Breaking News

چین میں قائم جی سی ایل توانائی محفوظ کرنے کی نئی مصنوعات کے ساتھ تقسیم شدہ توانائی اسٹوریج مارکیٹ میں داخل ہوگیا

ملبورن، آسٹریلیا، 5 مئی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– چین میں قائم جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والی شمسی توانائی نمائش و کانفرنس میں 4 مئی 2016ء کو اپنی ای-کے ڈبلیو بی ای توانائی اسٹوریج مصنوعات کے سلسلے کی نمائش کی۔ ای-کے ڈبلیو بی ایسیریز رواں سال تقریب کی اہم ترین جھلک بنی، جس کی طرف کافی توجہ مبذول ہو رہی ہے۔ توانائی محفوظ کرنے کی نئی پروڈکٹ صنعت کی کئی اہم تفاصیل و خصوصیات کی وسیع اقسام کے ساتھ صارف کے تجربے کو بہتر بناتی ہے، جس میں زیادہ توانائی کثافت، زیادہ مطابقت، ایک جدید بیٹری مینجمنٹ سسٹم، طویل سروس زندگی اور ساتھ ساتھ ہلکا ہونا، شور سے پاک اور تنصیب میں آسان ہونا بھی شامل ہیں۔

نئی سیریز کے ایک حصے کے طور پر جی سی ایل سسٹم ابتدا میں دو متاثر کن ڈیزائن شدہ گھریلو توانائی محفوظ کرنے کی مصنوعات پیش کررہا ہے جو 2.5 کے ڈبلیوایچ اور 5.6 کے ڈبلیوایچ کی مخصوص گنجائشوں کی حامل ہیں۔ دونوں مصنوعات زیادہ توانائی اور زیادہ زندگی رکھنے والی لیتھیئم آئیون بیٹری ٹیکنالوجیوں کے ساتھ بنائی گئی ہیں جو 125ڈبلیوایچ/کے جی کی توانائی کثافت فراہم کرتی ہیں۔ جی سی ایل کا ملکیتی انٹیلی جنٹ بیٹری مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) محفوظ اور درست کنٹرول یقینی بناتا ہے۔ مکمل المونیم بیک پلین ڈیزائن کے ساتھ دونوں مصنوعات ٹھنڈا کرنے کی جامد ٹیکنالوجی سے چلتی ہیں اور سیریز-پیریلل کنکشن کو ہوشیاری کے ساتھ شناخت کرنے کے قابل ہیں جو سیریز-پیریلل کنکشن کو آٹھ ڈیوائسز تک کی اجازت دے رہا ہے۔

نمائش کے دوران ہونے والی اجرا کی تقریب میں جی سی ایل کے چیئرمین شو ہوا نے کہا کہ “جی سی ایل اپنی ملکیتی ٹیکنالوجیوں پر تحقیق اور تیاری میں مضبوط ٹیم رکھتا ہے، جسے متعدد تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی مدد حاصل رہی، جس میں انڈسٹریل ایپلیکیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ شامل ہے۔ ہمارا ہدف توانائی محفوظ کرنے کی زیادہ مصنوعات بنانا، مارکیٹ رحجانات پر اثر انداز ہونے کی قائدانہ پوزیشن میں ہونا اور آسٹریلیا کو اپنے قابل تجدید توانائی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد دینا اور ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ماحول دوست توانائی کو بڑھانا شامل ہیں۔”

ای-کے ڈبلیو بی ای سیریز ون اسٹاپ ویئرہاؤس (اوایسڈبلیو) کی جانب سے مارکیٹ کی جائے گی، جو آسٹریلیا میں جی سی ایل کا شمسی فوٹووولٹیک (پی وی) مصنوعات تقسیم کار ہے۔ پی وی سسٹم مارکیٹ میں ایک اہم ادارہ اوایس ڈبلیوبنیادی طور پر پی وی سیل پینلزاور ساتھ ساتھانورٹرز اور پرزہ جات کے مکمل مجموعوںکی مارکیٹنگ میں شامل ہے۔ پی وی فراہم کنندہ آسٹریلیا میں چار تقسیمی مراکز رکھتا ہے اور اپنے ای-کامرس، آپریشن اور موابئل پلیٹ فارمز تیار اور جاری کر چکا ہے۔

جی سی ایل اپریل 2016ء میں اوایسڈبلیو میں 51 فیصد حصص حاصل کر چکا ہے۔ اوایس ڈبلیو کے ذریعے جی سی ایل آسٹریلیا اور وسیع تر جنوبی نصف کرے میں شمسی ماڈیولز، شمسی تکمیل اور تقسیم شدہ توانائی محفوظ کرنے کی مصنوعات کے لیے اپنے تقسیمی چینل تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ مزید برآں، جی سی ایل دنیا کی کئی کلیدی مارکیٹوں میں بھی توسیع حاصل کررہا ہے جن میں امریکا، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔ ممکنہ طور پر مستقبل میں اپنے ملک سے باہر کی مارکیٹیں جی سی ایل کے لیے منافع بنانے والی کلیدی محرک ہوں گی۔

جی سی ایل سسٹم کے بارے میں

جی سی ایل سسٹم انٹیگریشن کمپنی لمیٹڈ (شین چین اسٹاک ایکسچینج اسٹاک علامت 002506) (جی سی ایل) صاف اور ماحول دوست توانائی پیداوار میں مہارت رکھنے والے عالمی توانائی ادارے گولڈن کانکرڈ گروپ (جی سی ایل) کا حصہ ہے۔ 1990ء میں قائم ہونے والا گروپ اب 20,000 ملازمین رکھتا ہے۔ جی سی ایل دنیا ویفر گنجائش پیداوار کا 35 فیصد فراہم کرتا ہے، سلیکون کے لیے مارکیٹ کے 30 فیصد کی نمائندگی کررہا ہے اور تقریباً 16 ارب امریکی ڈالرز کے عالمی اثاثہ جات رکھتا ہے۔

2015ء میں ماڈیول شپمنٹ میں 2 گیگاواٹ سے زیادہ رکھنے والا جی سی ایل سسٹم دنیا کی سب سے بڑی شمسی توانائی کمپنی بننے کے لیے کمر بستہ ہے۔ اسمارٹ توانائی خدمات فراہم کنندہ ایک ہی مقام پر جدید مکمل توانائی حل پیش کرتا ہے۔ ایک مکمل عمودی پی وی صنعتی زنجیر گنجائش کے آپریشن پر مبنی جی سی ایل سسٹم اول-تا-آخر، جدید، شمسی حل پیکیج جو تیاری، مصنوعات اور خدمات سے مکمل ملا ہوا ہو، کی تیاری اور عملی نفاذ پر مبنی کاروباری نمونہ بنا چکا ہے۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]