Breaking News

پوما نے جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا

AsiaNet 44848

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ، 7 جون/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پوما نے آج جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن (سافا) کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ اسپورٹ لائف اسٹائل کا یہ عالمی برانڈ سافا کا باضابطہ تکنیکی فراہم کنندہ بن چکا ہے جو، یہ فیصلہ  فوری طور پر موثر اور اگلے دو فیفا ورلڈ کپ (ٹ م) تک نافذ العمل ہوگا۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110607/459320)

پوما جنوبی افریقہ کی تمام ملحقہ ٹیموں کے لیے کھیلنے کی باضابطہ کٹس فراہم کرے گا جن میں قومی ‘اے’، یوتھ اور ویمنز ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ پوما کٹس کی نقول، شائقین کے لیے ملبوسات اور دیگر اشیاء کے لیے بھی سافا کا باضابطہ شراکت دار ہے۔ جنوبی افریقہ کی قومی اے ٹیم پوما کی فراہم کردہ نئی کٹ پہلی مرتبہ 10 اگست کو ہونے والے اگلے میچ میں پہنے گی (جس کے لیے حریف ٹیم کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے)۔

پوما کی نئی جنوبی افریقہ کٹ بھی آج جوہانسبرگ میں جاری کی گئی، جس کی رونمائی جنوبی افریقہ کے کپتان اسٹیفن پینار نے سیفی وے شابالالا، رینیلوے لیشولویانے، کاگیشو ڈکگاکوئی، ڈیرن کیٹ اور کاتلیگو ایم فیلا کے ساتھ کی۔ پوما ٹیکنالوجی کی جدید ترین اختراعات کی حامل یہ کٹ کارکردگی کو بہتر بنانے والے کپڑے کی حامل ہے جو نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کپڑے، ہوا کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے اطراف میں جالیوں اور بصری طور پر بہتر نظر آنے کے لیے ابھرے ہوئے کپڑے کی خصوصیات رکھتی ہے۔ شرٹ پر پروٹی اور سافا دونوں کے نشانات بھی آویزاں ہیں۔ افریقہ کے لیے پوما کے سی ایس آر عہد کے مطابق شائقین کے لیے شرٹوں کی فروخت کی تمام آمدنی ایس او ایس اور چلڈرنز فنڈ کو دی جائیں گی۔

پوما میں گلوبل اسپورٹ مارکیٹنگ کے سینئر سربراہ کرسٹن وائیگ نے کہا کہ “ہم جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ اس نئی شراکت داری کے قیام پر بہت خوش ہیں۔ پوما افریقہ اور افریقی فٹ بال کے ساتھ طویل وابستگی کا حامل ہے، اور یہ نیا تعلق بر اعظم میں ہماری مستقل سرمایہ کاری کا عکاس ہے۔ جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے اسپورٹس مارکیٹنگ پورٹ فولیو میں ایک عظیم اثاثے کے اضافے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہماری نظریں ایک طویل المیعاد اور کامیاب شراکت پر مرکوز ہیں۔”

جنوبی افریقی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرسٹن نیماتندانی نے کہا کہ “پوما کے ساتھ اس نئے تجارتی تعلق کے قیام کا اعلان ہمارے لیے باعث امتیاز ہے، اور ہم اس معاہدے پر بہت خوش ہیں۔ افریقی فٹ بال میں پوما کی موجودگی منہ بولتا ثبوت ہے، اور ہمارے لیے وہ ایسا ادارہ ہے جس کو ساتھ رکھنے کی ہم ہمیشہ خواہش رکھتے ہیں۔ ان کی تکنیکی جدت اور فضیلت تو بلاشبہ اہم ہے ہی، لیکن اس سے زیادہ اہم اس براعظم سے سالوں سے وابستہ ورثہ اور مدد ہے، جس کا وہ اظہار کرتے آ رہے ہیں۔ اور جب ہم آنے والے سالوں میں جنوبی افریقہ میں فٹ بال کے منظرنامے کو پھیلانا چاہ رہے ہیں اس صورتحال میں وہ ہمارے بہترین شراکت دار ہیں۔”

جنوبی افریقہ افریقہ کی بارہویں قومی ٹیم ہوگی جس کے لیے پوما ملبوسات تیار کر رہا ہے، یہ جرمن ادارہ اورنج افریقن کپ آف نیشنز چیمپیئنز مصر، گھانا، آئیوری کوسٹ، کیمرون، الجزائر، سینی گال، مراکش، ٹوگو، برکینا فاسو، ملاوی اور نمیبیا کے لیے بھی ملبوسات فراہم کر رہا ہے۔

برانڈ کی افریقہ سے وابستگی کے حصے کے طور پر پوما پورے براعظم میں نچلی سطح پر اور کئی خیراتی منصوبوں کو مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ 2010ء میں اسپورٹ لائف اسٹائل برانڈ نے افریقہ یونٹی کٹ کا اجراء کیا – فیفا کی منظور شدہ تیسری کٹ جو پوما کی اسپانسر شدہ تمام افریقی قومی فٹ بال ٹیمیں استعمال کرتی ہیں، جس کی عالمی سطح پر فروخت افریقہ میں حیاتی تنوع کے مقاصد میں مدد کر رہی ہے۔ بعد ازاں اسی سال میں مغربی افریقہ کے ممالک کے مختلف فٹ بال منصوبوں کے لیے 10 ہزار پائیدار فٹ بالیں فراہم کی گئیں۔ پوما 2010ء میں انگولا میں کھیلے گئے اورنج افریقن کپ آف نیشنز کا باضابطہ اسپانسر اور شائقین کے لیے سازو سامان فراہم کرنے والا ادارہ تھا۔ 2009ء میں پوما نے افریقہ سے ماحول دوست روئی کے ذرائع کو اپنی مصنوعات میں شامل کیا، اس طرح ایڈ بائے ٹریڈ فاؤنڈیشن کے ‘کاٹن میڈ ان افریقہ’ منصوبے کی مدد کر رہا ہے جس کا مقصد افریقہ میں کپاس کے کاشت کاروں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور کھیتی باڑی کی ماحول دوست کوششوں کو فروغ دینا ہے۔

ملاحظہ کیجیے: http://www.puma.com/football، http://vision.puma.com

ہدایت برائے مدیران:

پوما فٹ بال کے حوالے سے پریس مواد، تصاویر اور وڈیوز کے لیے http://www.digitalnewsagency.com  ملاحظہ کیجیے ، اپنا نام اور پاس ورڈ درج کیجیے اور پوما کا انتخاب کیجیے۔ تمام مواد ادارتی استعمال کے لیے مفت ہے۔

پوما

پوما دنیا کی معروف اسپورٹ لائف اسٹائل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو جوتے، ملبوسات اور دیگر لوازمات ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ وہ کام کرنے کے ایسے طریقوںسے وابستہ ہے جو تخلیق، محفوظ ماحول دوستی اور امن کے ذریعے دنیا میں اپنا حصہ ڈالیں اور فیصلہ کرنے اور اقدام اٹھانے میں کھرے، ایماند، مثبت اور تخلیقی رہیں۔ پوما کھیل میں آغاز اور فیشن میں اختتام کرتا ہے۔ اس کی اسپورٹ پرفارمنس اور لائف اسٹائل  مصنوعات میں فٹ بال، دوڑ، موٹر اسپورٹس، گالف اورکشتی رانی جیسے زمرے شامل ہیں۔ وہ مشہور ڈیزائنرز کے تعاون سے اسپورٹ فیشن پیش کرتا ہے جن میں الیگزینڈر میک کوئیں، مہارا یاسوہیرو اور سرجیو روسی شامل ہیں۔ پوما گروپ پوما اور ٹریٹورن برانڈ کا مالک ہے۔ ادارہ، جس کا قیام 1948ء میں عمل میں آیا، 120 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات تقسیم کرتا ہے، اور دنیا بھر میں 9 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ہے، ادارے کے صدر دفاتر ہرزوگینوریخ/جرمنی، بوسٹن ، لندن اور ہانگ کانگ میں واقع ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.puma.com

ذریعہ: پوما اے جی

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *