Breaking News

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے لیے “انسانی اعضاء کی تجدیدی سائنس” کی ایجاد پر بین الاقوامی گولڈن بیاٹیک 2013ء اعزاز

– ڈاکٹر سو سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور سابق فرانسیسی صدر ژاک شیراک جیسے فاتحین کی فہرست میں شامل

لاس اینجلس، 17 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کو “انسانی اعضاء کی تجدید اور حیاتی توسیع کاسائنسی طریقہ اور حل” ایجاد کرنے پر سلوواکیہ، یورپ میں قائم انفارمیشن اکنامک فورم (آئی ای ایف) اکنامک کلب  کی جانب سے مشہور و معروف گولڈن بیاٹیک 2013ء بین الاقوامی ایوارڈ فاتح کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ گولڈن بیاٹیک جمہوریہ سلوواکیہ میں اور بین الاقوامی  طور پر اقتصادی، عوامی و سیاسی زندگی میں غیر معمولی کارنامہ انجام دینے والے کو تسلیم کرتا ہے۔ انعام آئی ای ایف کی جانب سے ہر سال اپنے ملک میں “اقوام اور ان کی ریاستوں کے درمیان امن و ترقی کے تعلقات” میں  حصہ ڈالنے اور دنیا بھر کے انسانوں کی بہبود کے لیے کوئی کارنامہ انجام دینے والے سات افراد کو دیا جاتا ہے۔

 (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131017/LA98988)

Rongxiang%20Xu%2C%202013%20Golden%20Biatec%20Award%20Winner%20for%20Organ%20Regeneration%20Science. ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے لیے انسانی اعضاء کی تجدیدی سائنس کی ایجاد پر بین الاقوامی گولڈن بیاٹیک 2013ء اعزاز

Rongxiang Xu, 2013 Golden Biatec Award Winner for Organ Regeneration Science.

اکنامک کلب نے خراب انسانی اعضاء کی بحالی اور انسانی زندگیوں کو طویل کرنے کے سائنسی طریقے اور حل کی ایجاد پر ڈاکٹر سو کو نامزد کیا ہے۔ نامزدگی کے خط میں کہا گیا ہے کہ “ہم انسانی اعضاء کی دوبارہ تجدید کے لیے حل تلاش کرنے میں آپ کی خدمات کو تسلیم کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا چاہیں گے۔ آپ کے انوکھے پیٹنٹ کے حوالے سے معلومات نہ صرف حیاتیات میں بلکہ عمومی سائنس میں بھی منظرنامہ تبدیل کرنے والی ہیں۔

گولڈن بیاٹیک سالانہ ایوارڈ کے گزشتہ معروف بین الاقوامی فاتحین میں شامل ہیں: سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، روسی صدر ولادیمیر پیوتن، سابق فرانسیسی صدر ژاک شیراک، سابق جرمن چانسلر ہیلمٹ کوہل، یورپی کمیشن کے صدر جے سانتر، بانی اور صدر عالمی اقتصادی فورم کے شواب، سابق صدر عالمی بینک جے ڈی وولفنسوہن، پولینڈ کے سابق صدر اے کواسنیوسکی، 1996ء کے نوبل امن انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس۔ مقامی انعام یافتگان کے لیے پہلی شخصیت سلوواک جمہوریہ کے صدر ایم کوواچ تھے۔ گولڈن ٹیک اور اعزاز کلب حقوق کارڈینل جان کرسزوستوم کوریچ کو بھی دیے گئے تھے۔

اکنامک کلب نے اعلان کیا کہ اعزازات کی تقریب 24 اکتوبر 2013ء کو براتسلاوا، سلوواکیہ میں منعقد ہوگی (2:30 بجے دوپہر بمطابق یورپ وقت، 8:30 بجے بمطابق امریکہ مشرقی وقت) عالمی آن لائن اسٹریمنگ رسائی (http://www.telepresence.sk/، http://www.telepresence.sk/portal/event/detail/event/17/)  کے ساتھ۔ براہ راست تقریب میں ڈاکٹر سو کی اعضاء کی تجدیدی سائنس کے حوالے سے ایک گھنٹہ کی تقریر شامل ہوگی جس میں وہ دنیا کو بتائيں گے کہ انسانی اعضاء میں ایسے خلیات موجود ہوتے ہیں جو تجدیدی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں، جنہیں انسانی اعضاء کے خلیات دوبارہ بنانے کے لیے جگا کر عضو کی خرابی اور بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے، ساتھ ساتھ عضو کی زندگی کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے، انسانی صحت کی تاریخ میں حیاتی سائنس ترقی کو نئی زندگی دی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو کے بارے میں:

ڈاکٹر رونگ سیانگ سو “انسانی جسم کی تجدیدی بحالی کی سائنس” (ایچ بی آر آر ایس) کے موجد اور صدر اوباما کے 2013ء اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں سرفہرست ترجیح  یعنی خراب اعضاء کی تجدید کے سائنسی طریقے کے بانی اور پیٹنٹ یافتہ ہیں –ایسی ے پیٹنٹ ٹیکنالوجیکل طریقے کے بانی جو انسانی جسمانی خلیات کو پلیوری پوٹنٹ اسٹیم خلیات میں تبدیل کرتے ہیں اور عضویاتی بافتوں اور اعضاء کو دوبارہ تخلیق کرتے ہیں، ساتھ ساتھ پوٹینشل ری جنریٹو سیل (پی آر سی) پیٹنٹ کے بانی ہیں۔

رابطہ:

جین ویسٹ گیٹ: +1-336-209-9276، Jane@westgatecom.com

چیرل ریلے: +1-703-683-1798، cherylrileypr@comcast.net

Check Also

Sindh CM directs for strengthening social protection system in province

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah has directed for strengthening of social protection system in the province. Chairing a meeting of Sindh Social Protection Board in Karachi today, he said that the provincial government has so far distributed ...