Breaking News

کروم الائے نے ایشیا میں انڈسٹریل گیس ٹربائن سروسز اور مرمت کے لیے نیا سیلز ڈائریکٹر مقرر کر دیا

Asianet 46025

اورنج برگ، نیو یارک، 24 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کروم الائے نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے اس نے ایشیا میں ادارے کے انڈسٹریل گیس ٹربائن (آئی جی ٹی) کاروبار کے لیے صنعت کی بزرگ شخصیت جین بینرٹ کو ڈائریکٹر سیلز مقرر کر دیا ہے۔

کروم الائے کے مینیجنگ ڈائریکٹر پیٹ میک ایوائے نے کہا کہ “جین ایشیا بھر میں بڑھتی ہوئی سیلز کا موجب ثابت ہوں گے تاکہ بہترین پرزہ جات اور طویل المیعاد خدمات کے معاہدوں کے ساتھ نئے آپریٹرز تک پہنچا جائے جو بہتر قدر اور اخراجات میں بچت فراہم کرے گی۔ وہ اپنے ساتھ مضبوط تکنیکی و تجارتی تجربہ اور ایشیا کی گہری معلومات لائیں گے۔”

بینرٹ چارم الائے کے بنکاک، تھائی لینڈ میں واقع ٹربائن انجن کمپوننٹ سرس اینڈ ریپئر سینٹر میں قیام کریں گے۔

قبل ازیں وہ ووڈ گروپ کے لیے کنٹری مینیجر، انڈوچائنا، رہ چکے ہیں، وہ اس عہدے پر کچھ سال فائز رہے۔ وہ مرمت، نئے پرزہ جات اور تکنیکی خدمات کے شعبے میں فروخت میں کامیاب اضافے کے ذمہ دار تھے۔

اس سے قبل وہ جی ای میں کانٹریکٹ پرفارمنس مینیجر اور آپریشن مینیجر تھے، جہاں وہ تمام طویل المیعاد سروسز معاہدوں کا انتظام کرتے تھے، وہ تھائی لینڈ میں اس عہدے پر چندسال موجود رہے۔ اس سے پہلے وہ 17 سال آلسٹوم میں کنٹری مینیجر رہے جن میں سے سات سال انہوں نے چین میں ادارے کے آپریشنز میں کام کیا۔

بینرٹ فرانس کی لیسی دے ایتے لیویں سے بیچلر آف سائنس/بیچلر آف انجینئرنگ کی سند کے حامل ہیں اور تولوں میں واقع فرنچ نیول اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔

کروم الائے تکنیکی لحاظ سے جدید مرمت، کوٹنگز اور ٹربائن ایئر فوئلز اور کمرشل ایئر لائنوں، عسکری و صنعتی ٹربائن انجن ایپلی کیشنز کے لیے دیگر اہم انجن اجزاء کے لیے ایف اے اے-منظور شدہ متبادل پرزہ جات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔

ادارے کا بنکاک، تھائی لینڈ آپریشن ٹربائن انجن سروسز کی وسیع رینج فراہم کرتا ہے، اور آئی جی ٹی آپریٹرز کے ساتھ ساتھ ایئرکرافٹ آپریٹرز کو بھی پرزہ جات اور خدمات فراہم کرتا ہے۔

کروم الائے 17 ممالک میں آپریشنز، منسلک دفاتر اور سیلز دفاتر کے کے ذریعے دنیا بھر میں عسکری، کمرشل اور صنعتی ٹربائن انجن آپریٹرز کو خدمات فراہم کرتا ہے۔

کوٹنگ، مرمت اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز پر تحقیق اور پیشرفت میں مستقل سرمایہ کاری نے سیرامک مواد، ویکیوم پلازما، نفوذ شدہ قیمتی دھاتیں/المونائڈ کوٹنگز، اور بیشتر جدید ٹربائن انجن پرزوں کی وژن-گائیڈڈ انٹرایکٹر لیزر ویلڈنگ اور ڈرلنگ کے ساتھ ساتھ کئی جدید ٹیکنالوجیز کی الیکٹرون بیم فزیکل ویپر ڈیولپمنٹ کی راہ ہموار کی۔

مزید معلومات http://www.chromalloy.com پر ہیں۔

کروم الائے ایک گیس ٹربائن پرزہ بنانے والے کاروباری ادارے سے فضائیات بازی اور زمینی ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے والے گیس ٹربائنز کے لیے ایف اے اے منظور شدہ تبدیلی کے پرزے اور دیکھ بھال، مرمت اور اوورہال کے معروف آزاد فراہم کنندہ میں تبدیل ہونے والا ادارہ ہے۔ کروم الائے ایئر لائن، عسکری، بحری اور صنعتی گیس ٹربائن شعبوں کے لیے دنیا بھر کے 17 ممالک میں وسیع تر خدمات فراہم کرتا ہے۔ کروم الائے ایف اے اے اور ای اے ایس اےاور دیگر کئی این اے ایز سے منظور شدہ ہے، اور آئی ایس او اور این اے ڈی سی اے پی کا اہل ہے۔ کروم الائے سیکوا کارپوریشن کا ماتحت ادارہ ہے۔

سیکوا کارپوریشن ایک متنوع صنعتی ادارہ ہے جوفضائیات،  دھاتی کوٹنگز اور آٹوموٹو صنعتوں کے لیے کام کرتا ہے۔ سیکوا ایک کارلائل گروپ ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.sequa.com ۔

روابط برائے ذرائع ابلاغ:

کیتھی گیڈولاس

+1-718-974-9595

Cathy_gedvilas@sequa.com

ذریعہ: کروم الائے

Check Also

Sialkot Chamber of Commerce Appeals to Maintain Final Tax Regime for Exporters

Islamabad, The President of the Sialkot Chamber of Commerce and Industry (SCCI), Abdul Ghafoor Malik, issued a press release yesterday expressing strong concerns over the proposed shift from the Final Tax Regime (FTR) to the Normal Tax Regime (NTR) in ...

The post Sialkot Chamber of Commerce Appeals to Maintain Final Tax Regime for Exporters appeared first on Pakistan Business News.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *