Breaking News

کثیر اللسانی مواد کو بڑھانے کے لیے مائیکروسافٹ ریسرچ نے وکی پیڈیا سے اشتراک کرلیا

ریڈمونڈ، واشنگٹن، 19 اکتوبر/پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ/

وکی بھاشا ٹول وکی پیڈیا میں کثیر اللسانی مواد تخلیق کرنے کے عمل کو آسان بنائے گا اور  تیز کرنے میں مدد کرے گا

مائیکروسافٹ ریسرچ نے آج وکی پیڈیا کے لیے کثیر اللسانی مواد تخلیق کرنے والے ٹول وکی بھاشا کے بیٹا نسخے کے آغاز کا اعلان کردیا۔ وکی بھاشا ٹول وکی پیڈیا کے مضمون نگاروں کو وکی پیڈیا کے دیگر  مضامین میں سے مواد ڈھونڈنے ، انہیں کسی دوسری زبان میں ترجمہ کرنے اور کثیر اللسانی وکی پیڈیا میں نئے مضامین لکھنے یا پہلے سے موجود مضامین کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔ وکی بھاشا بیٹا میڈیا وکی ایکسٹینشن اپاچے لائسنس 2.0 کے اندر اوپن سورس کے طور پر  http://svn.wikimedia.org/viewvc/mediawiki/trunk/extensions/WikiBhasha اور وکی پیڈیا میں یوزر گیجٹ کے طور پر دستیاب ہے ۔ یہ ٹول http://www.wikibhasha.org  پر انسٹال ایبل بک مارکلیٹ کے طور پر بھی دستیاب ہے جو کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز ازیور پلیٹ فارم پر ہوسٹ ہے۔ وکی بھاشا کا نام مشہور اصطلاح  “وکی” جو شریک کو ظاہر کرتا ہے اور “بھاشا”، جس کے معنی ہندی اور سنسکرت میں “زبان ” کے ہیں، سے اخذ کیا گیا ہے ۔

( لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO )

( لوگو: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20000822/MSFTLOGO )

وکی بھاشا 30 سے زائد زبانوں میں مواد تخلیق کرنے میں مدد کرے گا۔ انگریزی وکی پیڈیا میں موجود مواد کے وسیع حجم کو معلومات کا ذریعہ بناتے ہوئے وکی بھاشا کا بیٹا نسخہ انگریزی کے علاوہ  دیگر وکی پیڈیاز مواد کو باآسانی تخلیق کرنے کے قابل ہوگا۔ شروعات میں وکی پیڈیا فاؤنڈیشن  اور مائیکروسافٹ ریسرچ  وکی پیڈیا استعمال کنندگان کی کمیونٹیز کے ساتھ بھی عربی، جرمن، ہندی، جاپانی، پرتگالی اور ہسپانوی  زبانوں میں مواد تخلیق کرنے پر ساتھ کام کریں گے۔

وکی فاؤنڈیشن کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈونیس کوپر نے کہا کہ “ہم وکیز کے درمیان کثیر اللسانی اشتراک کو بہتر ہوتا دیکھ کر ہمیشہ خوش ہوتے ہیں۔ مائیکروسافٹ ریسرچ وکی بھاشا کے ساتھ کچھ دلچسپ کام کررہی ہے اور ہم بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے کلائنٹ کوڈ کو اوپن سورس میں شیئر کرنے کا انتخاب کیا ۔”

وکی پیڈیا کمیونٹی کے لیے کثیر اللسانی مواد تخلیق کرنے کو آسان بنانے کے ساتھ وکی پیڈیا اور مائیکروسافٹ ریسرچ کثیر اللسانی مواد تخلیق کرنے کی نئی لہر  کو بڑھانے کے لیے بہت پرامید ہیں۔

مائیکروسافٹ ریسرچ انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر پی آنند  نے کہا کہ  “وکی بھاشا بیٹا کئی زبانوں میں مواد کی تخلیق کو آسان بنانے اور مشینی ترجمے کی ٹیکنالوجی پر مزید کام کرنے والے محققین کے لیے متوازن زبانوں کے ڈیٹا  کا بڑا مجموعہ  بنانے کا عہد رکھتا ہے  ۔ وکی پیڈیا کمیونیٹیز کی فعال حصہ داری کے ساتھ مختلف زبانوں میں معیاری مواد تخلیق کرنا بہت بہتر اور تیز ہوسکتی ہے۔”

وکی بھاشا بیٹا ایک براؤزر بیسڈ ٹول ہے جو وکی پیڈیا کی سائٹس پر کام کرتا ہے۔ اس کی خاص بات ایک صاف اور سادہ  یوزر انٹرفیس (یو آئی) لیئر ہے جو مکمل مواد تخلیق کرنے کے عمل میں وکی پیڈیا پر مخصوص زبان میں رک جاتا ہے۔ یہ یوزر انٹرفیس لیئر مواد کی دریافت کے ساتھ لسانی اور اشتراکی خدمات کا جوڑ ہے، مخصوص وکی پیڈیا میں مواد تخلیق کرنے کے لیے صارف کو مدنظر رکھتا ہے۔ ایک سادہ تین –قدم کا طریق عمل انگریزی وکی پیڈیا مضامین سے مواد دریافت کرنے و اخذ کرنے ، مقامی زبان میں وکی پیڈیا مضامین  کو لکھنے اور منتخب وکی پیڈیا پر شائع کرنے میں صارف کی رہنمائی کرتا ہے۔ اگرچہ مثالی سیشن خاص-زبان میں وکی پیڈیا مضمون کو بہتر بنا سکتا ہے، نئے مضامین بھی  اسی طریقے سے بنائے جاسکتے ہیں۔ وکی بھاشا بیٹا فی الحال ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹااور ونڈوز 7 میں ونڈوز انٹرنیٹ ایکسپلورر (7.0 اور 8.0) پر اور لینکس فیڈورا (11 اور 12)، ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 میں فائر فوکس(3.5 یا اوپر) پر کام کررہا ہے ۔

مائیکروسافٹ کے مشینی ترجمے سسٹم اور  مائیکروسافٹ کے کالوبریٹو ٹرانسلیشنز فریم ورک سے تقویت یافتہ وکی بھاشا  کا تصور کثیر اللسانی سسٹم (http://research.microsoft.com/en-us/groups/mls/)سے لیا گیا جو مائیکروسافٹ ریسرچ انڈیا (http://research.microsoft.com/en-us/labs/india/) کا گروپ ہے۔ ملٹی لینگوئل سسٹمز گروپ کثیر اللسانی اور برعکس –زبان ٹیکنالوجیز کی تحقیق کرتا ہے جو  زبانوں تک ہموار کام کرے اور تخمینی لسانی تحقیق کی مدد کے لیے ذرائع پیدا کرے۔ ٹول مائیکروسافٹ ریسرچ ریڈمونڈ میں نیچرل لینگویج پروسسنگ (http://research.microsoft.com/en-us/groups/nlp/)گروپ کے ساتھ اشتراک سے بنایا گیا ہے۔

وکی بھاشا کی پیش کردہ عمدہ فعالیت سے صارف کو واقف کار بنانے کے لیے بنایا گیا ویڈیو ٹیوٹوریل  http://www.wikibhasha.org پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ ریسرچ کے بارے میں

1991ء میں قائم ہونے والی مائیکروسافٹ ریسرچ کمپیوٹر سائنس اور سافٹوئیر انجینئرنگ میں بنیادی اور اطلاقی تحقیق کے لیے وقف ہے۔  محققین کمپیوٹنگ کے  55 سے زائد شعبوں میں توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور  نمایاں علمی، سرکاری اور صنعتی تحقیق کرنے والوں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے فن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ ریسرچ متعدد سالوں میں دنیا بھر کے آٹھ مقامات تک پھیل گیا ہے اور کئی شراکت داری منصوبے کمپیوٹر سائنس میں بہترین دماغوں کو ان کے جداگانہ ذہانت اور دلچسپی سے تحقیقی مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے یکجا کررہے ہیں ۔

مائیکروسافٹ ریسرچ ریڈمنڈ،واشنگٹن؛ کیمبرج ، میساچوسٹس؛  سلیکون ویلی، کیلیفورنیا؛ کیمبرج ، انگلینڈ؛ بیجنگ، چین؛ اور بنگلور، بھارت  کے مقامات پر میں موجود ہیں اور مصر میں کائرو مائیکروسافٹ انوویشن سینٹر؛  آخن ، جرمنی میں یورپین مائیکروسافٹ انوویشن سینٹر؛ اور ریڈمنڈ میں ایکسٹریم کمپیوٹنگ گروپ پر بھی تحقیق کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ ریسرچ دنیا بھر کی کالجز اور یونیورسٹیز کے ساتھ تدریسی اور تعلیمی تجربات کو بہتر بنانے، ٹیکنولوجیکل جدیدیت سے متاثر ہونے اور کمپیوٹر سائنس کے حلقے میں وسیع پیش رفت کرنے کے لیے برملا شراکت داری کررہا ہے  ۔ مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں http://www.research.microsoft.com ۔

مائیکرسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (Nasdaq: MSFT) سافٹ ویئر، خدمات اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھتا ہے اور افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ذریعہ: مائیکروسافٹ کارپوریشن

رابطہ: مائیک ہولیہان،

+1-503-443-7157

mhoulihan@waggeneredstrom.com

ریپڈ ریسپانس ٹیم

+1-503-443-7070

rrt@waggeneredstrom.com، دونوں مائیکروسافٹ کے لیے

ہدایت برائے مدیران: مائیکروسافٹ کی جانب سے معلومات ، خبریں اور تناظر کے لیے  مائیکروسافٹ نیوز سینٹر http://www.microsoft.com/news  ملاحظہ کیجیے۔ اس اعلامیہ کے اجراء کے موقع پر ویب روابط، ٹیلی فون نمبرز اور خطابات درست کیے گئے تھے لیکن ممکن ہے کہ یہ تبدیل ہو گئے ہوں۔ صحافی اور تجزیہ کار مزید مدد کے لیے مائیکرو سافٹ کی ریپڈ رسپانس ٹیم یا فہرست http://www.microsoft.com/news/contactpr.mspx میں موجود دیگر متعلقہ روابط  سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Check Also

Pakistan, Belarus agree to strengthen economic cooperation

Pakistan and Belarus have agreed to further strengthen their economic cooperation and enhance bilateral trade. The understanding was reached during meeting between Minister for Economic Affairs Ahad Khan Cheema with Ambassador of Belarus to Pakistan...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *