Breaking News

ٹومی ہل فیگر نے اسٹیو چن کو ٹومی ہل فیگر چین کا سی ای او مقرر کردیا

AsiaNet 43043

ایمسٹرڈیم، 28 جنوری / پی آر نیوز وائر –  ایشیا نیٹ /

ٹومی ہل فیگر گروپ نے جناب اسٹیو چن کی ٹومی ہل فیگر چین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کا اعلان کیا ہے جو فوری  طور پر موثر ہوگا۔ مارچ 2010ء میں گروپ کی طرف سے کیے گئے اس اعلان کے بعد، کہ وہ چین میں ٹومی ہل فیگر کے لائسنس یافتہ ڈکسن کانسیپٹس (انٹرنیشنل) لمیٹڈ سے تھوک و خوردہ فروش تقسیم  کا اختیار براہ راست اپنے ہاتھوں میں لے گا، اگلی پیشرفت ہے۔ جدول کے مطابق گروپ 2011ء  کی دوسری ششماہی میں کاروبار تحویل میں لے گا۔

جناب چن  چین میں فیشن، برانڈ کے انتظام  اور خوردہ فروشی میں تقریباً 20 سالہ تجربے کے ساتھ ٹومی ہل فیگر میں شامل ہورہےہیں۔ وہ چین میں اسپرٹ کی تاسیسی انتظامی ٹیم کے بھی رکن تھے، اور انہوں نے شنگھائی میں قائم اسپرٹ کے جنرل منیجر کے طور پر گزشتہ آٹھ سال  خدمات انجام دیں ہیں۔ نئے عہدے کی حیثیت سے جناب چن ٹومی ہل فیگر گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر فریڈ گیرنگ کو براہ راست رپورٹ کریں گے۔

فریڈ گیرنگ نے کہا کہ “ہم ٹومی ہل فیگر میں اسٹیو کا خیر مقدم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چینی کاروبار کو اپنی تحویل میں لینے کی پیش بندی میں ہموار تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیو کی تقرری پہلا  اور سب سے اہم  قدم ہے۔چین ہمارے برانڈ کے لیے نمایاں مواقع رکھتا ہے اور اسٹیو کا انتہائی موزوں تجربہ اور مہم کارانہ رسائی اس اہم مارکیٹ میں ٹومی ہل فیگر کو نمایاں پریمیم طرز زندگی کی برانڈ بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ہم پر اعتماد ہیں کہ ان کی قیادت میں ٹومی ہل فیگر طرز زندگی کی کلاسیکی  امریکی انداز چین میں اپنے مکمل کاروباری امکانات حاصل کرسکتا ہے۔”

اسٹیو چن نے کہا کہ “میں ٹومی ہل فیگر میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے چین شامل ہونے پر خوش ہوں۔  اس مثالی امریکی برانڈ کی زبردست عالمی کشش یہاں بہت کثیر امکانات رکھتی ہے۔ میں ٹوی ہل فیگر آرگنائزیشن کی طاقت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ برانڈ مارکیٹ میں مستقل ترقی کے لیے بہترین مقام پر ہے۔ میں مستقبل میں ایسی متحرک انتظامی جماعت میں شامل ہوتے اور چین میں وسعت کی قیادت ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ”

ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں

طرز زندگی کے ایک معروف برانڈ پورٹ فولیو کے ساتھ، جس میں ٹومی ہل فیگر اور ہل فیگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہل فیگر گروپ دنیا کے مایہ ناز ترین ڈیزائنر ایپرل گروپس میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کی کلیکشن ڈیزائن اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہے۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے ادارہ لوازمات، خوشبویات اور گھریلو سامانِ آرائش جیسی اپنی معروف مصنوعات پیش کرتا ہے۔ٹومی ہل فیگر برانڈز کی مصنوعات ٹومی ہل فیگر کے ریٹیل اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز کے ذریعے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tommy.com۔

فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن کے بارے میں

دنیا کے بڑے ملبوساتی اداروں میں سے ایک فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن معرف کیلون کلائین اور ٹومی ہل فیگر برانڈز کا مالک ہے اور دنیا بھر میں انہیں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی شرٹ اور نیک ویئر کمپنی ہے اور اپنے برانڈز وان ہیوسن، کیلون کلائین، ٹومی ہل فیگر، ایزوڈ، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینیتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جون، چیپس، ٹرمپ، جو جوزف ابوڈ، ڈی کے این وائی اور ٹمبرلینڈ کے تحت مصنوعات ایک وسیع ورائٹی پیش کرتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.pvh.com۔

پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت محفوظ بندرگاہ کا بیان:

اس اعلامیہ میں پرائیوٹ سیکورٹیز لیٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت محفوظ بندرگاہ کی شرائط کے مطابق مستقبل کے حوالے سے بیانات وضع کیے گئے  ہیں۔ سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے بیانات اصولی طور پر خطرات اور غیر یقینی صورتحال سے مشروط ہیں، جن میں سے اکثر کی پیش گوئی بالکل درست نہیں کی جاسکتی، اور جن میں سے کچھ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے بشمول ، کسی پابندی کے بغیر ، ذیل: (i) فلپس – وان ہیوسن کارپوریشن کے منصوبے، حکمت عملی، مقاصد، توقعات اور سرگرمیاں ادارے کی صوابدید پر کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں؛(ii) ٹامی ہل فیگر بی ۔وی ۔ اور بعض منسلک کمپنیوں (اجتماعی طور پر “ٹومی ہل فیگر”) کے حصول کے سلسلے میں ادارے نے بڑی مقدار میں قرضے لیے ہیں جنہیں انتہائی بیرمی نظام سمجھا جا سکتا ہے اور اس کی کاروباری آمدنی کا بڑا حصہ کی اس خدمت جیسے قرض داری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، اس کے نتیجے میں ادارے کے پاس اپنے کاروبار کو چلانے کے لیے کافی رقم موجود نہیں ہوسکتی اس صورت میں کہ وہ منصوبہ رکھیں یا ماضی میں عمل کیا گیا؛ (iii) ادارے کے منصوبہ اور کاروائیوں کے نتائج ادارے کی  ترقی اور فہرست کی قابلیت سے متاثر ہوسکتے ہیں؛ اور (iv) ادارے کی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ فائلنگ میں وقتاً فوقتاً ظاہر ہونے والے دیگر خطرات اور غیر یقینی  صورتحال۔

ادارہ عوامی طور پر مستقبل کے حوالے سے بیانات کو اپ ڈیٹ کرنے کا پابند نہیں، چاہے  وہ نئی معلومات، مستقبل کے ایونٹس یا دیگر  کی وصول ہونے کے نتیجہ کے طور ہوں۔

ذریعہ: ٹومی ہل فیگر گروپ

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

مزید معلومات کے لیے: ذرائع ابلاغ کے سوالات، عبدل الحمری، سینئر ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن –  یورپ، فون: +31-(0)20-589-5701، Abdel.Elhamri@tommy.com؛ اوری بیکر، ایگزیکٹو نائب صدرگلوبل مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن، فون: +31-(0)20-589-9889، Avery.Baker@tommy.com؛ سرمایہ کار، مائیکل  شیفر، ایگزیکٹو نائب  صدر اور چیف فنانشنل آفیسر، فلپس – وین ہیوسن کارپوریشن، فون: +1-212-381-3523، michaelshaffer@pvh.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *