Breaking News

نیو اورلینز آکشن گیلریز ایشیائی فن پارے اور نوادرات فروخت کا انعقاد کرے گا

AsiaNet 47324

نیو اورلینز، 16 نومبر 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

نیو اورلینز آکشن گیلریز انکارپوریٹڈ6 دسمبر بروز منگل تا 8 دسمبر بروز جمعرات روزانہ صبح 11 بجے منعقد ہونے والی اپنی تین – روزہ ایشیائی فن پارے اور نوادرات فروخت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہے۔ فروخت تقریباً 2,000 عمدہ لاٹوں  پر مشتمل ہے جن میں مٹی کے برتن، سخت قیمتی پتھر پر سنگ تراشی، تامچینی کی رنگدار چائے دانیاں اور چینی و جاپانی مٹی کے برتن شامل ہیں۔بولیاں ذاتی طور پر بذریعہ فون اور لائیو آکشنرز http://www.liveauctioneers.com پر آن لائن لی جائیں گی۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20111115/DA06597LOGO )

یہ فروخت نیو اورلینز آکشن گیلریز کی جانب سے منعقد کی جانے والی مکمل – ایشیائی نمائش  کا مظہر ہے۔ اکتوبر میں گیلری نے تین – روزہ نمایاں  جائیداد نیلامی کا انعقاد کیا جس میں ایک روزہ تقریباً 400 ایشیائی نمونوں  شامل تھے۔ ایشیائی فن، ساز و سامان اور زیورات  کی مقبولیت  گزشتہ چند سالوں میں  ایشیائی بازاروں سے تعلق رکھنے والے خریداروں کی تعداد کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

دسمبر کی نیلامی میں فروخت کے لیے دستیاب لاٹیں نجی طور پر تائیوان، چین، جاپان، برطانیہ، فلوریڈا اور مغربی کنارے سے لائی گئی ہیں۔ نیلامی میں شامل قابل ذکر نمونے:

–        چین منگیوان  کی جانب سے اصلی لکڑی کے سنگ تراش کیس کے ساتھ تیار کردہ کنگ سی عہد کی نایاب چائے دانی

–        چیان لون عہد کی نایاب شاہانہ انداز میں رنگی گئی تام چینی کی چائے دانی

–        جدید ماہرین، جن میں چی بائشی، وو گان چوگ، لوئی ہائسو اور لی کرسان شامل ہیں، کی جانب سے 20 ویں صدی کے آغاز میں معروف چینی نوادرات کا حاصل کردہ مجموعہ

–        نوحجری عہد سے تانگ خاندان کے عہد تک کے ابتدائی چینی مٹی کے برتن اور مدفن اعداد وشمار  کا وسیع مجموعہ

–        چینی اسکالر کے اسٹوڈیو کی اشیاء کا مجموعہ جن میں کانسی، چینی کے برتن، زیتان نمونے، لنگ بائی پتھر اور قلم شامل ہیں

–        1970 کی دہائی میں چین اور ہانگ کانگ میں تیار کردہ قیمتی سنگ تراشی کا 250 سے زائد نمونوں کا وسیع مجموعہ بمع مرجان سبز مرمر، سنگ لاجورد، بلور اور دیگر سخت پتھر پر ہونے والی سنگ تراشی۔

–        عالمی شہرت یافتہ وانگ زیسان کی جانب سے چین کی ناس بوتلیں بشمول تصویری بوتلوں، اندرونی – رنگدار ناس بوتلوں کا مجموعہ

–        امریکی صدور کی نایاب شبیہ پر مشتمل 36 اندرونی – رنگدار چینی ناس  بوتلوں کا نایاب سیٹ

–        چنگ خاندان کی جانب سے پورسلین کا وسیع سلسلہ

–        شاہی کپڑوں کا مجموعہ جس میں ایک کیسی تخت کا احاطہ اور ڈریگن پینل شامل ہے

نمونوں کی تاریخ اور تصاویر آن لائن  http://www.neworleansauction.com دستیاب ہیں۔

1991ء میں صدر جین آر ویڈوز کی جانب سے قائم ہونے والی نیو اورلینز آکشن گیلریز انکارپوریٹڈ امریکا کے جنوبی  علاقوں کا ممتاز نیلامی گھر ہے۔ ادارے نے اعلیٰ معیار اور انواع و اقسام کے نمونوں کی فروخت میں عالمی شہرت حاصل کر رکھی ہے۔ نیو اورلینز آکشن گیلریز انکارپوریٹڈ کے متعلق مزید معلومات کے لیے  http://www.neworleansauction.com ملاحظہ کریں، +1-504-566-1849 فون کریں یا 801 میگزین اسٹریٹ، نیو اورلینز، لاس اینجلس 70130 پر گیلری کا دورہ کریں۔

ذریعہ: نیو اورلینز آکشن گیلریز انکارپوریٹڈ

رابطہ: کیٹی فوکیوئر

+1-504-324-4242

Katie@gambelpr.com

Check Also

President, PM vow to safeguard workers’ rights and dignity

President Asif Ali Zardari and Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif have expressed government's resolve to bolster labours' welfare and safeguard their rights. In their separate messages on the occasion, President Asif Ali Zardari reiterated gover...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *