Breaking News

نوکیا اور نکی مناج نے ٹائمز اسکوائر کو روشن کر دیا

نوکیا لومیا 900 ہینڈ سیٹس کا نیو یارک کی مشہور زمانہ اسکائی لائن پر غلبہ

نیو یارک، 6 اپریل 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

نوکیا نے بین الاقوامی سپر اسٹار نکی مناج کے ساتھ ٹائمز اسکوائر کی عمارتوں کو حیات بخش دی اور ونڈوز فون سے مزین نوکیا لومیا 900 کے اجرا کا جشن منانے کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے ایل ای ڈی ڈسپلے میں سے ایک تخلیق کیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120406/NY83594)

ہزاروں افراد نے نکی کو اپنے معروف گانوں پر کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد دنیا کے معروف وژوئل آرٹسٹوں نے معروف عمارات جدید سی جی آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے 60 فٹ کی لہر دار آبشار کے ساتھ زندہ و جاوداں مقام بنا دیا۔

ٹائمز اسکوائر کی معروف برقی اسکرینوں میں سے 9 نے ہجوم کے زبردست ردعمل کو ظاہر کیا۔

نوکیا لومیا 900 کے شمالی امریکہ میں اجرا کے لیے منعقدہ اس بے مثال بصری تقریب میں رقص نوکیا لومیا کے لیے نکی کے مشہور گانے ‘اسٹارشپس’ کے خصوصی ری مکس پر پیش کیے گئے جس پر ڈی جے اور پیش کار ڈورلی کی جانب سے کارکردگی پیش کی گئی۔

پورا شو گلوکارہ کی نئی موسیقی وڈیو ‘اسٹارشپس’ ری مکس کے حصے کے طور پر فلمایا گیا۔

نکی نے کہا “جب نوکیا ایک عمارت کو زندگی بخشنے اور نوکیا لومیا 900 کے اجرا کا جشن منانے کے لیے میرے سامنے اپنے پرستاروں کے سامنے ٹائمز اسکوائر پر کارکردگی پیش کرنے کا خیال  پیش کیا تو اس کا صرف ایک جواب تھا۔

“کاغذ پر اس خیال کو دیکھنا تو تعجب خیز تھا لیکن اسے حقیقت میں دیکھ کر دماغ سناٹے میں آ گیا۔ اس نے تو ٹائمز اسکوائر کی دھڑکنیں بند کر دیں۔ میرے لیے زبردست بات یہ تھی کہ میرے پرستار، جو مجھ سے بہت مخلص ہیں، اب اسٹارشپس نوکیا ری مکس کی میری وڈیو کا حصہ ہوں گے۔

“اپنے نئے البم، پنک فرائیڈ: رومن ری لوڈڈ، کے اجرا کے ہی ہفتے میں اپنے آبائی شہر نیو یارک میں کارکردگی پیش کرنا ایک شاندار تجربہ تھا اور حقیقتاً ایک خواب کی تعبیر۔”

تقریب کے بارے میں مزید دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے  www.facebook.com/nokiaus

نوکیا لومیا 900 8 اپریل سے 99.99 ڈالرز میں اے ٹی اینڈ ٹی کے ذریعے خصوصی طور پر دستیاب ہوگا۔ 4 جی ایل ٹی ای رفتار اور اعلیٰ ڈیزائن کے ساتھ نوکیا لومیا 900 صارفین کو اپنی ای میل، موسیقی اور سماجی ابلاغ تک فوری رسائی دیتا ہے۔

نوکیا موبائل کمیونی کیشنز میں عالمی رہنما ہے۔ہر روز 1.3 ارب سے زائد افراد اپنے واقعات و تجربات کو قید اور پیش کرنے، معلومات تک رسائی، اور راستے تلاش یا صرف ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے ہی نوکیا کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے   http://www.nokia.com/about-nokia

رابطہ: سبرینا لائنچ، sabrina@thisismission.com یا زارا سوئفٹ، zara@thisismission.com، مشن، +1-212-219-2787 (نیو یارک)، +44-207-845-7800 (برطانیہ)

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *