چینی عسکری ہسپتال میں سینے کی تکلیف کے مرکز کے لیے ASCPC کی پہلی توثیق

گوانگ چو، چین، 23 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا–

گوانگ چو ملٹری کمانڈ کے گوانگ چو جنرل ہسپتال نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سینے کی تکلیف کے مرکز کو امریکن سوسائٹی آف چیسٹ پین سینٹرز (ASCPC) کی جانب سے باضابطہ منظوری دے دی گئی ۔

امریکن سوسائٹی آف چیسٹ پین سینٹرز کے پروفیسر جوزف لی گاروے نے کہا کہ “ہسپتال کے طریقوں کے حوالے سے درخواست کی دستاویزات پر نظرثانی، اور ہسپتال کے ہر علاقے کے دورے، اور ایک جامع چیسٹ پین سینٹر کے قیام پر ان کی کامیابیوں ، اور سینے کی تکلیف میں فوری امداد کے عمل کے لیے بنائی گئی اور استعمال کردہ جدید ٹیلی میڈیسن سسٹم کو دیکھ کر ہم بہت متاثر ہوئے۔ اس لئے ہم نے عسکری ہسپتال کے چیسٹ پین سینٹر کو ایک منظور شدہ مرکز قرار دیا۔ اس ہسپتال نے شہر، صوبہ اور پورے ملک چین کے لیے قائدانہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ عہدہ حاصل کرنے والا چین کا پہلا عسکری ہسپتال ہے۔”

27 مارچ 2011ء کو گوانگ چو ملٹری کمانڈ کے گوانگ چو جنرل ہسپتال یہ تاریخی اعلان کیا کہ چین کا پہلا علاقائی عسکری و شہری تعاون سے تیار کردہ چیسٹ پین ریسکیو نیٹ ورک نے قائم کر لیا۔ یہ نیٹ ورک گوانگو چو ملٹری کمانڈ کے گوانگ چو جنرل ہسپتال، گوانگ چو سویلین ایمرجنسی سینٹر (120)، 28 علاقائی شہری ہسپتالوں اور گوانگ چو اور ملحقہ علاقوں میں کمیونٹی ہیلتھ سروسز سینٹرز پر مشتمل ہے۔

چیسٹ پین سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈنگ چین سیانگ نے کہا کہ “ہم نے سینے کے درد میں فوری مدد کے چینی طریقے کو تاریخی طور پر ازسر نو لکھاہے؛ ہم نے قبل از ہسپتال سینے میں تکلیف میں مدد کو اوسطاً 30 منٹ تک پہنچا کر ڈرامائی طور پر کم کیا ہے، اور ایک واحد کیس کے لیے ڈور ٹو بلون اوپن ٹائم (D2B) پر 21 منٹ کی کم ترین سطح، کم ترین ماہانہ D2B وقت  42 منٹ اوسطاً اور سالانہ اوسط 72 منٹ D2B وقت حاصل کیا، جبکہ بین الاقوامی معیاری D2B وقت 90 منٹ ہے۔ یکم اپریل 2011ء سے 31 مارچ 2012ء تک ہم نے 754 ACS مریضوں کا علاج کیا جس میں کامیابی کا تناسب 98 فیصد رہا۔

چیسٹ پین سینٹر کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر پروفیسر وی یی چن نے کہا کہ “چیسٹ پین ریسکیو نیٹ ورک کا تعاون آئی وی ٹی کا ایم ہیلتھ سسٹم استعمال کر کے حاصل کیا گیا۔ ہر مقام پر اہم علامات ایک 12 لیڈز ای سی جی مانیٹر، ایک بلڈ پریشر میٹر، ایک آکسی میٹر اور ایک گلوکوز میٹر کے ذریعے جمع کی جاتی ہیں اور بذریعہ 3جی نیٹ ورک فوری طور پر آن لائن پرسنل ای ہیلتھ ریکارڈ کو ارسال کر دی جاتی ہیں، جہاں چیسٹ پین ریسکو نیٹ ورک کے تمام حصوں میں معلومات پیش کر دی جاتی ہے۔”

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ: marketing@ivtcorporation.com، +861082898225

ذریعہ: آئی وی ٹی کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *