Breaking News

مسافر نوازی ڈیزائن ادارے گیٹیز نے ایشیا میں توسیع اور نئے منصوبوں کا اعلان کردیا

AsiaNet 46790

شکاگو، 14 اکتوبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

مسافر نوازی کی ڈیزائن، حصول، برانڈنگ اور ڈیولپمنٹ کا ادارہ گیٹیز نو نئے حصول اور اگست کے بعد سے نئے ریزورٹ منصوبے ملنے کے بعد ایشیا میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔

گیٹیز کو حال ہی میں ملنے والے منصوبے گزشتہ سہ ماہی میں حاصل ہوئے ہیں جس میں پورے ایشیا بحر الکاہل خطے پر پھیلی ہوئی دس نئی پراپرٹیز کا مجموعہ شامل ہے: بر عظیم چین، مکاؤ، کوریا اور فلپائن میں۔ نئے ٹھیکے گیٹیز کے مکمل شدہ ہوٹلوں اور ریزورٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد میں نیا اضافہ ہیں جو پہلے ہی ایشیائی مارکیٹ میں جگہ پاچکے ہیں۔ صرف رواں سال میں گیٹیز نے اپنے پورٹ فولیو میں مہمانوں کے ہزاروں کمروں؛ تقریباً تین کھانے پینے کے آؤٹ لیٹس؛ تین کانفرنس سینٹرز؛ فلپائن کے سب سے بڑے بال روم؛ اور پانچ عالمی معیار کے اسپاز کا اضافہ کیا۔

یونان گریٹ ایگل ٹورازم ریزورٹ کمپنی نے فوسیان جھیل، چین میں واقع اپنے نو تعمیر شدہ منصوبے گریٹ ایگل ہلٹن ریزورٹ کے اہم ڈیزائنر کی حیثیت سے گیٹیز کا انتخاب کیا۔ ریزورٹ اور گالف کلب کے لیے ڈیزائن ورک میں مہمانوں کے لیے 330 کمرے؛ متعدد ایگزیکٹو کمرے اور سویٹس مرکزی لابی؛ اور کئی ریستوراں شامل ہیں۔ گزشتہ موسم گرما میں گیٹیز کو مرکزی عمارت سے ملحقہ 870 مربع میٹر کی کلب ہاؤس تنصیب کے ڈیزائن کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

ایشیا بحر الکاہل خطے میں تیزی سے پھیلتی ہوئی مسافر نوازی کی مارکیٹ کے نتیجے میں گیٹیز نے اپنے ہانگ کانگ دفتر میں نو نئے اراکین کا اضافہ کیا ہے تاکہ ادارے کے موجودہ کام کے بوجھ کو سنبھالا جا سکے۔

نئے ملازمین میں بودی سیافی شامل ہیں جنہوں نے جون میں بطور سینئر پروجیکٹ ڈیزائنر گیٹیز میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے ساتھ وسیع پرتعیش تجربہ لائے ہیں۔ وہ تعمیراتی خدمات کے وسیع شعبہ جات میں شامل رہے ہیں، جن میں تصوراتی ڈیزائن، تعمیراتی دستاویزات اور تعمیراتی انتظامیہ بشمول علاقائی سوجھ بوجھ شامل ہیں۔ اس وقت ان کی توجہ یونان گریٹ ایگل ہلٹن ریزورٹ پر مرکوز ہے اور وہ منصوبے کے تمام مراحل کی قیادت کر رہے ہیں۔

گیٹیز میں پرنسپل اور مینیجنگ ڈائریکٹر ایرین اسٹین بیک کہتی ہیں کہ “ایشیا مسافر نوازی کے ڈیزائن کے مضبوط ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور ہماری نظریں مستقبل میں پیشرفت کو جاری رکھنے پر مرکوز ہیں۔”

گیٹیزی کے بارے میں مزید

گیٹیز ایک کاروباری ذہنیت رکھنے والے مسافر نوازی ماہرین کی ایک اعزاز یافتہ، تخلیقی وجدت طراز ٹیم ہے جس کا صدر دفتر شکاگو میں ہے اور جبکہ بنکاک، بیروت، قاہرہ، دبئی، ہانگ کانگ، جدہ، میامی، اروین، کیلیفورنیا اور نیو یارک میں دفاتر واقع ہیں۔ تقریباً 25 سالوں سے دنیا بھر میں گیٹیز نے انٹیریئر ڈیزائن، حصول، برانڈنگ اور خیال سے لے کر تکمیل تک ڈیولپمنٹ سروسز کے ذریعے قدر تخلیق کی ہے۔ مزید معلومات اور گیٹیز کے وسیع پورٹ فولیو کے نمونے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.gettys.com۔

ذریعہ: GETTYS

رابطہ: پرنسپل

کیری ڈرنکان از گیٹی

+1-305-420-2702، اسکائپ،

karrie.drinkhahn.gettys

kdrinkhahn@gettys.com؛ یا

مولی لائنچ

ڈائریکٹر لائنچ کمیونی کیشنز گروپ

+1-773-505-9719

molly@lynchgrouponline.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *