Breaking News

مقامی بینک کارڈ سوئچنگ سسٹم بنانے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل کا تھائی لینڈ میں سرفہرست چار بینکوں کے ساتھ کام

شنگھائی، چین، 25 فروری 2016ء/ سن وہوا / ایشیانیٹ — 24 فروری کو یونین پے انٹرنیشنل نے تھائی لینڈ کے چار سرفہرست کمرشل بینکوں کے ساتھ اعلان کیا کہ یونین پے کے تکنیکی معیارات کی بنیاد پر تھائی لینڈ کا مقامی سوئچنگ نیٹ ورک ٹی پی این (تھائی پیمنٹ نیٹ ورک) اب باضابطہ طور پر براہ راست ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یونین پے آئی سی کارڈ معیار تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کا معیار تھا۔ مشترکہ منصوبے کی تکمیل کے ذریعے یونین پے اب بینک کارڈ سوئچنگ نظام کی تعمیر کے لیے تکنیکی معیار پیش کرتا ہے۔ چائنا یونین پے چیئرمین گی ہوایونگ، یونین پے انٹرنیشنل سی ایاو کے جیانبو اور ٹی پی اینچیئرمین شوک نارانونگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بنچا منون کنچے، پے منٹ سسٹمز پالیسی اور اوورسائٹ آفس ڈائریکٹر بینک آف تھائی لینڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

2012ء میں تھائی لینڈ کے مرکزی بینک نے قرار دیا تھا کہ تمام مقامی انٹربینک ٹرانزیکشنز جو مقامی ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ہوں لازماًمقامی سطح پر ہی پروسس ہوں۔ اس کے بعد ٹی پی این نامی مشترکہ منصوبہ ستمبر 2014ء میں تخلیق کیا گیا۔ تھائی لینڈ نے ایک آزاد ڈیبٹ کارڈ برانڈ ٹی پی این تخلیق کرنے اور یونین پے ٹی پی این کارڈز جاری کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے، جو عالمی یونین پے نیٹ ورک کو سہولت کے ساتھ استعمان کرے گا۔

ٹی پی این غیر ملکی مارکیٹوں میں توسیع کے نئے طریقے دریافت کرنے کی یونین پے کی کامیاب کوششوں میں سے ایک ہے جس میں اپنے تکنیکی معیار کو برآمد کرتے، اپنی ٹیکنالوجی صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے؛ ہوئے یونین پے ان مارکیٹوں میں ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ لیتا ہے، اور اپنی ٹیکنالوجی، مصنوعات، خدمات اور برانڈ اثر و رسوخ کو مکمل کررہا ہے۔

ٹی پی این کا اجرا بہت اہمیت کا حامل ہے: (i) یہ اپنے تیار کردہ مالیاتی تکنیکی معیارات کو برآمد کرنے میں چین کی نئی کامیابی ہے اور یونین پے چینی اداروں کے “عالمی سطح پر جانے” کے لیے ایک نمونہ بن چکا ہے؛ (ii) یونین پے اور تھائی لینڈ کی بینکاری صنعت کے درمیان تعاون روایتی بینک کارڈ اشتراک سے آگے نکل کر گہرے تکنیکی معیار کے تعاون تک پہنچ چکا ہے، جو یونین پے کارڈز کی مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر قبولیت اور اجرا کے لیے مستحکم بنیاد رکھتا ہے؛ (iii) ٹی پی اینقابل نقل کاروباری توسیعی نمونوں میں جدت طرازی اختیار کرنے میں مدد دے گا اور اس کے عالمی کاروباری نمونے کو تیز کرے گا۔

چیئرمین گی ہوایونگنے کہا کہ “مقامی سوئچنگ نیٹ ورک کی تعمیر چین-تھائی لینڈ مالی تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے۔ ہم نے اپنا تجربہ تھائی لینڈ میں متعارف کروایا تاکہ مقامی ای-ادائیگی مارکیٹ کے بڑھنے کو سہارا دے سکیں، اور مزید شعبوں میں بینک کارڈ ادائیگی کو ترویج دیں گے۔ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے کو مدد دیتے ہوئے ہم غیر ملکی مارکیٹوں میں زیادہ لچکدار انداز میں ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صنعت کو بہتر بنانے میں حصہ لیں گے۔”

اس وقت یونین پے کارڈز تھائی لینڈ میں لگ بھگ تمام اے ٹی ایمز اور تقریباً70 فیصد تاجروں کے پاس قبول کیے جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ میں 1 ملین سے زیادہ یونین پے کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں اور یہ اعداد و شمار تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Check Also

PM urges businessmen to accord top priority to welfare of workers

In connection with International Labour Day, Prime Minister Shehbaz Sharif hosted a luncheon in honour of labourers and their families at his residence in Lahore on Wednesday. He also interacted with the families of the workers. On the occasion, th...