Breaking News

پیعیمونتے، اطالیہ، بیک ورڈ موافق 3ڈی ٹی وی براڈ کاسٹ کرنے والا دنیا کا پہلا خطہ

AsiaNet 42405

تورین، اطالیہ، 2 دسمبر 2010ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

تورین میں اخباری کانفرنس کے دوران نئے 3ڈی ڈیجیٹل زمینی ٹیلی ویژن کا مظاہرہ دکھایا گیا جس کا ہر کوئی لطف اٹھاسکتا ہے

تورین میں منگل کے روز پیعیمونتے علاقے  کے ہیڈکوارٹر میں ایک اخباری کانفرنس منعقد کی گئی جس میں پیعیمونتے کی طرف سے پہلے 3 ڈی ایچ ڈی ٹی وی براڈکاسٹس 2ڈی ٹی وی سیٹس کے موافق بیک ورڈ سسٹم کے ساتھ نفاذ  کا اعلان کیا گیا۔

علاقے میں کام کرنے والے نجی و سرکاری اداروں بشمول سسویل، کوارٹریٹ ٹی وی اور سی ایس پی انوازیون نیل آئی سی ٹی کے ذریعہ مکمل طور پر پیعیمونتے میں تخلیق ہوا ہے  جس نے شمال مغربی اطالیہ میں موجود اس خطہ کو آئندہ سالوں کے لیے ترقی یافتہ نمایاں ٹیکنالوجی کے لیے یورپ میں سب سے نمایاں حصوں میں ڈال دیا ہے۔

کیورٹریٹ ٹی وی سروس کے گلدستہ میں ڈیجیٹل زمینی ٹی وی 3 ڈی براڈ کاسٹس کی شروعات کے ساتھ پیعیمونتے ہوا سے آزاد براڈکاسٹ کرنے والا اطالیہ کا پہلا خطہ بھی بن گیا ہے، بیک ورڈ موافق 3 ڈی ٹی وی کونٹینٹ 2 ڈی ایچ ڈی ٹی وی دیکھنے کی اجازت دے گا اس وقت بھی کہ جب ٹرانسمیشنز 3 ڈی تکنیک ہی استعمال کررہی ہو۔

یہ 3ڈی ٹائل فارمیٹ کے نام سے پہنچانے جانے والی جدید ٹیکنالوجی برائے فارمیٹنگ اسٹیریواسکوپک تصاویر کی  وجہ سے ممکن ہوا ہے جس نے دو 720p فریمز کو ایک 1080p فریم کے اندر یکجا  کرنے کو ممکن بنایا۔ دائیں اور بائیں تصاویر کی حقیقی ریزولوشن کو برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ تخلیق  عمودی یا افقی ریزولوشن کو غیر متوازن ہونے سے بچاتی ہے۔

3 ڈی ٹائل فارمیٹ نے موجودہ حلوں (کنارے سے کنارے یا اوپراور نیچے) کے مقابلے میں 3 ڈی ایچ ڈی کونٹینٹ کی ٹرانسمیشن کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی بیک ورڈ موافقت نے ناشر کو ترسیل کے لیے ضروری بینڈوتھ کی دگنا مقدار کے بغیر 2ڈی اور 3ڈی دونوں صارفین کو ترسیل کے قابل بنایا ہے۔

ایک بار پھر – جیسے یہ پہلی ٹی وی ٹرانسمیشن کے لیے تھی – پیعیمونتے نمایاں صنعتوں، صنعیاتی  اور اقتصادی قدر  کے طریق عمل میں رہنما ہے جو ایسے نقشہ راہ فراہم کررہا ہے جسے آنے والے مہینوں میں اطالیہ اور یورپ کے دیگر خطوں میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

منگل کے روز ہونے والی اخباری کانفرنس میں تحقیق و جدت کے کونسلر برائے اقتصادی ترقی مسیمو جیوردانو؛سسویل کے بانی روبرتو دینی؛ ایس سی پی انوازیون نیل آئی سی ٹی کے چیئرمین جیوانی فریرو؛ اور کیورٹریٹ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بوسکائنی شامل تھے۔

پیعیمونتے علاقہ کے صدر روبرٹو کوٹا نے تبصرہ کیا : “میں یہ بات کہتے ہوئے بالکل نہیں تھکا کہ پیعیمونتے کو اپنے صنعتی مستقبل کو تحفظ دینا ہے اور مدد کرنی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی براڈکاسٹنگ منظر میں انتہائی جدید نتائج جو ہم نے آج سے قبل دیکھے وہ نجی و سرکاری تحقیق کے درمیان اچھے تعاون کا پھل ہیں۔یہ بہترین مثال ہے کہ کیسے صنعتی جدت اور مہم کارانہ پیشہ مقامی علاقے کی تیز تر ترقی میں کام کرتا ہے۔ یہ بھی صنعتی شروعات  ہے جس نے پیعیمونتے کو آئندہ سالوں کے لیے یورپ کا نمایاں مقام اور پیشرو ٹیکنالوجی بنادیا ہے۔”

مسیمو جیاردانو نے زور دیا : “عملی تحقیقی سرگرمی، اگر بہتر – ہدایت یافتہ ہو، تو نئی مصنوعات اور نئے کاروبار کی تخلیق میں مدد کرسکتی ہے۔ 3ڈی ‘پیعیمونتے میں تخلیق’ کے لیے ماڈل تخلیق کیا گیا ہے جس کے لیے پیعیمونتے  علاقہ کے کاروباری حصہ سی ایس  کے محققین کا شکریہ جن کے ذریعے ایک راستہ کھلا ہے جس پر اطالیہ اور یورپ آئندہ ماہ میں ضرور سفر کریں گے ۔ یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز کا موقع ہے اور یہ ایک ماڈل ہے جو ہمارے بورڈ کی جانب سے اسٹریٹجیز کے ساتھ روزگار اور مسابقتی منصوبوں میں تیار کردہ  اندازے کے ساتھ رہا۔ پیعیمونتے مستقبل میں جانے کے لیے ضروری ہر چیز رکھتا ہے جس میں صنعتی جدت اور تحقیق بھی لازمی شامل ہے۔”

روبرتو دینی نے 3ڈی ٹائل فارمیٹ سسٹم کے خاص جدت پر زور دیا: “اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہم نے چند بڑی تحقیق و  تعمیری کام کیے اور اسے حقیقت بنایا۔ 3 ڈی ٹائل فارمیٹ ٹیکنالوجی نے آپریٹر سے ٹی وی پروڈیوس سے صارفین تک پوری مارکیٹ کے لیے فائدہ متعارف کروایا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر قومی اور بین الاقوامی ادارے بھی اسے جلد اختیار کرلیں گے لہٰذا  ہم ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ معیار بنانے والے ادارے خود ہمارے سسٹم کو اپنانے کے  لیے تشخیص کررہے ہیں۔ یہ بہت قابل تاکید ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے مثبت تصور کو پیش کرتا ہے جس میں ٹیکنالوجی کے مکمل سلسلے بشمول سگنل وصول کرنے کے سیٹ ٹاپ باکسز اطالیہ میں ہی بنائے اور مہیا کیے جائیں گے۔”

ڈیوڈ بوسکائینی نے نجی براڈکاسٹر کے اسٹریٹجک کردار پر نظر مرکوز رکھی : “کیورٹریٹ کی بحیثیت براڈکاسٹر شمولیت اطالوی ٹی وی سسٹم میں مقامی نجی براڈکاسٹر کے کردار کی اہمیت کا  مزید مظاہرہ ہے۔ آج سے پہلے یہ کبھی ضروری نہیں  تھا   کہ مقامی آپریٹرز زمین کے کونے تک اور جدید سربلندی کے لیے نئی اسٹریٹجیز  کی تعریف دیکھ سکتے ۔”

جیوانی فریرو  نے تاکید کی : “منگل کو ہم نے نجی و سرکاری اداروں کے درمیان کاروباری و تحقیقی شراکت داری کے اچھے ماڈل کے نتائج  کا مظاہرہ کیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تحقیق اور کاروبار کو یکجا کرنا نہ صرف ممکن اور اچھا ہے بلکہ ہمارے علاقے کی صنعتی پروفائل کو درست راستہ پر رکھنے کے لیے بھی ضرورت ہے اور سی ایس پی اس علاقے میں پہلے سے زیادہ شامل ہے۔یہ اور بھی زیادہ اہم ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی سطح پر ایک پيش رو حل کے ساتھ سسویل اور سی ایس پی کے نوجوان محققین کی تخلیقی ہنر کی مہربانی سے نتائج حاصل کیے گئے ہیں  ۔”

سسول پروفائل

1982ء میں اطالیہ میں قائم ہونے والا سسول آج پیٹنٹس کے ذریعے اقتصادی استحصال کے نتائج اور جدت عالمی ترقی میں ایک بین الاقوامی رہنما گروپ ہے۔ 2008ء سے سسول گروپ  کو تحقیق، ترقی اور تکنیکی مشاورت کے ادارہ سسول ٹیکنالوجی کی سروسز کی مدد حاصل ہے جو دیگر اداروں کو پیٹنٹ کی اقتصادی اور تکنیکی احتمالی تشخیص میں اسٹریٹجک مشاورت فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں  سسویل ٹیکنالوجی تیزی سے اپنی نئی پیٹنٹ ٹیکنالوجیز تخلیق کررہا ہے۔ سسول ٹیکنالوجیز فی الوقت 3ڈی چیزوں کی تخلیق اور تقسیم کے ساتھ آپریٹرز اور کانٹینٹ کے پیش کرنے والوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے 3 ڈی ٹی وی میں نئی ٹیکنالوجیز کی تخلیق پر کام کررہا ہے۔

سی ایس پی پروفائل

سی ایس پی – انوازیون نیل آئی سی ٹی  ایک علاقائی تحقیقی ادارہ ہے برائے آئی ٹی اینڈ سی ٹیکنالوجیز ہے۔ یہ جدت اور آر اینڈ ڈی کے یورپی معیار کےمطابق آزمائشی ترقی اور صنعتی تحقیقی کاروائیوں میں علاقائی،قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرتا ہے۔ اس کے شراکت دار  پیعیمونتے ریجن، سی ایس آئی – پیعیمونتے، تورین پیعیمونتے، تورین یونیورسٹی، تورین شہری کونسل، تورین “صنعتی انجمن” (یو آئی ٹی)، سسول ایس پی اے اور آرین انرجیا ایس پی اے ہیں۔

کیوارٹریٹ پروفائل

کتورین، نووارا اور ورسیلی میں صدر دفتر رکھنے والا مقامی پیعیمونتے  براڈکاسٹر ادارہ کیوارٹریٹ، ہائی فریکوئینسی نظام کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے پیعیمونتے  خطے میں 91 فیصد رسائی  تک رسائی رکھتا ہے (ذریعہ: آڈی ٹیل)، اور واریس، پاویا، لومیلو اور میلان کے اہم حصوں میں میں بہترین ٹی وی کوریج بھی فراہم کرتا ہے۔ 3ڈی ٹیکنالوجی ٹی وی دنیا کی  تجدید پسندی  کے لیے ایک موقع ہے اور نشریاتی نظام کے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے، ایک  اسٹرکچر تخلیق کرنے کی جانب اگلا قدم ہےجومختلف نظاموں، 3ڈی، فل ایچ ڈی، ایس ڈی اور انٹرنیٹ میں اسکیل ایبل ویڈیو مواد بنا سکے۔ذریعہ: سسویل

رابطہ:لوئس کاباسس

ریجیونے پیعیمونتے

+39-011-4323934

luis.cabases@regione.piemonte.it

یا فیڈریکا بروٹو، سسویل

+39-011-9902301

federica.brotto@sisvel.it

یا ماریا کوسٹنزا کینڈی، سی ایس پی انوازیون نیلے آئی سی ٹی

+39-011-4815111

candi@csp.it

یا اوٹاویو زنوٹی، کیورٹریٹ

+39-011-0015106

ottaviozanotti@quartaretetv.it

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *