٹ کے ویڈیو مواد اور تازہ خبریں ڈسپلے پر ظاہر ہوجائیں گی اور جسے بعد میں دیکھنے کے لیے اسمارٹ فون کے ساتھ ایک کیو آر ٹیگ کی ایک تصویر کھینچ کر محفوظ کی جاسکتی ہیں۔

–        شمالی امریکا کے متنوع اقتصادی خدمات کے نمایاں اداروں میں سے ایک اور کینیڈا کا سب سے بڑا بینک رائل بینک آف کینیڈا (آر بی سی )اپنی نئی ڈیزائن کردہ “خوردہ اسٹور” شاخوں میں ابھی سرفیس استعمال کررہا ہے۔ نئے “خوردہ اسٹور” بہترین خوردہ خریداری کے ساتھ اقتصادی خدمات کو یکجا کر کے ایک ڈرامائی اندازہ کے نئے خوردہ بینکاری ماحول کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

سرفیس ڈسکوری زون کا اہم حصہ ہے جو صارفین کو آر بی سی کی مدد اور ان کی اقتصادی خواندگی کو بڑھانے کا راستہ تلاش کرنے ایک منفرد اور تعاملی انداز ہے۔ آر بی سی اپنی “خوردہ اسٹور” ماڈل کو وسیع کرنے اور آئندہ سال پورے کینیڈا کی آر بی سی شاخوں میں سام سنگ ایس آر یو 40 لگانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ آر بی سی سرفیس اسٹریٹجک پارٹنر انفیوژن کے ساتھ صارفین کے لیے پانچ ایپلی کیشنز بنانے کے لیے کام کررہی ہے: دا بگ پکچر، جو صارفین کو وہ تمام راستہ تلاش کرنے میں مدد دے گی جس کے ذریعے آر بی سی ان کی اقتصادی ضروریات پوری کرسکتی ہے؛ ڈراپ آ کوائن ایپلی کیشن، جو استعمال کنندگان کو اسکرین پر سکہ کھسکانے پر اس کی عام سرمایہ کاری کی قدر ظاہر کرے گی؛ میٹ اور ایکسپرٹس، مقامی شاخوں کے عملہ کی پروفائلز؛ انسٹنٹ ون ایپلی کیشن، جو صارفین کو سرفیس اسکرین پر براہ راست خط ڈالنے کے قابل بنائے گی یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا وہ انعام جیتے ہیں؛ اور کڈز کارنر، جو بچوں کے لیے تفریح،  تحقیق کے لیے انٹرایکٹو پزل ہیں جبکہ ان کے والدین اپنی بینکاری میں مصروف ہوں۔

–        شیریٹن ہوٹلز اینڈ ریزورٹس ورلڈ وائڈ دنیا بھر کے 70 ممالک میں 400 سے زائد ہوٹلز کے مہمانوں میں رابطہ قائم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ شیریٹن مہمان تجربات کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی سرفیس کو عالمی سطح پر وسعت دینے اور سام سنگ کو بطور دا لنک @ شیریٹن کا حصہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یونٹس میں سرفیس ایپلی کیشنز مہمانوں کو تفریح کے ساتھ مقامی نقشہ کی معلومات فراہم کرے گا جس سے وہ دوران سفر بھی منسلک رہنے کے قابل ہوسکیں گے۔

اس کے علاوہ مائیکروسافٹ سام سنگ ایس یو آر 40 کو مائیکروسافٹ اسٹورز میں بھی نمائش کرے گا۔ مائیکروسافٹ سرفیس آج کے اسٹور تجربات کا ایک اہم حصہ ہے اور نئی پروڈکٹ صارفین کو پروڈکٹ موازنے کے قابل بنانے کے لیے کھیلوں، نقشوں، موسیقی اور ایپلی کیشنز کی فراہمی سے اس تجربہ میں مزید اضافہ کرے گی۔مائیکروسافٹ ہر مائیکروسافٹ اسٹور مقام پر دو سے چار سام سنگ ایس یوآر 40 رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:

تخلیق کار کے مشورہ کے مطابق سام سنگ ایس یو آر 40 کی قیمت 7,600 ڈالر (امریکی) سے شروع ہوتی ہے۔ سام سنگ ایس یو آر 40 2011ء کے آخر میں 23 ممالک میں دستیاب ہوگا: آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، ہانگ کانگ، بھارت، آئرلینڈ، اطالیہ، کوریا، نیدرلینڈ، ناروے، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، ہسپانیہ، سویڈن، سوٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ امریکا۔

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ کے بارے میں

سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ 2009ء میں 116.8 بلین امریکی ڈالر کا ٹھوس منافع حاصل کرنے کے ساتھ سیمی کنڈکٹر، ٹیلی مواصلات، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل مرکزی ٹیکنالوجیز میں عالمی رہنما ہے۔ 66 ممالک میں موجود 193 دفاتر میں تقریباً 174,000 افراد ملازمین کے ساتھ ادارہ آٹھ آزاد کام کرنے والی  کاروباری اکائیوں پر مشتمل ہے: ویژوئل ڈسپلے ، موبائل مواصلات ، ٹیلی مواصلاتی نظام ، ڈیجیٹل آلات، آئی ٹی حل ، ڈیجیٹل امیجنگ، سیمی کنڈکٹر اور ایل سی ڈی۔ تیزی سے ابھرتی ہوئی عالمی برانڈ کے طور پر پہچانا جانے والا سام سنگ الیکٹرونکس ڈیجیٹل ٹی ویز، میموری چپ، موبائل فونز اور ٹی ایف ٹی – ایل سی ڈی نمایاں تخلیق کار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.samsung.com۔

مائیکروسافٹ سرفیس کے بارے میں:

مائیکروسافٹ سرفیس مشاہدہ کرنے اور معلومات کو استعمال کرنے اور ڈیجیٹل مواد ، حواس کے استعمال بہتر اشتراک اور لوگوں میں رابطہ کے اختیار کا ایک نیا انداز پیش کرتا ہے۔مائیکروسافٹ سرفیس سوفٹ ویئر بنانے اور ہارڈ ویئر کا سب سے نمایاں حصہ ہے جو کمپیو ٹنگ آلات کو استعمال کرنے کے بنیادی انداز میں تبدیلی کے لیے بصارت – بنیادی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ مزید معلومات http://www.surface.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا  مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT ) سافٹ ویئر، خدمات اور حل فراہم کرنے والا عالمی رہنما  ادارہ ہے جو افراد اور کاروباروں کو اپنی مکمل صلاحیت کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: مزید معلومات ، خبروں اور مائیکروسافٹ کے نظریات جاننے کے لیے مائیکروسافٹ نیوز سینٹر دیکھیں http://www.microsoft.com/news۔ ویب روابط، فون نمبر اور عنوانات اشاعت کے وقت درست تھے مگر ممکن ہو کہ وہ بدل گئے ہوں۔ مزید رہنمائی  کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx  پر دیگر متعلقہ  سے افراد سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

رابطہ:

ایڈلمین کی وینیسا وھارلے

+1-206-268-2276 ، vanessa.whorley@edelman.com

برائے مائیکروسافٹ سرفیس

یا ایلیسن اینڈ پارٹنرز کے مائیکل اسٹیونسن

+1-917-821-3830

mike@allisonpr.com

برائے سام سنگ انٹرپرائز بزنس ڈویژن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *