ماسٹرامیج 3ڈی نے سنے ایشیا کے موقع پر بھارت اور چین کے لیے ڈیجیٹل 3 ڈی سینما سسٹم ایم آئی-2100 ایس متعارف کرا دیا

سیول، جنوبی کوریا، 6 دسمبر 2010/پی آرنیوزوائر-ایشانیٹ/

-چھوٹے ونڈو پروجیکشن رومز کے حامل تھیٹرز کے لیے اسمارل فارم فیکٹر میں تیار کردہ

اس ہفتے ہانگ کانگ میں ہونے والی سنے ایشیا (CineAsia) کانفرنس میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کمپنی ماسٹر امیج 3 ڈی نے ایک نیا ڈیجیٹل 3 ڈی سینما سسٹم، ایم آئی -2100 ایس، متعارف کرایا، جو چھوٹی پروجیکشن ونڈوز کے حامل تھیٹرز کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسمال فارم-فیکٹر میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ سسٹم بھارت اور چین میں دستیاب ہوگا، اور اس وقت ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبٹ سینٹر کے ہال 5 کے بوتھ 511 میں نمائش کے لیے موجود ہے۔

(تصویر: http://www.prnasia.com/sa/2010/12/03/20101203823426.html)

نیا ایم آئی-2100 ایس ادارے کے مشہور ایم آئی-2100 ڈیجیٹل 3ڈی سینما سسٹم کا چھوٹا ورژن ہے، اور ویسی ہی تصویری شفافیت اور طاقتور، ملکیتی-بیسڈ کاروباری ماڈل پیش کرتا ہے جیسا کہ اصلی پروڈکٹ۔ کیونکہ اسے چھوٹے حجم میں تیار کیا گیا گیا ہے، اس لیے نیچے رکھنے کے لیے نئے ایم آئی-2100 ایس کے ساتھ ایک اضافی اسٹینڈ، ایک  تیز، پروگرام ایبل اوپر/نیچے الیکٹرک لفٹ ایکچوایٹر شامل ہیں جو اسے نچلی کھڑکی یا معیاری پروجیکشن رومز کے اندر استعمال کرنا ممکن بناتی ہے۔ نئے سسٹم میں ایتھرنیٹ اور 3 ڈی کے لیے بہتر آٹومیشن انٹرفیسز اور پروگرامنگ آپشنز اور سرکولر پولرائزنگ وہیل کے لیے نیا فلٹر موجود ہے جو مجموعی روشنی کو بہتر بناتا ہے، جو ایم آئی-2100 اور ایم آئی-2100 ایس دونوں سسٹمز کے لیے دستیاب ہے۔

ماسٹر امیج 3ڈی کے چیئرمین اور سی ای او ینگ ہون لی نے کہا کہ “ہم نے بھارت اور چین کے تھیٹروں سے یہ سنا کہ وہ 3ڈی پر منتقل ہونا چاہیے ہیں، لیکن ان کے پروجیکشن رومز زیادہ تر 3ڈی سینما سسٹمز کو رکھنے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ ہم ان کے پروجیکشن رومز کی ضروریات کو پورا کرنے اور بیک وقت نئی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے ایم آئی-2100 کے چھوٹے ورژن کو تیار کرنے کے قابل تھے۔”

تامل ناڈو، بھارت کے ستیم سینماز اور اسکیپ سینما (ایس پی آئی سینماز پرائیوٹ لمیٹڈ) ماسٹرامیج 3ڈی ایم آئی -2100 ایس سسٹم کے پہلے حامل تھے۔ ایس پی آئی سینماز پرائیوٹ لمیٹڈ کے مینیجر ڈی ٹیڈی جوشوا نے کہا کہ “چھوٹا پروجیکشن روم ہمیں شائقین کو 3ڈی کا جوش و خروش فراہم کرنے سے نہیں روک سکتا، نیا ماسٹرامیج سسٹم چھوٹی جگہوں کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے اور انتہائی مستحکم اور قابل بھروسہ ہے۔”

ماسٹرامیج 3ڈی ایل ایل سی کے بارے میں

ماسٹرامیج 3ڈی ایل ایل سی ایک 3ڈی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو تھیٹرز، موبائل ڈیوائسز اور گیمنگ کے لیے رہنما حل پیش کرتا ہے۔ 42 ممالک میں ڈیجیٹل 3 ڈی سینما سسٹمز کی تنصیب کے ساتھ ماسٹر امیج 3ڈی ایک تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل 3ڈی سسٹم فراہم کنندہ ہے، جو شائقین کو شفاف ترین 3ڈی تجربہ فراہم کرتا ہے اور ساتھ ساتھ نمائش کنندگان کو بہترین قیمتیں دیتا ہے۔ ادارے کی آٹو-اسٹیریواسکوپک ڈسپلے ٹیکنالوجی نے دنیا کے پہلے بغیر عینک کے 3ڈی موبائل فونز کو ممکن بنایا اور اس کی 3ڈی کیمرا اے ایس آئی سی صارفین کو 3ڈی مواد تخلیق کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ 2004ء میں قائم ہونے والی کمپنی نجی ملکیت ہے اور اس کا صدر دفتر ہالی ووڈ میں واقع ہے جبکہ برطانیہ، ٹوکیو، سیول اور بیجنگ میں بھی دفاتر موجود ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

جسٹن

ٹیلی فون: +82-2-3438-1628

ای میل: jw.byun@masterimage3d.com

رابطہ برائے سیلز و مارکیٹنگ؛

ڈان چینگ

ٹیلی فون: +82-2-3438-1620

ای میل: Dan.zheng@masterimage3d.com

ذریعہ: ماسٹر امیج 3ڈی ایل ایل سی

 

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *