Breaking News

ورلڈ سائبر گیمز نے ایشیا میں 2011ء سام سنگ موبائل چیلنج شروع کر دیا

AsiaNet 46186

سیول، جنوبی کوریا، 6 ستمبر 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا-ایشیانیٹ/

دنیا کے معروف موبائل گیم مقابلے میں سام سنگ گلیکسی ایس II فون شامل

حتمی امیدوار 65 ہزار امریکی ڈالرز کے لیے ورلڈ سائبر گیمز 2011ء گرینڈ فائنل میں مدمقابل ہوں گے

معروف بین الاقوامی وڈیو گیم مقابلوں اور میلے کے منتظم ورلڈ سائبر گیمز انکارپوریٹڈ (WCG) اور موبائل ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما سام سنگ الیکٹرونکس نے چوتھے سالانہ ڈبلیو سی جی 2011ء سام سنگ موبائل چیلنج (SMC) کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2011/09/05/20110905359068-l.jpg )

رواں سال کا چیلنج 27 ممالک کے شرکاء کے لیے کھلا ہوگا جن میں شامل ہیں: آسٹریلیا، آسٹریا، برازیل، کیمرون، چلی، بر عظیم چین، کوسٹا ریکا، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اطالیہ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، میکسیکو، نمیبیا، پاکستان، پیرو، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، روس، سنگاپور، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، برطانیہ اور یوکرین۔

ایشیا آن لائن ابتدائی مرحلہ 5 سے 25 ستمبر تک تین ہفتے جاری رہے گا۔ اس میں شرکت کے لیے گیمرز کے پاس باضابطہ چیلنج فون سام سنگ گلیکسی ایس II کا ہونا اور سام سنگ ایپس (سام سنگ ایپلی کیشن اسٹور) یا گیم ہب میں لاگ آن ہو کر باضابطہ موبائل گیم ٹائٹل اسفالٹ 6 ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے۔ کھیلنے کے بعد شرکاء اپنے گیم اسکور رینکنگ سسٹم کو بھیجیں گے۔ ہر ملک میں سے سرفہرست دو افراد کو ڈبلیو سی جی 2011ء پین ایشین چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا جائے گا جہاں انہیں  8 سے 11 دسمبر 2011ء تک بوسان، جنوبی کوریا میں ہونے والے ڈبلیو سی جی گرینڈ فائنل میں شرکت اور کل 65 ہزار امریکی ڈالرز جیتنے کے لیے مقابلہ کرنے کا موقع ملے گا۔

گلیکسی ایس II

سام سنگ گلیکسی ایس II رفتار، اسکرین اور ہلکے ڈیزائن میں گلیکسی ایس کا ایک طاقتور ارتقاء ہے۔ یہ 8.49 م م پتلی ایک ڈیوائس ہےجس میں 4.3 انچ کا سپر ایمولڈ پلس ڈسپلے، 1.2 گیگا ہرٹز کا ڈوئل کور پروسیسر، انتہائی تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر فراہم کرنے والی ایچ ایس پی اے+ کنیکٹوٹی ، اور 16 جی بی سے زیادہ کی مائیکرو ایس ڈی میموری شامل ہے۔

اسفالٹ 6

“اسفالٹ 6″، ڈبلیو سی جی 2011ء کا باضابطہ موبائل گیم ایک ریسنگ گیم ہے جس میں فیراری، لیمبرگھینی، آسٹن مارٹن، ڈوکیٹی اور دیگر عالمی معیار کے مینوفیکچررز کی 40 سے زائد کاریں اور موٹر سائیکلیں پیش کی گئی ہیں ۔ آپ اپنی گاڑی کو درست و ہم آہنگ کر سکتے ہیں اور لاس اینجلس، ٹوکیو، بہاماس اور دیگر خوبصورت مقامات، جنہیں ایچ ڈی میں رینڈر کیا گیا ہے،  کی سڑکوں پر دوڑانے سے پہلے انہیں ڈی کیلز سے بھی سجا سکتے ہیں۔ آپ 11 مختلف لیگز میں 55 ایونٹس کے ساتھ سخت حریفوں کے خلاف ڈرائیونگ کریں گے جن میں 6 کھلاڑیوں تک کے لیے آن لائن/لوکل ملٹی پلیئر بھی شامل ہے۔

سام سنگ موبائل چیلنج کے بارے میں مزید معلومات کے لیے http://mobile.wcg.com پر باضابطہ ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: ورلڈ سائبر گیمز انکارپوریٹڈ

رابطہ صرف برائے ذرائع ابلاغ:

ورلڈ سائبر گیمز انکارپوریٹڈ،

ریان اوہ،

realizer@wcg.com،

+82-2106-6543

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *