Breaking News

ہائی سینس کی جانب سے سی ای ایس میں ہائی ٹچ ٹی وی کی رونمائی

AsiaNet 42808

چنگڈاؤ، چین، 7 جنوری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا – ایشیا نیٹ /

انسان – مشین کا تعلق صنعیاتی  سنگ میل ہوگا

سی ای ایس (کنزیومر الیکٹرانکس شو) 6 جنوری کو باضابطہ طور پر لاس ویگاس میں شروع ہوا جس نمائش میں ہائی سینس کے ایگزیکٹو نائب صدر لن لان نے ادارے کی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی رونمائی کی ۔ ہائی سینس کا ہائی – اسمارٹ ٹی وی، ہائی – ٹچ ٹی وی، انٹر – کنکٹڈ ٹی وی، او ایل ای ڈی ٹی وی اور بڑے – سائز کے سینما ٹی وی تکنیکی سابقہ تحقیق اور نئی پروڈکٹ کا ارتقا ادارے کی نمایاں فتح ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110106/CN24927 )

ہائی سینس نے نمایاں پورٹل جیسے یاہو!، ووڈو اور اوپیرا کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے نمائش میں اپنے انٹرنیٹ سے منسلک ٹی وی کا مظاہرہ کیا۔ ہائی سینس کا نیا ہائی – ٹچ ٹی وی صارفین کو روایتی ٹچ- عمل سے آزاد کرتا ہے اور انہیں ایک مخصوص فاصلے کے اندر اشاروں کی حرکت کے ذریعے دور سے کنٹرول کرنے کی اجازت دیتا ہے۔لن لان نے کہا کہ اپنی ایل ای ڈی پروڈکٹ کے فوائد رکھنے کی بنیاد پر ہائی سینس ٹیکنالوجی ترقی کے اگلے قدم میں ذہانت اور انسان – مشین تعلق مصنوعات پر نظر مرکوز رکھے گا۔

ٹیکنالوجی رجحان کا تعاقب کرتے ہوئے اگست 2010ء میں ہائی سینس نے اپنا شمالی امریکا ملٹی میڈیا آر اینڈ ڈی مرکز اٹلانٹا میں قائم کیا۔ مرکز نہ صرف چوٹی کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر انجینئرسے آراستہ ہے بلکہ جدید آر اینڈ ڈی اور امتحانی آلات سے بھی لیس ہے اور دنیا کی نمایاں ٹیکنالوجیز میں ادارے کی مزید ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہائی سینس غیر ملکی مارکیٹوں میں 2010ء کے لیے سال بہ سال تقریباً 40 فیصد آمدنی  کا اضافہ کیا، خصوصاً سال کے ابتدائی 11 ماہ میں امریکی مارکیٹ میں سال بہ سال 300 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ہائی سینس برانڈ کامیابی سے گھریلو آلات کے سلسلہ ایچ ایچ جی آر ای جی جی میں شامل ہوا اور ایک اچھی فروخت کی کارکردگی کا تجربہ کیا۔

لن لان نے کہا کہ “ہائی سینس دنیا میں اپنی موجودگی کو وسعت دے کر غیر ملکی مارکیٹوں میں تیزی سے ترقی حاصل کرلے گا۔ خاص طور پر ادارہ ترقی یافتہ ممالک میں چار سے پانچ تحقیقی اور ترقیاتی مراکز قائم کرنے اور اپنی عالمی فروخت نیٹورک کو وسیع کرنے کے ساتھ نمایاں مارکیٹوں میں دفاتر و شاخیں اور اپنی آر اینڈ ڈی کو بہتر کرنے کے نظریہ اور لاگت کے فوائد کے ساتھ ممالک اور خطوں میں صنعتی پیداواری وسائل، تخلیق کرنے اور فروخت کے انتظامات اور چوٹی کی بہترین برانڈ بننے کے لیے ادارے کی مضبوط بنیاد رکھنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ذریعہ: ہائی سینس گروپ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

جیسی ما، +86-532-8087-8250، mayuanyuan@hisense.com یا jessie.ma@hisense.com۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *