Breaking News

مالدیپ کے صدر نے گھریلو تشدد کے تاریخی بل کی توثیق کر دی

مالے، مالدیپ، 25 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

صدر ڈاکٹر محمد وحید نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے تحفظ اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو کڑی سزائیں دینے کے لیے ایک تاریخی بل کی توثیق کر دی ہے۔

اس قانون سازی – جو مالدیپ میں گھریلو تشدد کے شکار افراد کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا تحفظ ہے- سے ہر قسم کے گھریلو تشدد کو ایک مجرمانہ کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ گھریلو تشدد کے شکار افراد کو تحفظ و بچاؤ فراہم کیا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے گھریلو تشدد کو روکنے اور مرتکب افراد کی بحالی کی خاطر تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

صدر نے ایک فیملی پروٹیکشن اتھارٹی بھی قائم کی ہے جو قانون کے نفاذ، گھریلو تشدد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے، شکار افراد کی جانب سے خود پر ہونے والے ظلم کو رپورٹ کرنے کے طریقہ کار اور شکار اور مرتکب افراد کو نفسیاتی و بحالی کی خدمات فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی۔

اس مقصد کی تکمیل کے لیے صدر نے ایک نئی وزارت صنف، بچے و انسانی حقوق کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ مالدیپ کے معاشرے میں سب سے زد پذیر طبقے کو فوری طور پر تحفظ دیا جائے۔

یہ 7 فروری 2012ء کو عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر وحید کی جانب سے منظور کیا گیا پہلا قانون ہے۔

بل کی توثیق کی بعد خطاب کرتے ہوئے صدر وحید نے کہا کہ:

“مجھے گھریلو تشدد سے تحفظ کے بل کی توثیق کرنے کا استحقاق ملنے پر بہت خوشی ہے۔ مالدیپ میں ہر تین میں سے ایک عورت زندگی میں تشدد یا ظلم کی کسی قسم کا شکار بنتی ہے۔ یہ قانون سازی، پہلی مرتبہ، مالدیپ میں گھریلو تشدد کے شکار افراد کو قانونی تحفظ دینے کو یقینی بنائے گی۔”

ہدایت برائے مدیر:

بل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے: http://www.presidencymaldives.gov.mv/Index.aspx?lid=11&dcid=7250

ذریعہ: جمہوریہ مالدیپ

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: مسعود عماد، میڈیا سیکرٹری، ایوان صدر، مالے، مالدیپ، موبائل: +960-777-4018، ای میل: Masood.imad@po.gov.mv، masoodimad@gmail.com

Check Also

PM Shehbaz asks party leaders to play role in AJK’s development

Prime Minister Shehbaz Sharif has reaffirmed Pakistan's moral, political and diplomatic support for the people of Indian Illegally Occupied Jammu and Kashmir (IIOJK). Talking to a delegation of PML (N) Azad Jammu and Kashmir in Muzaffarabad, he said...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *