Breaking News

کم خرچ میں برطانوی کہاں تک جائیں گے؟

سنگاپور، 18 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

سروے ظاہر کرتا ہے کہ تین چوتھائی مسافر غیر ضروری سہولیات کی فراہمی کے بغیر طویل فاصلے کی پرواز سے خوش ہوں گے

معروف ٹریول سرچ سائٹ اسکائی اسکینر [http://www.skyscanner.com] نے انکشاف کیا ہے کہ 74 فیصد مسافر طویل فاصلے کے سفر (چار گھنٹے سے زائد) میں روایتی فضائی اداروں کی جانب سے پیش کردہ اضافی سہولیات کی قربانی دے کر سستی پرواز حاصل کرنے کو تیار ہیں۔

کم خرچ پر طویل فاصلے کی پرواز کرنے والے افراد کی تلاش کے لیے 1800 سے زائد مسافروں سے کیےگئے سروے میں 48 فیصد افراد نو گھنٹے تک کی پرواز میں اپنی جگہ میں کمی اور محدود لیگ روم پر رضامند تھے، جبکہ ہر تین میں سے تقریباً ایک (30 فیصد) 10 گھنٹے کی پرواز میں بھی ایسا کرنے کو تیار تھے (یعنی سنگاپور سے لندن کی پرواز کے برابر)۔ البتہ 22 فیصد نے چار سے چھ گھنٹے کی درمیانی فاصلے کی پرواز کے لیے سستی ایئرلائنوں کی جانب سے پیش کردہ آرام کی بنیادی سطح پر سودے بازی نہیں کی۔

تحقیق ظاہر نے مسافروں سے ان “اضافی” خصوصیات کے حوالے سے بھی سوال کیا جو وہ کم خرچ کی طویل فاصلے کی پرواز میں حاصل کرنا چاہیں گے۔

جیسا کہ زیادہ تر کم خرچ ایئرلائنیں صرف 29 انچ کی نشست کی گنجائش دیتی ہیں، یہ سروے ظاہر کرتا ہے کہ یہ حجم ایک تہائی سے زائد (35 فیصد) مسافروں کے لیے ہی اہمیت رکھتا ہے جو اضافی دو انچ لیگ روم چاہ رہے ہیں تاکہ وہ بغیر اضافی سہولیات کی طویل فاصلے کی پرواز میں آرام کر سکیں، دوران پرواز تفریح کے مواقع پر اضافی لیگ روم کو ترجیح دینے والے (14 فیصد) یا حتیٰ کہ دوران پرواز خوراک یا ناشتہ پر بھی (9 فیصد) ترجیح دینے والے لوگ موجود ہیں۔ 18 فیصد مفت ہولڈ بیگیج کو شامل چاہتے ہیں۔

اسکائی اسکینر کے ٹریول ایڈیٹر سام بالڈون نے کہا کہ “اس سروے کے نتائج نے ظاہر کیا کہ کم خرچ ایئرلائنوں کے لیے طویل فاصلے کی پروازیں چلانے کی طلب بہرحال موجود ہے – یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ اگر قیمت مناسب ہے تو اپنے سفری مزاج کے مطابق آرام پر کچھ سودے بازی کر کے زیادہ خوش ہیں۔ حالیہ سالوں میں کم خرچ ایئرلائنوں نے درمیانی فاصلے کی پروازوں کا آغاز کیا ہے، اس لیے یہ ناقابل عمل نہیں ہے کہ طویل فاصلے کی پروازیں اگلا اضافہ ہوں۔”

اسکائی اسکینر کے بارے میں

اسکائی اسکینر ایک معروف ٹریول سرچ سائٹ ہے جو ہزار سے زائد ایئرلائنوں کی لاکھوں پروازوں، کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اورکرائے پر گاڑیاں لینے،  کے فوری آن لائن تقابل کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ذریعہ: اسکائی اسکینر

Check Also

‫ٹرینا سولر کا پاکستان میں مقامی مارکیٹ لیڈرز کے اشتراک سے قابل تجدید توانائی کیلئے پائنئیرایڈوانسڈ سولر سلوشن پیش کرنے کا اعلان۔

لاہور، پاکستان، ۲۰ مئی ۲۰۲۴ْ۔۔۔ پی آر نیوز وائر/۔۔  ٹرینا سولر، اسمار ٹ پی وی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *