Breaking News

کرک دو سولے کی جانب سے بیٹلز لو کی پانچویں سالگرہ کا جشن

Asianet 45000

لاس ویگاس، 10 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

سر پال میک کارٹنی، یوکو اونو اور سین لینن، اولیویا اور دھانی ہیریسن، سر جارج اور جائلز مارٹن کی بیٹلز کے اہل خانہ اور دوستوںمیں شمولیت ، لاس ویگاس کے میراج ہوٹل و کیسینو میں LOVE کا نیا ملاپ

سر پال میک کارٹنی، یوکو اونو اور سین لینن، اولیویا اور دھانی ہیریسن، سر جاج اور جائلز مارٹن، بمعہ صدر اور سی ای او ڈینیل لیمارے، LOVE (http://www.cirquedusoleil.com/en/shows/love/default.aspx) ڈائریکٹر ڈومینک شمپین اور آرٹسٹک گلز ساں-کروئے سرکو دو سولے (http://www.cirquedusoleil.com)کے ساتھ لاس ویگاس میں میراج ہوٹل اور کیسینو (http://www.mirage.com/) سرکو دو سولے کی جانب سے بیٹلز لو کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ رنگو اسٹار اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے ایک وڈیو پیغام بھیجا جو 2 ہزار سے زائد حاضرین کے سامنے دکھانے کے لیے شو کے اہم موقع پر چلایا گیا۔

اس اعلامیہ سے ملحقہ ملٹی میڈیا اشیاء دیکھنے کے لیے کلک کیجیے http://multivu.prnewswire.com/mnr/cirquedusoleil/50478/

رنگو اسٹار نے کہا کہ “جارج ہیریسن اور گائے لالیبرتے نے ایک تقریب میں گفتگو کی تھی اور یہ اب بھی ذہن میں تازہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان جادوئی لمحات میں سے ایک ہے۔ جارج، جو اس خیال کو ایپل میں لے کر آئے، نتائج سے ضرور خوش ہوئے ہوں کے اور میں سمجھتا ہوں کہ جان بھی۔ میرا مطلب ہے کہ یہ ایک بہت اچھی تقریب ہے۔”

سلیش، ٹی-پین، روزانا ارکویٹ، پیٹریشیا ارکویٹ، گیل کنگ، کرس اینجل، دی کلرز، مارسیا گےہارڈن اور مارک میک گرا جیسی مشہور شخصیات بھی حاضرین میں شامل تھیں۔

بدھ 8 جون کو خصوصی طور پر شامل کیے گئے پانچویں سالگرہ کے شو میں کاسٹ کے 70 اصلی اراکین میں سے 19 نے شرکت کی، اور “آل یو نیڈ اسز لو” کے ذریعے اختتام سر پال میک کارٹنی، یوکو اونو، اولیویا ہیریسن، سر جارج اور جائلز مارٹن، ڈومینک شمپین، جائلز ساں کروئے اور ڈینیل لیمارے نے حیران کن حاضری دی۔

تقریب کے بعد پال، یوکو، سین، اولیویا، دھانی، سر جارج، جائلز اور کاسٹ کے درمیان اسٹیج کے پیچھے ایک خصوصی لمحہ تھا۔

میراج پول پر تقریب کے بعد کی خصوصی تقریب میں پال میک کارٹنی کے ڈی جے کرس ہومز ڈینجر ماؤس اور ایلیا ووڈ موجود تھے، جنہوں نے گریمی (ر) اعزاز یافتہ وائلن نواز یوشوا بیل اور پیانو نواز فرینکی مورینو کے ساتھ “ایلینور رگبی” پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور اس میں زومینٹی، کرک دو سولے کی سینشوئل سائیڈ پر حیران کن کارکردگی بھی شامل تھی۔

سر پال میک کارٹنی نے کہا “جیسا کہ میں نے 2006ء میں ایک ریہرسل کے موقع پر جارج مارٹن کو کہا تھا، میرے لیے جو اس حوالے سے حیران کن ہے وہ ان چیزوں کے بارے میں لکھنا یاد رکھنا ہے، جو بہت کم ہے، تھوڑا گٹار، تھوڑا پیانو، اور ایک لفافے کے پیچھے ایک کاغذ اور تھوڑا سا پنسل کا استعمال، سارجنٹ پیپر اور کچھ۔ یہ ایک چھوٹا سا عمل تھا اور اب دیکھیں اسے کیا ہوا ہے۔ یہ حیرت انگیز ہے۔”

یوکو اونو لینن نے کہا کہ “جان پانچ سالوں کے بعد لو کی کامیابی پر بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ درحقیقت انہیں فخر محسوس ہوا ہوگا کہ ان کی موسیقی کتنے خوبصورت انداز میں اور بیٹلز اور کرک دو سولے کی جانب کامیاب شراکت میں پیش کی گئی۔ بیٹلز کے خاندان کے اراکین اس یادگار تقریب میں شرکت کے لیے لاس ویگاس میں جمع ہوئے اور میں یہاں موجودگی پر بہت خوش ہیں۔”

اولیویا ہیریسن نے کہاکہ “اس نے جارج کو بہت فاخر اور خوش کیا ہوگا کہ وہ لاس ویگاس میں اپنے شو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر یہاں موجود ہیں۔ دھانی اور میں جارج کی جانب سے گائے، اس سفر میں بننے والے تمام دوستوں، اور بلاشبہ غیر معمولی طور پر صلاحیت یافتہ کاسٹ اور عملے کی ناقابل یقین سخت محنت کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں جس نے اس شو کو ممکن بنایا۔ ہماری نظریں پانچ مزید سالوں میں یہاں واپس آنے پرمرکوز ہیں۔”

سر جارج مارٹن نے کہا کہ “بیٹلز کی موسیقی حقیقتاً گزشتہ صدی میں بننے والی بہترین موسیقی میں سے ایک تھی۔ بچے نسل در نسل موسیقی کو از سر نو دریافت کرتے رہیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسا کہنا کہ گرشون لازماں کیوں ہے؟ اس کی موسیقی تاریخ کا حصہ ہے، اور ہمیشہ موجود رہے گی۔”

جائلز مارٹن نے کہا کہ “لو کے دوران “‘وِد اِن یو اینڈ وِد آؤٹ یو’میرے پسندیدہ ترین مناظر میں سے تھا۔ موسیقی کے اعتبار سے، یہ پہلا گانا تھا جس نے سب کو اشارہ دیا کہ ہم شو کے اندرکیا حاصل کرنا چاہ رہے تھے۔ اس میں شائقین شامل تھے –لوگوں کو ایک دوسرے سے ملانا، ایسا کچھ تھا جو متوقع نہیں تھا، ایک تخیلی اور مزیدار خیال تھا – یہی وہ چیز تھی جو ہم نے لو کی تخلیق کے دوران کی۔”

ڈومینک شمپین نے کہا کہ “بیٹلز صرف گانے اور موسیقی نہیں بلکہ اس سے کہیں آگے تھے۔ وہ جو دنیا کے لیے لائے وہ مسکراہٹ اور بوسہ تھا، اور ہاتھوں کو تھامنے اور آزادی، امن اور محبت کے لیے رقص تھا۔۔۔ ہر رات تقریب کے بعد آپ اس کو محسوس کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی اس کائنات کو نہیں چھوڑنا چاہتا جو ان کی عقل نے تخلیق ک تھی۔ یہ جادو کا کا ایک حقیقی امتیاز تھا۔”

ڈینیل لیمارے نے کہا “بیٹلز کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ بنانا کرک دو سولے کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ایک اور تخلیقی ٹیم کے ساتھ قوتیں یکجا کرنا کرک میں ہم سب کے لیے ایک شاندار تجربہ تھا۔ بیٹلز کے فینز کی جانب سے ہم شراکت دار بن گئے ۔۔۔ یہ کرک دو سولے کے تمام ملازمین کے لیے حیرت انگیز ترین سفروں میں  سے ایک ہے۔”

جون 2006ء میں اپنے آغاز سے لو 4.3 ملین سے زائد افراد کے لیے 2 ہزار سے زائد شوز میں پرفارم کیا جا چکا ہے۔ حال ہی میں یو ایس اے ٹوڈے کی جانب سے “لاس ویگاس میں بہترین شو” نامزد کیے گئے لو کو لاس ویگاس ریویو – جرنل نے مسلسل چار سال تک “لاس ویگاس میں بہترین شو” قرار دیا اور اب بھی یہ مشہور شخصیات کا پسندیدہ ہے۔ فروری میں بیٹلز کے گریمی (ر) اعزاز یافتہ لو البم اور ‘آل ٹوگیدر ناؤ’ ڈاکیومنٹری نے ان کے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کیا جو خاص طور پر آئی ٹیونز پر دستیاب ہے۔

لو دی بیٹلز کی موسیقی کی وراثت کا جشن مناتا ہے اور دی میراج لاس ویگاس میں خاص طور پر پیش کیا گیا۔ منصوبہ جارج ہیریسن اور کرک دو سولے بانی گاغے لالیبرتے کے درمیان ذاتی دوستی اور دو طرفہ تحسین سے عمل میں آیا۔

ذریعہ: کرک دو سولے

رابطہ: کیرا ابراہمز، سینئر پی آر مینیجر، کرک دو سولے،

+1-702-692-8335،

cara.abrahams@cirquedusoleil.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *