کوٹی انکارپوریٹڈ اور اینریکے اگلیسیس نے خوشبویات کے معاہدے پر دستخط کردیے

– آرائش حسن کا عالمی رہنما ادارہ اور بین الاقوامی سپر اسٹار خوشبویات کی عالمی کلیکشن کا آغاز کریں گے

نیویارک، 27 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — آرائش حسن کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ (اینوائیایسای: COTY) نے آج مخصوص خوشبویاتکا مجموعہ تیار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر معروف گلوکارگلوکاراینریکےاگلیسیسسے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

announces%20new%20fragrance%20partnership کوٹی انکارپوریٹڈ اور اینریکے اگلیسیس نے خوشبویات کے معاہدے پر دستخط کردیے

Coty Inc. announces new fragrance partnership with Enrique Iglesias.

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140127/NY52854)

اینریکےاگلیسیس بدستور ان گلوکاروں میں سے ایک ہیں، جن کے سب سے زیادہ گانے فروخت ہوئے ہیں، ان کی البمز کی عالمی فروخت 100 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔ علاوہ ازیں وہ بل بورڈ ہاٹ 100 کے سرفہرست 5 سنگلز میں پانچ گانے رکھتے ہیں، اور ساتھ ساتھ ڈانس چارٹ پر 13 نمبر-ایک ہٹس بھی – جو کسی بھی مرد گلوکارکی جانب سے سب سے زیادہ ہیں۔ مزید برآں، وہ بل بورڈ چارٹس میں 71 نمبر-ایک ہٹس کا متاثر کن مجموعہ رکھتے ہیں۔ وہ ہاٹ لیٹن ٹریکس چارٹ میں نمبر ایک تک پہنچنے والے ہپسانوی زبان کے سب سے زیادہ سنگلز کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں، جو مجموعی طور پر 23 ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ایاومچیلاسکیناوینی نے کہا کہ “اینریکےاگلیسیس بلاشبہ جدید موسیقی کے سب سے متاثر کن اور باصلاحیتگلوکاروں میں سے ایک ہیں۔ ہماری نظریں اینریکےکے جوش، جذبے اور توانائی کو ایک خوشبو کے قالب میں ڈھالنے پر مرکوزہیں۔”

“مجھے یقین ہے کہ کوٹی کے تجربے کے ساتھ مل کر ہم ایسی خوشبو بنا سکیں گے جو ہر کسی کے لیے متاثر کن ہو، بالخصوص میرے پرستاروں کے لیے۔ مجھے امید ہے کہ یہ انہیں اعتماد بخشے گی اور اختیار کا احساس دے گی۔” اگلیسیس نے کہا۔

کوٹی بیوٹی کے صدر ریناتوسیمیراری نے کہا کہ “ہم باصلاحیتاینریکےاگلیسیس کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ہمیں اپنے کاروبار کو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں، بالخصوص برازیل، جو دنیا کی سب سے بڑی خوشبو کی مارکیٹ ہے، سمیت خوشبویات کی دیگر کلیدی مارکیٹوں میں آگے بڑھنے کے زبردست مواقع دے گی۔”

ہاؤس آف اینریکےاگلیسیس ممکنہ طور پر 2014ء کے موسم گرما میں اپنی پہلی خوشبو جاری کرے گا۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش حسن کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی خالص آمدنی 30 جون 2013ء کو ختم ہونے والے مالی سال پر 4.6 ارب ڈالرز تھی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم ہونے والا کوٹی ایک خالصتاً پلے بیوٹی کمپنی ہے جو معروف خوشبویات، رنگین کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات کا پورٹ فولیو رکھتی ہے جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں ایڈیڈاس، کیلونکلائین، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہینسن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

اینریکےاگلیسیس کے بارے میں

اینریکےاگلیسیس دنیا بھر میں 100 ملین سے زائد البمزفروخت،نو اسٹوڈیو البمز جاری مع دوبہترین ہٹس کےمجموعے جاری کر چکے ہیں اور دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ایک ملٹی-پلاٹینم گلوکار ہیں ۔ بلاشک و شبہ موسیقی کی تاریخ میں سب سے بڑی لاطینی ریکارڈنگ گلوکار کی حیثیت سے اینریکے بل بورڈ لیٹن سونگز چارٹ پر 24 نمبر ایک سنگلز رکھتے ہیں، اور ساتھ ساتھ بل بورڈ چارٹس میں کئی نمبر ایک سنگلز کے حامل ہیں، جن کا مجموعہ 71 نمبر ایک مقامات بنتا ہے۔ 13 نمبر ایک ڈانس کلب گانوں کے ساتھ اینریکے چارٹ کے بادشاہ بنے، جنہوں نے بل بورڈ تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر ایک رہنے کا مائیکل جیکسن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ اینریکے کی آخری البم یوفوریا چھ نمبر ایک سنگلز کی حامل رہی اور 18 ملین سے زیادہ گانے فروخت کیے۔ 2011ء سے اینریکےپانچ براعظموں پر پھیلے دنیا بھر کے 109 بڑے شہروں میں ہآؤس فل محافل منعقد کرچکے ہیں، جن میں 1.4 ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے اور بل بورڈ کی ہاٹ ٹورز فہرست میں “یوفوریا ٹور” کو دو مرتبہ نمبر ایک ٹور پرلائے۔ اینریکے ہر اس اعزاز کا لطف اٹھا چکے ہیں جو کوئی گلوکار حاصل کرسکتاہے،جن میں ان کی ریکارڈنگ پر متعدد گریمی اعزازات،فروخت پر بل بورڈ اعزازات اور لکھنے پر اے ایس سی اے پی اعزازات شامل ہیں۔  مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.enriqueiglesias.com

 

Check Also

PM Shehbaz congratulates Sadiq Khan on his election as London’s Mayor

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif has congratulated Sadiq Khan on his election as Mayor of London. In a statement, he said Sadiq Khan's re-election for the third time is definitely proof of his ability and public service. Wishing Sadiq Khan mo...