Breaking News

پیباڈی کا توانائی افلاس کے خلاف جنگ اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے دنیا بھر میں جدید کوئلے کے زیادہ استعمال پر زور

سینٹ لوئس، 26 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — کاربن اور ماحولیات کے بارے میں زبردست گفتگو کے ہفتے کے دوران پیباڈی انرجی (این وائی ایس ای: BTU) نے آج توانائی عدم مساوات کے خلاف جدوجہد اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے جدید کوئلے کے زیادہ استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advanced%20Energy%20for%20Life پیباڈی کا توانائی افلاس کے خلاف جنگ اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے دنیا بھر میں جدید کوئلے کے زیادہ استعمال پر زور

Advanced Energy for Life is a campaign to raise awareness and support to end global energy poverty, increase access to low-cost electricity and improve emissions. Please join in the campaign. Visit us at AdvancedEnergyForLife.com and Advanced Energy for Life on Facebook, YouTube, Tumblr, Google+ and Vine. Use our Twitter handle @AdvancedEnergy.

پیباڈی انرجی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگری ایچ بوائس نے کہا کہ “توانائی افلاس کودرپیش سب سے سنگین مسئلے کی حیثیت سے تسلیم کرنے اور موسمیاتی واویلے پن کو مسترد کرنے  کا یہی وقت ہےجو دنیا بھر کے کروڑوں افراد کی صحت، عمر اور معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے توانائی رسائی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ کاربن اور دیگر انسانی پیشرفت کو کم کرنے کا بہترین طریقہ آج کی جدید کوئلے کی ٹیکنالوجیوں کو تیزی سے میدان میں لانےا ہے جو مستقل ماحولیاتی بہتری فراہم کررہی ہیں۔”

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ پہلے اقوام متحدہ نے ہزاریہ اہداف مرتب کیے تھے جنہوں نے 2015ء تک عالمی سطح پر انتہائی غربت کو نصف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج 3.5 ارب افراد مناسب توانائی رسائی کے بغیر رہتے ہیں، جو دنیا کی کل آبادی کا نصف ہے۔ جنوبی ایشیا اور نیم-صحراوی افریقہ میں اربوں افراد اپنے دن ایندھن کے لیے لکڑی اور دیگر حیاتیاتی مواد اکٹھا کرنے پر لگاتے ہیں تاکہ اپنے کھانے اور گرمی حاصل کرنے کی ضروریات پوری کرسکیں۔

روزمرہ گھریلو آگ کا دھواں تباہ کن ہیں، جس کا نتیجہ صحت پر سنگین اثرات کی صورت میں نکلتا ہے۔ گھریلو آگ سے گھر کے اندر ہونے والی فضائی آلودگی دنیا بھر میں اموات کی تقریباً چوتھی سب سے بڑی وجہ ہے۔

بوائس نے کہا کہ “معقول افراد کاربن کے حوالے سے خدشات سے نمٹنے میں عجلت پر عدم اتفاق کرسکتے ہیں، لیکن کوئی بھی اس بحران پر سوال نہیں اٹھا سکتا جس کا ہمیں سامنا ہے جب سالانہ 4 ملین سے زیادہ افراد  توانائی افلاس کے نتیجے میں گھریلو فضائی آلودگی سے مرتے ہیں۔”

بوائس نے کہا کہ توانائی افلاس کے نتیجے میں انسانوں کو پہنچنے والی اذیت ویکسینز جسے ٹھنڈا نہیں رکھ پاتے، ہسپتال جو ہمہ وقت بجلی سے محروم ہیں، کھانا جو ٹھنڈا کرنے کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے اور اس پانی تک جا پہنچتی ہے جسے صاف نہیں کیا جاسکتا۔

Peabody%20Energy. پیباڈی کا توانائی افلاس کے خلاف جنگ اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے دنیا بھر میں جدید کوئلے کے زیادہ استعمال پر زور

Peabody Energy.

“اگر ہم مفلسوں کی مدد کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں، تو ہمیں دنیا کے ان اربوں افراد تک وافر مقدار میں کم خرچ توانائی کی فراہمی کے لیے سرگرمیوں کی مدد کرنی چاہیے، جو اس کی قلت کے شکار ہیں۔ اب جبکہ دنیا کے پالیسی ساز طویل المیعاد توانائی اقدامات اٹھانے پر غور کررہے ہیں، یہ حوصلہ افزاء امر ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقوام ناقص کاربن پالیسیوں کی وجہ سے عوام پر پڑنے والے مضر اثرات کا ادراک کررہی ہیں، جو امریکہ اور عالمی رہنماؤں کے لیے اہم  سبق ہیں۔”

بوئس نے مشاہدہ کیا کہ ایندھن اور پالیسیوں کا انتخاب دنیا بھر میں اقدامات سے ملاحظہ کیا گیا:

  • آسٹریلیا نے اپنے کاربن محصول کو موقوف کردیا، جسے وزیراعظم نے “بے سود، تباہ کن محصول، ملازمتوں کو نقصان پہنچانے اور خاندانوں کے اخراجات زندگی کو متاثر کرنے اور درحقیقت ماحول کو کوئی فائدہ نہ پہنچانے والا” قرار دیا۔
  • جاپان نے مقامی سطح پر اور بیرون مکل کوئلے  سے چلنے والے بجلی گھروں کی تائید کے لیے قدم بڑھائے، اور جدید کوئلے کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے زیادہ استعمال کا مطالبہ کیا جو کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کوکم کرتا ہے۔
  • بھارت کے نئے وزیراعظم ن 2022ء تک ہر گھر میں بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔
  • چین اخراج کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میدان میں لا رہا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا کوئلہ صارف ہے۔
  • کینیڈا کاربن محصول کا جرمانہ عائد کیے بغیر اخراج کو کم کررہا ہے۔
  • یورپ کی قابل تجدید حکمت عملی واپس لی جارہی ہے کیونکہ براعظم کو روس کے توانائی سیکورٹی چیلنج کا خطرہ ہے۔

بوائس نے کہا کہ “ایسے وقت پر جب دنیا ہر تیسرے دن ایک نئے 500 میگاواٹ کے کوئلہ پلانٹ کو سامنے لا رہی ہے، عالمی سرمایہ کاروں کے چھوٹے سے حصے کو فوسل ایندھن سے محروم کرنا گمراہ کن اور غریب دشمن عمل ہے۔ تمام سرمایہ کاروں کو زیادہ جدید کوئلے کے استعمال کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ غربت افلاس کو کم کیا جا سکے اور بڑے ماحولیاتی فائدوں کو تحریک دی جا سکے۔”

فوسل ایندھن لوگوں کو زیادہ طویل اور بہتر زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں اور بارہا کی گئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ کوئلہ عالمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جس میں کوئلے کے زیادہ استعمال کا زیادہ جی ڈی پی سے براہ راست ربط ہے۔ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق “کاربن کے سماجی نقصانات؟ نہیں، کاربن کے سماجی فوائد” کے مطابق فوسل ایندھن توانائی کے معاشرے کے لیے فوائد اور کاربن کے سماجی نقصانات کے درمیان 50 اور 500 گنا کا تناسب ہے،

بوائس نے کہا کہ “ہمیں کوئلے کی شفاف اور موثر بجلی کے خاتمے کے لیے ڈیزائن کی گئی ناقص بجلی پالیسیوں پر سنگین خدشات ہیں، جو امریکہ کی 40 فیصد توانائی فراہم کرتی ہے اور انتہائی کم اخراج کی حامل ہے۔”

“تحقیقی واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ان پالیسیوں کو اگر نافذ کیا گیا تو یہ بھروسہ مندی کے بڑے خطرات اور ماحولیاتی نظریے میں کوئی واضح بہتری کیے بغیر قیمتوں کو بہت بڑھا سکتی ہے۔ یہ پالیسیاں  ساخت گری کی ملازمتوں کو تباہ کرنے، توانائی افلاس کو بڑھانے، افراد کو واقعی نقصان پہنچانے اور بہتر زندگی کی امیدوں کو ختم کررہی ہیں۔”

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے حالیہ پالیسی منظرنامے کی بنیاد پر اگلے 20 سالوں میں توانائی ترقی کو دیگر کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں کوئلہ زیادہ تحریک دے گا۔ 2020ء تک 70 ملین سے زیادہ افراد ہر سال شہروں میں بڑھيں گے کیونکہ آبادیاں شہری مراکز کی جانب ہجرت کرکے غربت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی۔ کوئلہ بجلی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کی خاطر بجلی پیدا کرنے کے لیے سب سے سستا اور قابل بھروسہ قسم ہے۔ عالمی بینک نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئلہ بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے افریقہ کو مدد دینے کے لیے بھی بہت ضروری ہوگا۔

کوئلہ ایک سے زیادہ دہائی سے دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اہم ایندھن ہے، اور اندازوں کے مطابق آنے والے سالوں میں دنیا کے سب سے بڑے توانائی ذریعے کے طور پر تیل کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ کوئی بھی دوسرا توانائی ذریعہ معاشرے کی کئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی کم خرچ خصوصیات اور پیمانے کو نہیں چھو سکتا۔

جو توانائی افلاس کے خلاف جدوجہد، کم خرچ بجلی تک رسائی میں اضافے اور دنیا بھر میں اربوں افرادتک توانائی رسائی کے بدلے میں کاربن پر توجہ رکھنے کے خطرات سے بچنے کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، وہ AdvancedEnergyForLife.com اور فیس بک اور یوٹیوب پر پر ایڈوانسڈ انرجی فار لائف  کو ملاحظہ کریں۔ @AdvancedEnergyپر ہمارے ٹوئٹر ہینڈل کو استعمال کریں۔

پیباڈی انرجی نجی شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی کوئلہ کمپنی ہے اور ماحول دوست کان کنی، توانائی رسائی اور صاف کوئلہ حلوں میں عالمی رہنما ہے۔ مزید معلومات کے لیے PeabodyEnergy.comملاحظہ کیجیے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140226/CG70548LOGO
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120724/CG44353LOGO

رابطہ:
بیتھ سٹن
1-928-699-8243+

The post پیباڈی کا توانائی افلاس کے خلاف جنگ اور اخراج کو بہتر بنانے کے لیے دنیا بھر میں جدید کوئلے کے زیادہ استعمال پر زور appeared first on Business News Pakistan.

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]