Breaking News

ماموت نے چوٹیاں سر کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کر دیا

Asianet 45810

جنگ فراؤیوخ، سویٹزرلینڈ، 5 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

خیال بالکل سادہ سا لگتا ہے: ماموت کے 150 سال برابر ہیں 150 چوٹیوں کے۔ سویس  ماؤنٹین اسپورٹس ماہر کے لیے یہ چوٹیاں سر کرنے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس حوصلہ مند منصوبے کے آغاز کا اشارہ 3 اگست بروز بدھ جنگ فراؤ کی چوٹی پر اس کو سر کرنے کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر دیا گیا ۔ اس روایتی برانڈ کی اپیل پر متعدد معروف شخصیات نے لبیک کہا۔

جونگ فراؤ کی بلندی (4158 میٹر) کے ساتھ انہوں نے معروف بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ٹیم بنائی اور تاریخ کے سب  سے بڑے کوہ پیمائی کے منصوبے کی صدا بلند کی – تاکہ 4 ہزار میٹر سے بلند سویٹزرلینڈ کے بہترین اور مشہور ترین پہاڑوں میں سے ایک کو سالگرہ پر خراج تحسین پیش کیا جائے؛ یہ 3 اگست 1811ء تھا جب جنگ فراؤ کی چوٹی کو پہلی مرتبہ سر کیا گیا تھا۔ دنیائے سیاست، کاروبار اور کھیل سے تعلق رکھنےوالی متعدد اہم ترین شخصیات نے چوٹی کو سر کیا، جن میں شامل تھے:

– ماموت پرو ٹیم سے معروف بین الاقوامی کوہ پیما دانی آرنلڈ، اسٹیفن سیگرسٹ اور ڈینس برڈیٹ

– ماریہ-گیبریل انیخن-فلیخ، ڈائریکٹر اسٹیٹ سیکرٹریٹ فار اکنامک افیئرز (SECO)

– ہینز کیرر، سی ای او آکسپو ہولڈنگ اےجی

– ارس کیسلر، سی او جنگ فرو باینن

– اینڈریاس میئر، سی ای او ایس بی بی (سویس فیڈرل ریلویز)

– ایکسل ٹیک مین، جرمن کراس کنٹری اسکیئر اور دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن

یہ گروہ جنگ فراؤیوخ پر (3471 م) پر واقع ماموت سالگرہ  بیس کیمپ سے عازم سفر ہوا، جہاں جوبلی مہم کے لیے 150 سرخ خیموں کا بیس کیمپ ترتیب دیا گیا تھا۔

اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ ہر شخص کوہ پیمائی کے جوش اور اجتماعی جذبے سے سرشار تھا۔ “آج صبح جنگ فراؤ کی چوٹی پر کھڑا ہونے – پہلی مرتبہ سر کیے جانے کے 200 سال بعد – اور ساتھ ساتھ ماموت کے شاندار منصوبے کے آغاز کا اشارہ دینا ایک حیران کن تجربہ تھا” یہ خیالات تھے آکسپو ہولڈنگ اے جی ہینز کیرر کے، جنہوں نے مندرجہ بالا موقع کا یوں خلاصہ پیش کیا۔ ماموت اسپورٹس گروپ کے سی ای او اور مہم میں معروف کوہ پیما دانی آرنلڈ کے ساتھی رولف جی شمڈ بھی جنگ فراؤ کی چوٹی سے اترنے کے بعد جشن منانے کے موڈ میں تھے: “میں ہانپتے ہوئے ایگر شمالی سمت کو تیزی سے سر کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا  ۔۔۔ – یوں ہمارے 150 چوٹیوں کے منصوبے کو ایک زبردست آغاز ملا۔

شاندار تصاویر اور دلچسپ موضوعا ت کے حوالے سے دیگر تجاویز http://www.photopress.ch/image/mammut پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات اور انٹرویو درخواستوں کے لیے

دیکھئے http://www.mammut.ch، http://www.outkomm.com یا رابطہ کیجیے بذریعہ ٹیلی فون +49-(0)160-3669883 پر یا بذریعہ میل moritz.becher@outkomm.com پر۔

ذریعہ: ماموت اسپورٹس گروپ اے جی

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *