Breaking News

ڈین ڈیوڈ پرائز 10 ویں سالگرہ 2011ء کے فاتحین کا اعلان: کوئین برادرز – سینما کے لیے؛ مارکوس فیلڈمین – ارتقاء کے لیے؛ سنتھیا کینیون اور گیری رووکون –زائد العمری کے لیے

AsiaNet 43395

تل ابیب، اسرائیل، 23 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

– جمہوریہ اطالیہ کے صدر جیورجیو ناپولیتانو 2010ء انعام حاصل کریں گے

انٹرنیشنل ڈین ڈیوڈ پرائز، جو حسن کارکردگی پر سالانہ 1 ملین امریکی ڈالرز کے تین انعامات دیتا ہے، نے آج 2011ء کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

( تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20110222/438685 )

ڈین ڈیوڈ پرائز، جو بین الاقوامی کاروباری اور انسان دوست شخصیت ڈین ڈیوڈ سے موسوم ہے، کا صدر دفتر تل ابیب یونیورسٹی میں واقع ہے۔ فاتحین، جنہوں نے حاصل کردہ انعامی رقم کا 10 فیصد ڈاکٹریٹ اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کی 20 اسکالرشپس کے لیے عطیہ کی ہے، کو 15 مئی کو تل ابیب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا، جس میں مملکت اسرائیل کے صدر جناب شمعون پیریز اور جمہوریہ اطالیہ کے صدر جناب جیورجیو ناپولیتانو شریک ہوں گے۔

ماضی، حال اور مستقبل کی جہت میں 2011ء ڈین ڈیوڈ پرائز کے فاتحین ہیں:

ماضی – “ارتقاء”

پروفیسر مارکوس فیلڈمین (اسٹین فورڈ یونیورسٹی)

مارکوس فیلڈمین نے حیوانی اور نباتاتی ارتقاء کے شعبے میں وسیع تر مفاد کے تصوراتی نتائج سامنے لائے۔ ان کے کام نے مختلف تہذیبوں  میں ثقافتی اہمیت کی انتہائی مرکوزبصیرت کی رہنمائی کی۔ ان کے کام نے محض بنیادی سائنسی موضوعات کو نہیں چھانا بلکہ بلکہ نتائج کے سماجی مرتبوں کی بھی تحقیق ہے جو انہوں نے ارتقاء کے نمونوں کی صورت میں بنائے تھے۔

حال – “سینما اور معاشرہ”

کوئین برادرز (امریکہ)

جوئیل اور ایتھن کوئین نے فلم سازی کی تاریخ کی ایک میں انوکھی تخلیقی شراکت داری قائم کی۔  اپنی فلموں کے حتمی کٹ پر ان کا کنٹرول، فلم کی طرز پر گرفت، سیاہ مزاح، اور اپنے سادہ موضوعات کو بیانیہ پیچیدگی میں لانا ان کی فلموں کی نشانی تھی۔ ان کی متاثر کن فلموں کی فہرست میں بلڈ سمپل، دی بک لیبوسکی، نو کنٹری فار اولڈ مین اور بارٹن فنک شامل ہیں۔

مستقبل – زائد العمری – چیلنج کا سامنا

پروفیسر سنتھیا کینیون (یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، سان فرانسسکو) اور پروفیسر گیری رووکون (ہارورڈ میڈیکل اسکول)

سنتھیا کینیون اک خیال پرست شخصیت ہیں جن کے کام نے ثابت کیا کہ بڑھتی ہوئی عمر کو جینیاتی طور پر سنبھالا جا سکتا ہے۔ گیری رووکون نے دریافت کیا کہ انسانی انسولین سے مطابقت رکھنے والے ہارمون درازیٔ عمر کی اہم کنجی ہے۔ کینیون اور رووکون کے رہنما کام سے اس بارے میں سوچنے کی اچھی وجوہات سامنے آئی ہیں کہ انسان کی عمر بڑھائی جا سکتی ہے، اور بڑھاپے میں بیماریوں کے حملے کو جینیاتی طور پر یا ادویات کے ذریعے موخر کیا جا سکتا ہے۔

رابطہ:

محترمہ اورلی فرومر

میڈيا ڈائریکٹر

ڈین ڈیوڈ پرائز

موبائل: +972-52-4737373

ای میل: fromer@post.tau.ac.il

ڈین ڈیوڈ پرائز آفس:

ٹیلی فون: +972-3-6406614/5

فیکس: +972-3-6406613

ای میل: ddprize@post.tau.ac.il

ویب سائٹ: http://www.dandavidprize.org

ذریعہ: ڈین ڈیوڈ پرائز

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *