Breaking News

کمرہ جماعت میں طلبہ کے درمیان تعاون میں اضافے اور ان کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ای انسٹرکشن کی رہنما انٹرایکٹو ٹیکنالوجی

ڈینٹن، ٹیکساس، 2 فروری/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

موبائل انٹرایکٹو وائٹ بورڈ اور جدید اسٹوڈنٹس رسپانس سسٹم کے ذریعے ایشیا پیسفک خطے میں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعلق پہلے سے کہیں بڑھ کر

طلبہ کے سیکھنے کے عمل اور جماعت میں باہمی اشتراک کو انقلابی جہت دینے کے لیے تعلیمی ٹیکنالوجیز فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے ای انسٹرکشن (ٹ م) نے ایک مجموعی نظام کی دستیابی کا اعلان کیا ہے جو ایشیا پیسفک خطے میں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعاون کے عمل کو یکسر تبدیل کر دے گا۔ ادارے کے سی پی ایس پلس (ٹ م) اسٹوڈنٹ رسپانس سسٹم اور انٹر رائٹ موبی (ٹ م) موبائل انٹرایکٹو وائٹ بورڈز کی خصوصی طور پر یکجا کرنے کا عمل طلبہ اور اساتذہ کو بہتر نسبت، زیادہ تعامل اور فوری تشخیص کی سہولت دیتا ہے۔

روایتی انٹرایکٹو وائٹ بورڈ کا موبائل ورژن انٹررائٹ موبی طالب مرکزی سیکھنے کے متعاون عمل کو ممکن بناتا ہے جس میں استاد و طالب علم تعلیمی تظاہر اور انٹرایکٹو اسباق کے ذریعے ٹیم سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے یکساں ڈیجیٹل مواد میں بیک وقت تعامل اور حصہ ڈال سکتے ہیں۔ موبی کا مقصد انفرادی طالب علم یا طلبہ کے گروپوں کو کمرۂ جماعت میں جائے بغیر وہاں ہونے والی سرگرمی میں براہ راست شرکت کا موقع دینا ہے۔ یہ ڈیوائسز کمرۂ جماعت  میں با آسانی ادھر سے ادھر کی جا سکتی ہے، جس کے نتیجے میں طلبہ کی شرکت کی سطح اور سیکھنے کے عمل کے دوران ان میں ملکیت کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک جدید ہینڈ ہیلڈ اسٹوڈنٹ رسپانس ڈیوائس سی پی ایس پلس کے ساتھ استعمال ہونے کی صورت میں، جو ایک جماعت میں ایک ہزار تک طلبہ کو مختلف عددی اور چھوٹے متن کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، موبی کی KWIK (نو-واٹ-آئی-نو) اسکرین ڈسپلیز ہر طالب علم کے جوابات کو فوری طور پر ظاہر کر سکتی ہے۔ یہ متحرک خصوصیت ان طلبہ کو متحرک انداز میں اسباق میں شرکت کی سہولت دیتی ہے جو عموماً کمرۂ جماعت میں خاموش بیٹھے رہتے ہیں اور ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی سوال کے چند لمحوں بعد انفرادی طور پر ہر طالب علم کے جواب کو دیکھنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ معلومات حاصل ہونے پر اساتذہ سبق کے اختتام پر مختلف ہدایات دینے کے قابل ہو جاتے ہیں، اور اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ہر طالب علم بنیادی تصور کو سمجھے چاہے ان کے سمجھنے کا انداز مختلف ہی کیوں نہ ہو۔

ای انسٹرکشن کے سی ای او اسٹیو کے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “اس امر پر بڑھتی ہوئی توجہ کے ساتھ کہ ٹیکنالوجی سیکھنے کے عمل میں بہتری لا سکتی ہے، ہم نے آج کے کمپیوٹر بیسڈ کلاس روم کے لیے آئیڈیل موبائل حل پیش کیا ہے جو شاگرد اور استاد اور شاگرداور شاگرد کے درمیان تعامل کو نئی سطحوں پر لے جاتا ہے۔ متعدد تحقیقی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فیصلہ کن جائزے طلبہ کے نتائج پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔”

ای انسٹرکشن (ٹ م) کے بارے میں

ای انسٹرکشن ایک معروف تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو تدریس و تعلیم کی انٹرایکٹو ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کرنے سے وابستہ ہے جو اساتذہ کو ہر روز علمی ترقی میں مدد دیتی ہے اور منتظمین کو طلبہ کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو ملاحظہ کرنے، جمع کرنے اور جائزہ لینے کی صلاحیت سے مالا مال کرتی ہے۔ ادارہ اساتذہ اور انتظامیہ کو سافٹ ویئر، اسٹوڈنٹ رسپانس سسٹمز، انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، وائرلیس انٹرایکٹو ٹیبلٹس اور طاقتور انٹرپرائزڈ بیسڈ انتظامی ٹولز کا ایک مجموعہ فراہم کرتی ہے۔

ای انسٹرکشن کے تحقیقی بنیادوں پر پیش کردہ حل اساتذہ اور منتظمین کو فوری فیڈبیک اور کارکردگی ڈیٹا کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی کمرۂ جماعت میں شمولیت اور ان کی کامیابی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔

دنیا بھر میں  5 لاکھ سے زائد K-12 کلاس رومز اور ایک ہزار سے زائد تعلیمی اداروں میں طلبہ، اساتذہ اور پروفیسرز ای انسٹرکشن (ر) ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔ 48 سے زائد زبانوں میں دستیاب ای انسٹرکشن (ر) ٹیکنالوجی دنیا بھر میں 90 سے زیادہ ممالک میں تعلیم کو بہتر بنا رہی ہے۔

ای انسٹرکشن کے دفاتر ڈینٹن، ٹیکساس؛ کولمبیا، میری لینڈ؛ اسکاٹس ڈیل، ایریزونا؛ سنسناٹی، اوہائیو؛ اور پیرس، فرانس میں واقع ہے۔

ای انسٹرکشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.einstruction.com

ذریعہ: ای انسٹرکشن (eInstruction)

رابطہ: ایلس یانگ از ای انسٹرکشن

+852-9348-7091

Check Also

چائنا کے درآمد شدہ دھلے ہوئے پر اور نیچے کی پہلی کھیپ، کسٹم کلیئرنس نگرانی میں اصلاحات کے لئے پائلٹ سامان، گوانگژی میں کامیابی سے کسٹمز کلیئر ہوگئے۔

گویگانگ، چین، 11 اپریل، 2024 /شنہوا-ایشیا نیٹ /– گویگانگ میں جیالو فیدر پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *