Breaking News

نیوز ویک نے نظرثانی شدہ عالمی توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا

– امپیریکل میڈیا کے ساتھ معاہدے پر دستخط، دنیا بھر کی مارکیٹوں کو ہدف بنا کر نیوزویک کے لیے غیر ملکی لائسنس کے مواقع تلاش کرے گا

نیویارک اور لندن، 28 مئی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — امریکہ و یورپ میں نیوزویک کے اشاعتی ایڈیشنز کی کامیابی سے دوبارہ شروعات کے محض تین ماہ بعد مشہور زمانہ ہفتہ وار اشاعت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا بھر کی ہدف پرموجود مارکیٹوں میں نیوزویک اور نیوزویک ڈاٹ کام کے غیر ملکی لائسنس حاصل کرنے کے لیے امپیریکل میڈيا کے ساتھ خصوصی شراکت داری کی ہے۔

نیوزویک کے مالک آئی بی ٹی میڈیا کے شریک بانی اور سی ایاوایتیناوزاکنے کہا کہ “ہم امپیریکل کے ساتھ اس شراکت داری کے اعلان پر بہت خوش ہیں جو ہمیں دنیا بھر کی مارکیٹوں میں اپنے قارئین کے لیے مقامی مارکیٹ ایڈیشنز پیش کرنے میں مدد دے گی۔ نیوزیک کی طلب عالمی سطح پر ہے، اور ہم امریکہ اور یورپ میں برانڈ کے  ازسرنو آغاز کے بعد سے اس میں بے حد دلچسپی کو دیکھ رہے ہیں۔ ان رحجانات کی بنیاد پر ہم برانڈ کے عالمی قدم مزید پھیلانے کا بہترین موقع کو ملاحظہ کررہے ہیں، اور ہماری نظریں اس کے حصول کے لیے امپیریکل کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

عالمی ابلاغی خدمات اور مشاورت فراہم کرنے والا ادارہ امپیریکل میڈیاہدف پر موجود مارکیٹوں میں نیوزویک شائع کرنے کے لیے غیر ملکی لائسنس شراکت داریوں کو تلاش کرے گا اور انہیں آسان بنائے گا، جس میں ابتدائی توجہ مشرقی یورپ اور ایشیا میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہوگا۔ تاریخی طور پر مستحکم لائسنسنگ برانڈنیوزویک کوریا، پاکستان، پولینڈ، جاپان اور لاطینی امریکہ میں مقامی لائسنس شراکت داریوں کے ذریعے پہلے ہی سے شائع ہورہا ہے۔

امپیریکل کی لاری بینسن نے کہا کہ “نیوزویک کی اشاعت اور تقسیم کی دنیا بھر میں طلب نمایاں طور پر موجود ہے۔ ہم آئی بی ٹی میڈیا اور نیوزویک کے ساتھ شراکت داری پر بہت مسرور ہیں تاکہ انہیں طاقتور برانڈبننے اور زیادہ قارئین تک اور زیادہ زبانوں میں اعلیٰ معیار کا ادارتی مواد پیش کرنے میں مدد دیں۔”

 آئی بی ٹی میڈیا کے بارے میں

آئی بی ٹی میڈیا ایک جامع ادارہ ہے جو معروف، ادارتی برانڈز اور دنیا بھر میں جوش و جذبے کو پھیلانے اور باخبر فیصلے کرنے کے ہمارے مقصد سے مطابقت جدید ابتدائی منصوبوں کو شائع کرتا ہے۔ آئی بی ٹی میڈیا 190 ممالک میں قارئین کو موجودہ واقعات، متاثر کن تناظر اور بااختیار معلومات فراہم کرتا ہے۔ آئی بی ٹی میڈیابرانڈز 5 ممالک میں مقامی عملے کی جانب سے شائع کیے جا رہے ہیں اور اس میں انٹرنیشنل بزنس ٹائمز، نیوزویک، میڈیکل ڈیلی، لیٹن ٹائمز اور آئی ڈیجیٹل ٹائمز اور مزید شامل ہیں۔ آئی بی ٹی میڈیا پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں: http://corp.ibt.com۔

 امپیریکل میڈیا کے بارے میں

امپیریکل میڈیاابلاغی اداروں کے لیے عالمی ترقی کو تیز تر کرتا ہے، اپنے تجربہ کار آپریٹرز کی ٹیم کے ذریعے بے مثال مشاورتی و ابلاغی خدمات فراہم کرتا ہے۔ امپیریکل کی قیادت ابلاغی صنعت کی بزرگ شخصیت جم فریڈلک کرتے ہیں اور اس کے لندن دفاتر کی سربراہی لاری بینسن کے ہاتھ میں ہیں، جو ٹائم میگزین یورپ کی سابق ناشر اور ای ایم ای اے میں بلوم برگ بزنس ویککی رہنما بھی رہی ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://empiricalmedia.com/۔

لائسنسنگ مواقع کے بارے میں سوالات کے لیے رابطہ کیجیےLaurie.Benson@empiricalmedia.com۔

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ

سمانتھانیلسن، ایڈلمان، نیوزیک اور آئی بی ٹی میڈیا کی جانب سے
212 704 4589
Samantha.nelson@edelman.com

The post نیوز ویک نے نظرثانی شدہ عالمی توسیعی منصوبے کا اعلان کردیا appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim

Islamabad, Ghazanfar Azzam has resigned from his position as President and CEO of Mobilink Bank after a 12-year tenure, during which the bank achieved significant growth and enhanced its digital capabilities. The Board of Directors has named Haaris Mah...

The post Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim appeared first on Pakistan Business News.