Breaking News

مرک نے بایوفارما صنعت کے لیے اول-تا-آخر حل فراہم کرنے کے لیے پیداواری معلومات پھیلا دیں

– لچکدار فیکٹری خیال فوری ادویات تیاری اور مارکیٹ کو سپردگی کی سہولت دیتا ہے

– اول-تا-آخر حل صارفین کے چیلنجز کو حل کرنے میں مدد کے لیے دنیا بھر میں دستیاب

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 2 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج موبیئس (ر) 2000ایل واحد استعمال بایو ری ایکٹر کے اضافے کے ساتھ اپنی جدید واحد استعمال موجودہ اچھے ساخت گری عمل (سی جی ایم پی) تنصیب کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ فرانس میں اپنے بایوڈیولپمنٹ سینٹر میں نئے بالائی بہاؤ کے مجموعے کے ساتھ، مرک اپنے صارفین کو سی جی ایم پی ساخت گری کا مکمل عمل پیش کر سکتا ہے، جو مرک کے اپنے آلات و مصنوعات پر مشتمل ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160429/361766

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ایاوحیاتی سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “ہمارا مقصد صارفین کو کلون سے کمرشل پیداوار تک ایک مکمل اول-تا-آخر حل پیش کرکے مسلسل جدت طرازی اور تکنیکی مہارت کے ذریعے تیز تر ادویات تیاری اور ترسیل میں سہولت دینا ہے۔ ہماری انوکھی پیشکش صارفین کو کسی بھی مرحلے پر اپنی پیداوار کو منتقل کرنے کا اختیار دیتی ہے جو کمرشل ساخت گری میں موثر تبدیلی کو یقینی بنائے گی – چاہے موجودہ تنصیب پر یا اس پر جس میں ہم ان کی ڈیزائن میں مدد دیں۔”

پیمانے اور وسعت میں اس اضافے کے ساتھ مرک حتمی مرحلے کی طبی پیداوار کے ذریعے خلیہ سطح کی تیاری کے لیے صارفین کی پیوندکاری مصنوعات کو آگے لے جا سکتا ہے۔ کسی ٹھیکے پر ساخت گری انجمن یا دیگر تنصیب پر تکنیکی منتقلی کے مرحلے پر، صارفین مرک کے پرووینٹیج (ر) اول-تا-آخر خدمات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کمرشل پیداوار کو بڑھانے سے وابستہ روایتی خطرات کو کم کرنے کے لیے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔

مرک پرووینٹیج (ر) اول-تا-آخر حل مصنوعات و خدمات ایک جامع مجموعہ ہے جس میں عمل کا پھیلاؤ، سی جی ایم پی ساخت گری، تنصیب ڈیزائن، ساخت گری آلات اور قابل صرف، عمل اور آلات تربیت، ٹیکنالوجی منتقلی اور کمرشلائزیشن کے لیے وضع بندی شامل ہیں۔ پیشکش ابتدائی طبی مراحل سے کمرشل پیداوار کی طرف پیشرفت کرنے والے صارفین کے لیے خطرات کو کم کرنے کا مقصد رکھتی ہے تاکہ مارکٹی تک وقت کو تیز تر اور پیداوار اور منافع بخشی کو بہتر بنایا جا سکے۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

مرک کے تمام خبری اعلامیے مرک کی ویبسائٹ پر دستیاب ہوتے ہی ای میل کے ذریعے بیک وقت میں تقسیم کیے جا تے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنی سروس کے انتخاب یا خاتمے کے لیے www.merckgroup.com/subscribeپر جائیں۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]