Breaking News

مائیکروسافٹ کے لیے بولی لگانے پر اسٹیو بالمر کی جانب سے شراکت داروں کا شکریہ

Asianet 45453

لاس اینجلس، 12 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مائیکروسافٹ کے سی ای او نے ونڈوز 7 کو تاريخ کا سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والا آپریٹنگ سسٹم بنانے کا سہرا شراکت داروں کے سر سجایا، اور کاروبارمیں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا

دنیا بھر میں 6 لاکھ 40 ہزار عالمی شراکت داروں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے مائیکروسافٹ کارپوریشن کی چار روزہ سالانہ تقریب ورلڈ وائیڈ پارٹنر کانفرنس (WPC) کا آغاز کرتے ہوئے سی ای او اسٹیو بالمر نے آج ونڈوز 7 کو تاریخ کا سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والا آپریٹنگ سسٹم بنانے میں مدد پر شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ زیر تکمیل مستقبل کے ورژنز کے ساتھ شراکت دار فونز، پی سیز، سرورز اور کلاؤڈز کے لیے ونڈوز پر اپنی بولی لگانے کے لیے پراعتماد ہو سکتے ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

دنیا بھر کے تقریبا 15 ہزار شراکت داروں کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے بالمر نے کہا کہ دو سال سے بھی کم عرصے میں 400 ملین سے زائد ونڈوز 7 لائسنس فروخت کیے جا چکے ہیں، اور صارفین اور مستقبل کے امکانات کو تیار کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تمام صارفین کو ونڈوز 7 پر منتقل کیا جائے۔

اس نقطے کی پیروی کرتے ہوئے ونڈوز اور ونڈوز لائیو کی کارپوریٹ نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر ٹیمی ریلر نے زور دیا کہ ونڈوز 7 ونڈوز 8 کا راستہ ہے۔ اس امر کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اب بھی 200 ملین سے زائد پی سیز ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں، جو 2001ء میں جاری کی گئی تھی، ریلر نے شراکت داروں کو بتایا کہ ان کے پاس مختصر مدت میں صارفین کے لیے زیادہ فوائد مہیا کرنے انہیں “مستقبل کے لیے تیار کرنے” کا حقیقی موقع ہے۔

ونڈوز کے ساتھ مستقبل کی راہ کا منظرنامہ فراہم کرتے ہوئے ریلر نے شراکت داروں کو بتایا کہ ونڈوز 7 کی ریکارڈ ترقی اور کامیابی کے باوجود اب بھی مستقبل میں اور اس وقت بھی ونڈوز 7 کی صف بندی کے امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایسے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں جو ونڈوز 7 کے پی سیز اور ایپس کے ساتھ ساتھ ونڈوز 8 کی ڈیوائسز اور ایپس کے مختلف الاوصاف انٹرپرائز ماحول کے ساتھ ہوگا۔”

ریلر نے مزید کہا کہ “ہماری ونڈوز8 کی فراہمی کی صلاحیت کا مرکز ونڈوز کی وہ لچک ہےجو وہ مستقل ظاہر کرتا آ رہا ہے؛ وقت کے ساتھ مطابقت کی صلاحیت ہی ہے جس کی بدولت ونڈوز مستقبل میں انتہائی موزوں رہے گی۔”

بالمر اور ریلر کی پریزنٹیشن کی دیگر خبروں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

– ایک وسیع الموضوعاتی کلیدی تقریر جس میں گزشتہ سال کے اہم لمحات پر روشنی ڈالی گئی اور مستقبل کے حوالے سے نظر ڈالی گئی، بالمر نے ونڈوز فون کی کلیدی کامیابیوں پر بھی توجہ مرکوز کی، جس میں ادارے کی نوکیا کے ساتھ شراکت؛ بشمول کائی نیکٹ اور کنٹرولر سے آزاد گیمز اور دیوان خانے کی تفریح اور آنے والے موسم خزاں میں ایکس باکس کے لیے لائیو ٹی وی کے اجراء؛ بنگ کے ساتھ پیشرفت، جس میں ایکس باکس کے ساتھ بنگ کا ایک نمونہ (“آپ کہیں، ایکس باکس تلاے کرے گا”) اور فیس بک کے ساتھ مائیکروسافٹ کی شراکت کے ذریعے بنگ میں سوشل خصوصیات؛ اسکائپ کے حالیہ حصول کے حوالے سے اپ ڈیٹ اور کلاؤڈ سروسز کی قوت رفتار شامل ہیں۔

-ریلر نے کلاؤڈ-بیسڈ پی سی مینجمنٹ اور سیکورٹی کے لیے ونوز انٹیون کی اگلے ریلیز کے بیٹا کا اعلان کیا۔ ونڈوز انٹیون  صارفین کو کلاؤڈ میں جدید، اور سودمند ونڈوز تک رسائی دے کر جمع پی سی مینجمنٹ اور سیکورٹی کے لیے بہترین ونڈوز تجربہ فراہم کرتا ہے ۔ نئے ونڈوز انٹیون کی خصوصیات میں سافٹ ویئر تقسیم اور ریموٹ ٹاسکس شامل ہیں جو شراکت داروں کے لیے مواقع کو بڑھاتے ہیں۔ محدود عوامی بیٹا ورژن http://technet.microsoft.com/windows/intune پر دستیاب ہے۔

-امریکن ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق امریکن ایئرلائنز [http://www.aa.com/homePage.do ] جلد ونڈوز فون کے لیے اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرے گا جو “زمین پر فلائٹ انفارمیشن ڈیٹا تک تیز ترین رسائی” فراہم کرے گا۔ یہ اپ ڈیٹ امریکن کے ریزرویشن سسٹم سے ونڈوز کے کلاؤڈ-بیسڈ ایزورے سسٹم تک بروقت فلائٹ اسٹیٹس انفارمیشن کی ترسیل کی سہولت دے گا، جس میں گیٹ کی تبدیلی اور بیگیج کلیم ایریاز شامل ہیں، یہ سسٹم ایپلی کیشن کی ونڈوز فون لائیو ٹائلز پر براہ راست نوٹیفکیشن کے ذریعے فلائٹ اسٹیٹس پیش کر سکتا ہے۔ ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنے اور چلانے والے امریکن ایئرلائنز صارفین اپنے فون کے اعلی سطحی صارفی انٹرفیس پر تازہ ترین سفری معلومات تک فوری رسائیں حاصل کریں گے جو ٹیکسٹ پیغامات، ای میل یا فون کال کے ذریعے اپ ڈیٹ کی ضرورت کا خاتمہ کر دے گا۔ ایپلی کیشن آسٹن، ٹیکساس کے مائیکروسافٹ پارٹنر مائیکرو موبی  [http://migration.mobi ] کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

– بوئنگ اپنے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 737 کو ونڈوز ایزورے، ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور ونڈوز ٹچ  کے ساتھ مارکیٹ کرنے کے زبردست طریقے استعمال کر رہا ہے۔ “بوئنگ 737 ایکسپلینڈ [http://737explained.newairplane.com ]” ٹول، جسے بوئنگ اور مائیکروسافٹ گولڈ سرٹیفائیڈ شراکت دار وائر اسٹون ایل ایل سی [http://www.wirestone.com/?cid=pr101 ] نے مل کر تیار کیا ہے ایک ونڈوز ایزورے پلیٹ فارم پر ہوسٹ شدہ ہے۔

– لاس اینجلس یونائیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ [http://notebook.lausd.net/portal/page?_pageid=33%2C47493&_dad=ptl&_schema=PTL_EP ]، جو امریکہ میں دوسرا سب سے بڑا ہے، اپنے 70 ہزار صارفین کے لیے مائیکروسافٹ ڈائنامکس سی آر ایم [http://crm.dynamics.com/en-us/home ] اور امریکی اسپیس شٹل پروگرام کا ایک نجی صنعتی جانشیں اسپیس ایکس [http://www.spacex.com/company.php ] اپنے مالیاتی اور منصوبہ جاتی حساب کتاب کے لیے مائیکروسافٹ ڈائنامکس اے ایکس 2012ء [http://www.microsoft.com/en-us/dynamics/products/ax-2012-launch.aspx ] استعمال کرے گا۔

– آفس 365 [http://www.microsoft.com/en-us/office365/online-software.aspx ] کے باضابطہ اجراء کے بعد دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں 50 ہزار سے زائد ادارے اس سروس کا تجربہ کر رہے ہیں – یہ شرح ہر 25 سیکنڈ میں ایک ادارہ ہے۔ بالمر نے کہا کہ فورچیون 500 میں شامل ہر پانچ میں سے ایک سے زائد ادارہ مائیکروسافٹ آن لائن سروسز استعمال کرتا ہے اور دنیا بھر میں بڑے ادارے کلاؤڈ-بیسڈ سروسز کی جانب رخ کر رہے ہیں، جس میں امریکن ریڈ کراس [http://www.redcross.org ]، جو رواں سال کے اختتام تک 66 ہزار افراد کو آفس 365 کی طرف منتقل کر دے گا، اور جاپان میں سافٹ بینک ٹیکنالوجی کارپوریشن نے، جو اپنے مجموعی ٹیکنالوجی دیکھ بھال کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے آفس 365 کی جانب منتقل ہوا تھا ساتھ ساتھ 19 ماتحت اداروں میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا۔

دیگر ایگزیکٹوز کی جانب سے شراکت داروں کے لیے گفتگو

ہفتے بھر میں سینئر ایگزیکٹوز مائیکروسافٹ اور اس کے شراکت داروں کے لیے مستقبل کی راہ کا اندرونی جائزہ پیش کریں گے:

– کل ستیا نادیلا، صدر سرور اینڈ ٹولز بزنس، کورت دیل بینے، صدر مائیکروسافٹ آفس ڈویژن؛ اور کیرل تاتارینوف، صدر مائیکروسافٹ بزنس سلوشنز، مائیکروسافٹ شراکت داروں اور صارفین کے لیے نئے کلاؤڈ مرکزی پروگرام اور پروگرام مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔

-اینڈریو لیس، صدر ونڈوز فون ڈویژن اور اسٹیو گوگن ہائمر، کارپوریٹ نائب صدر برائے اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر ڈویژن، منگل کو خطاب کریں گے کہ مائیکروسافٹ اور اس کے ہارڈویئر شراکت دار کس طرح اچھوتے ترین تجربات فراہم کرنے اور صارفین اور ڈیولپرز کے لیے بہترین قدر پیش کرنے کے قابل ہیں۔

-کیون ٹرنر، چیف آپریٹنگ آفیسر بدھ کو مائیکروسافٹ کے ساتھ شراکت داری کے مسابقتی فوائد اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں شراکت داروں کے لیے مواقع پر خطاب کریں گے۔

-معروف کاروباری منتظم، مصنف اور ورجن گروپ [http://www.virgingroup.com ]کے بانی و صدر سر رچرڈ برینسن بدھ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس کا اختتام کریں گے۔

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: ‏MSFT) سافٹ ویئر، سروسز اور سلوشنز میں عالمی رہنما ادارہ ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے ادراک میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کے بارے میں مزید معلومات، خبروں اور تجزیوں کے لیے http://www.microsoft.com/news  پر مائیکروسافٹ نیوز سینٹر ملاحظہ کیجیے۔ ویب لنکس، ٹیلی فون نمبرز اور عہدے اشاعت کے وقت درست کیے گئے تھے، لیکن یہ تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔ مزید مدد کے لیے صحافی اور تجزیہ کار مائیکروسافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx پر موجود فہرست میں سے موزوں فرد سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

رابطہ: ایریکا بٹزر از ویبر شینڈوک ورلڈ وائیڈ، +1-206-576-5531، ebitzer@webershandwick.com، یا ویبر شینڈوک ورلڈ وائیڈ، WPC11PR@webershandwick.com، دونوں برائے مائیکروسافٹ

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *