Breaking News

مرک نے انٹرفیکس 2016ء میں بایوفارما کے لیے پہلے کثیر استعمال ڈسپوزیبل اسٹرائل کنیکٹرز متعارف کروا دیے

– صارف کنیکٹ، ری کنیکٹ اور ڈس کنیکٹ ہو سکتے ہیں یہاں تک کہ جب بہاؤ کا راستہ گیلا اور دباؤ کے زیر اثر ہو تب بھی

– نئے لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز زیادہ تیز اور سستے بایوفارما سیال انتظام کو سہولت دیتے ہیں

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 26 اپریل 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اپنی نوعیت کے اولین لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز کے اجرا کا اعلان کیا ہے تاکہ بایوفارما صنعت میں سیال کے انتظام کو بہتر بنایا جائے۔ لنکس (ر) سی ڈي آر کنیکٹرز نے 26 سے 28 اپریل تک نیو یارک، نیو یارک میں ہونے والی انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل ایکسپو (انٹرفیکس) میں آغاز کیا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160421/358559

مرک میں حیاتی سائنس کے سی ای او ادیت بٹرا نے کہا کہ “لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز وہ طریقہ ہی تبدیل کر دے گا جس سے ادویات سازی کے سیال مادے سنبھالے جاتے ہیں اور ادویات سازی پر لاگت کو کم کرے گا۔ لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز اسٹرائل فلوڈ کنیکشنز کے لیے نئے معیارات مرتب کرتا ہے ور ڈرامائی انداز میں آسان استعمال اور بھروسہ مندی کو بہتر بنا رہا ہے۔”

سادہ، قابو بھروسہ، اسٹیرائل-ٹو-اسٹرائل فلوڈ کنکشنز کامیابی بایومینوفیکچرنگ کے لیے اہم ہیں۔ پرانی ڈسپوزیبل کنیکٹر ٹیکنالوجی صارفین کو فی ڈیوائس واحد اسٹرائل کنکشن کی سہولت دیتی تھی، جس کی وجہ سے فی یونٹ آپریشن کے لیے کثیر ڈیوائسز کی ضرورت پڑتی ہے۔ گزشتہ ٹیکنالوجی کو کنکشن اور ڈس کنکشن کے دوران ایک خشک، غیر دباؤ شدہ بہاؤ راستے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ پابندیاں وسائل اور لاگت کو بڑھانے والی ہیں جب جب صنعتی معیارات ادویات سازی کے عمل کے تمام مراحل میں زیادہ پیداوار اور بہتر موثریت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز کے ساتھ صارفین تیز تر، زيادہ کفایتی بہاؤ انتظام کر سکتے ہیں جب بہاؤ کے راستہ گیلا اور دباؤ کا حامل بھی ہو۔

لنکس (ر) سی ڈی آر کنیکٹرز  اسٹرائل کنکشن، ڈس کنکشن اور ری کنکشن کے دوران موثر سیال انتظام کو ممکن بناتے ہیں اور صارفین کو وقت طلب ٹیوب ویلڈنگ عمل اور بھاری لاگت رکھنے والے گوناگوں کنفیگوریشنز کا محفوظ متبادل دیتے ہیں جو روایتی طور پر بالائی بہاؤ اور زیریں بہاؤ کے عمل میں استعمال کی جاتی ہیں۔ کنیکٹرز ایک ڈسپوزیبل ڈیوائس سے چھ اسٹرائل کنکشنز، ڈس کنکشنز اور ری کنکشنز کے ساتھ موثر سیال انتظام فراہم کرتا ہے۔

انٹرفیکس شرکا کو مرک کی مصنوعات کے بارے میں جاننے اور ادارے کے ماہرین سے بت کرنے کے لیے بوتھ #2841 کا دورہ کرنا چاہیے۔ ہمیں ٹوئٹر پر فالو کریں @merckgroup ۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کےلیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے بیک وقت میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا خاتمے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

Check Also

Fake news, disinformation being employed to de-legitimize freedom struggles: Munir

At the United Nations, Pakistan says that fake news and disinformation are being employed to de-legitimize the freedom struggles. This was stated by Permanent Representative of Pakistan to the United Nations, Ambassador Munir Akram while taking part...