Breaking News

ڈیٹاواچ نے 57.5 ملین ڈالرز کی عمومی اسٹاک پیشکش کے مکمل ہونے کا اعلان کردیا

چیلمسفرڈ، میساچوسٹس، 19 فروری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — بصری ڈیٹا دریافت کرنے والے حلوں کے معروف عالمی فراہم کنندہ ڈیٹاواچ کارپوریشن (نیس ڈیک-سی ایم: DWCH) نے آج 28.50 ڈالر فی حصص پر اپنے عمومی اسٹاک کے 2,018,250 حصص کی باضمانت عوامی پیشکش کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔ فروخت کردہ عمومی حصص کی مجموعی تعداد اضافی حصوں کا احاطہ کرنے کے لیے 263,250 اضافی حصص حاصل کرنے کے اختیار کرنے کی مکمل تعمیل کو ظاہر کرتی ہے۔

12345 ڈیٹاواچ نے 57.5 ملین ڈالرز کی عمومی اسٹاک پیشکش کے مکمل ہونے کا اعلان کردیا

Logo

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20121015/NE92833LOGO)

ڈیٹاواچ حاصل ہونے والی آمدنی کو مصنوعاتی پیشرفت، اپنی مصنوعات کے لین دین، جاری سرمائے اور دیگر عمومی تجارتی مقاصد، بشمول غیر وصول شدہ مقروضیت کی دوبارہ ادائیگی، کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کیناکورڈجینوئٹیانکارپوریٹڈ اور ولیم بلیئر اینڈ کمپنی ایل ایل سی پیشکش کے لیے مشترکہ بک-رننگم ینیجرز کی حیثیت سے کام کیا۔ کوون اینڈ کمپنی، ایل ایل سی اور کریگ-ہیلم گروپ ایل ایل سی پیشکش کے لیے شریک-مینیجرز کا کردار اداکیا۔

عمومی حصص کی عوامی پیشکش صرف کوائف نامے اور ڈیٹاواچ کے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایس ای سی”) میں جمع کردہ موثرشیلفرجسٹریشن بیان کے بعد کوائف نامہ ضمیمہ کے  مطابق کی گئی۔ ۔ حتمی کوائف نامے کا ضمیمہ اور پیشکش کے متعلق ہمراہ کوائف نامہ کیناکورڈجینوئٹی انکارپوریٹڈ کے دفاتر سے حاصل کیا جا سکتا ہے: توجہ: سنڈیکیٹ ڈپارٹمنٹ، 99 ہائی اسٹریٹ، فلور 12، بوسٹن، میساچوسٹس02110، بذریعہ ٹیلی فون (617) 371-3900؛ یاولیم بلیئر اینڈ کمپنی سے، 222 ڈبلیوایڈمز اسٹریٹ، شکاگو، الینوائے 60606، بذریعہ ٹیلی فون (800) 621-0687۔ یا پھر آپ ان دستاویزات کی نقول ایسای سی کی ویبسائٹwww.sec.govپر ایڈگر کو ملاحظہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں ۔

یہ اعلامیہ فروخت کی پیشکش، یا ان سیکورٹیز کو خریدنے کی پیشکش کی درخواست  کا حامل نہیں، نہ ہی ان ریاستوں یا قانونی حدود میں کوئی سیکورٹیز فروخت کی جائیں گی جہاں اس طرح کی درخواست یا فروخت کی اجازت نہیں۔

ڈیٹاواچکارپوریشن کے بارے میں

ڈیٹاواچکارپوریشن (نیس ڈیک-سی ایم: DWCH) بصری ڈیٹا دریافت سافٹ ویئر فراہم کرتا ہے جو اگلی نسل کی شماریاتی ایپلیکیشنز کے ذریعے زیادہ باخبر فیصلوں کو ممکن بناتا ہے۔ ڈیٹاواچ سافٹ ویئر انفرادی شخصیات، کاروباری اکائیوں اور پورے  اداروں کو ڈیٹا کی مختلف اقسام کی کثرت تک رسائی اور اس کے تصور کی سہولت دیتا ہے، وہ بھی ذریعہ یا طرز سے ہٹ کر تاکہ فوری طور پر اپنے بگڈیٹا کے لیے تزویراتی اور عملیاتی فہم حاصل کیا جاسکے۔ ڈیٹاواچ کے صدر دفاتر چیلمسفرڈ، میساچوسٹس میں جبکہ دفاتر نیویارک، لندن، میونخ، اسٹاک ہوم، سنگاپور، سڈنی اور منیلا میں واقع ہیں، جبکہ اس کے شراکت دار اور صارفین دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے معلومات

یہ اعلامیہ متعدد “مستقبل کے حوالے سے بیانات” کا حامل ہے جو پرائیوٹسیکورٹیزلٹیگیشنریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت آتے ہیں، جن میں ڈیٹاواچ کی عوامی پیشکش کی تکمیل کے حوالے سے توقعات پر مبنی بیانات بھی شامل ہیں۔ یہ بیانات انتظامیہ کی موجودہ توقعات پر مبنی ہیں چنانچہ غیر ممکنات اور نتائج میں تبدیلی پر منحصر ہیں۔ حقیقی نتائج اور واقعات کے اوقات مختلف وجوہات کی بنیا دپر مستقبل کے حوالے سے ان پیش کردہ بیانات سے بالکل مختلف ہو سکتے ہیں، ان عوامل میں ڈیٹاواچ کے کاروبار کے متعلق خطرات اور غیر یقینی کیفیات اور عوامی پیشکش کے اختتام کی شرائط کا نبٹاؤ شامل ہیں، لیکن یہ انہی تک محدود نہیں۔ ان عوامل کے بارے میں مزید تفصیلی معلومات سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں پیش کردہ ڈیٹاواچ کی دستاویزات میں شامل ہیں، جس میں فارم 10-کے میں ڈیٹاواچ کی سالانہ رپورٹ، فارم10-کیو میں سہ ماہی رپورٹوں اور فارم8-کے میں موجودہ رپورٹیں شامل ہیں۔ ڈیٹاواچ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو تازہ تر کرنے یا بدلنے کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا (اور صریحاً ایسی کسی ذمہ داری سے دستبردار ہوتا ہے) چاہے وہ نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا بصورت دیگر کا نتیجہ ہو۔

سرمایہ کار رابطہ:
ڈیٹاواچ انوسٹرریلیشنز
investor@datawatch.com
فون:
1-978-441-2200+ ایکسٹینشن8323

رابطہ ذرائع ابلاغ:
سارا برنارڈی
ڈیٹاواچ کارپوریشن
Sarah_Bernardi@datawatch.com
فون:
1-978-441-2200+ ایکسٹینشن8387
ٹوئٹر:  @datawatch

کاپی رائٹ 2014ء ڈیٹاواچ کارپوریشن۔ ڈیٹاواچ اور ڈیٹاواچ لوگو امریکہ اور/یا دیگر ممالک میں ڈيٹاواچ کارپوریشن کے تجارتی نشان اور مندرج تجارتی نشانات ہیں۔ تمام نام اپنے متعلقہ اداروں کے تجارتی نشان اور مندرج تجارتی نشانات ہیں۔

Check Also

Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim

Islamabad, Ghazanfar Azzam has resigned from his position as President and CEO of Mobilink Bank after a 12-year tenure, during which the bank achieved significant growth and enhanced its digital capabilities. The Board of Directors has named Haaris Mah...

The post Ghazanfar Azzam Resigns as CEO of Mobilink Bank, Haaris Mahmood Chaudhary Steps in as Interim appeared first on Pakistan Business News.