ون وائس کے کارکنوں کی 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاستوں کی حمایت

Asianet 44999

نیویارک، 10 جون 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

ون وائس کے کارکنوںنے 1967ء کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے رواں ہفتے مغربی کنارے بھر میں ہزاروں فلسطینی پرچم اور “خود مختاری اور ریاست کا قیام حق اور ذمہ داری ہے” کے عنوان سے سجے پلے کارڈز پھیلائے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110609/DC17613)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110117/DC31246LOGO-b)

ون وائس کے درجنوں فلسطینی کارکن پیر کو اسرائیلی قبضے کے 44 سال مکمل ہونے پر منائے جانے والے دن یوم النکسہ پر بیت اللحم، الخلیل، نابلوس، قلقلیہ اور رملہ کی سڑکوں پر  اتر آئے۔ عوام کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ ان کا زبردست خیر مقدم کیا گیا، ون وائس کے کارکنوں نے اپنے منصوبوں کو جمعرات تک طول دیتے  ہوئے ہزاروں لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پولیس نے ان کے اقدامات کی حمایت کی۔

ون وائس فلسطینی یوتھ پروگرام ڈائریکٹر عبد اللہ ہمارشہ نے کہا کہ “ہم اسرائیلی قبضے کے 44 سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں کے ذہنوں میں اس بات کو تازہ تر کرنا چاہتے ہیں کہ انہیں قبضے کے خاتمے کے لیے عدم تشدد کے ذریعے 1967ء کی سرحدوں کے مطابق اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی، جو اپنےتمام پڑوسیوں کے ساتھ موجود ہوگی۔”

پلے کارڈز پر بین الاقوامی قراردادوں کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ ایک منصفانہ، جامع اور  مستقل معاہدے کی راہ ہموار کرتے ہوئے مسئلے کو حتمی حل تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ون وائس فلسطین بنیادی سطح کی واحد تحریک ہے جو اس تنازع کے پرامن حل کے لیے فلسطین کی سڑکوں پر نکلی۔

ون وائس اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی خیر خواہانہ انداز میں حمایت کرتی ہے۔

ون وائس فلسطین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمر مخلوف نے کہا کہ “حتمی امن معاہدے کی حدود اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے یکساں طور پر عام ہے۔ اب یہ دونوں طرف کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ قبضے کے خاتمے اور طویل المیعاد امن کے قیام کے لیے جرات مندانہ اقدام اٹھائیں۔”

سرحد کے اس پار اسرائیل میں اسی طرح کے اقدام کے طور پر ون وائس اسرائیل کے نوجوان کارکنوں نے تل ابیب میوزیم آف آرٹ کی طرف جانے والے رابن اسکوائر پر  ہفتے مارچ کیا جس کا عنوان  تھا “فلسطینی ریاست، نیتن یاہو نہیں کہتا – ہم ہاں کہتے ہیں” ۔

لیبر پارٹی، ہداش، قدیمہ، میرتز اور دیگر اسرائیلی امن تنظیموں نے امریکی کانگریس میں وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی تقریر کے جواب میں ریلی کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے صدر براک اوباما کے 67ء کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاستوں کی سرحدوں کے تعین کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔

ون وائس اسرائیل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  تال ہیرس نے کہا کہ “وہاں موجودگ، اسرائیلی پرچم کو سر بلند کرنا اور ایک حقیقی جرات مندانہ امن منصوبے کے لیے نیتن یاہو کو ایک تاثر دینا ضروری تھا، جوفلسطینی عوام کے ساتھ ہوگی صرف کانگریس کے سامنے نہیں۔”

ون وائس بنیادی نوعیت کی ایک تحریک ہے جس کا مقصد اسرائیلی اور فلسطینی معتدل مزاج افراد کی آواز کو آگے بڑھانا اور دو ریاستی حل کے مطالبے کے لیے انہیں تقویت بخشنا ہے۔ تحریک اسرائیلی اور فلسطینی دونوں نوجوانوں کو مہارتوں،  عدم تشدد فعال پذیری، اور جمہوری اصولوں پر شعور  اور تربیت فراہم کرتی ہے۔ ون وائس کی حمایت و مدد کے لیے ہمارے ساتھ آئیے http://www.onevoicemovement.org۔

ذریعہ: ون وائس موومنٹ

رابطہ: ایون کاراکاشیان

+1-212-897-3985، ایکسٹینشن 124

ivan@onevoicemovement.org

Check Also

11 Caravans carrying 2177 Pakistani intending pilgrims to leave today for Makkah

Eleven Caravans comprising 2177 Pakistani intending Hajj pilgrims who stayed for eight days in Madinah Maunwarah will leave today for Makkah Mukaramah after Jumma Prayers. Over 20,000 Pakistani Hajj pilgrims have so far arrived in Madina Maunwarah u...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *