Breaking News

يوم آسٹریلیا پر سڈنی جگمگا اٹھا بندرگاہ پر زبردست جشن

قومی سطح پر معروف تقریبات میں شرکت سفر کے لیے ‘لازمی’ مقام بن گئیں

سڈنی، 27 جنوری 2014ء/پی آرنیوزوائر/ — ہر سال 26 جنوری کو آسٹریلیا کے باشندے قومی دن منانے کے لیے جمع ہوتے ہیں، اور یوم آسٹریلیا پر سڈنی شہر کا سفر ‘لازمی’ روپ اختیار کرچکا ہے، جہاں فیروزی شہر کی سڈنیبندرگاہ پر اور اس کے اردگرد سحر انگیز اور بھرپور سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

Australia%20Day%20Sydney يوم آسٹریلیا پر سڈنی جگمگا اٹھا بندرگاہ پر زبردست جشن

Australia Day Sydney. Sydney Celebrates Australia Day as Tall Ships and Ferries sail across Sydney Harbour. Credit: Ethan Rohloff / Destination NSW۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-a)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-b)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-c)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-d)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-e)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20140126/HK52729-f)

ڈیسٹینیشن این ایس ڈبلیو کی سی ای او سینڈرا چپ چیز نے کہا کہ “سڈنی میں یوم آسٹریلیا کی تقریبات کا لطف ضرور اٹھانا چاہیے — فیریتھون ریسز سے لے کر فارم کوو کے گرد گریٹ آسٹریلین سوئم، دی سڈنیز ٹال شپ فلیٹ سے لے کر رائل آسٹریلین ایئرفورس کے فضائی کرتبوں اور آسٹریلیا ڈے ریگاٹا تک—بندرگاہ پر سالانہ نمائش کے دوران خوب گہماگہمی رہتی ہے۔

سینکڑوں شرکاء نے گریٹ آسٹریلین سوئم سیریز فائنل میں حصہ لیا۔ تیراکی کے شوقین افراد نے فارم کوو کے گرد 2.2 کلومیٹر کی تیراکی  میں جبکہ کم تجربہ کار تیراکوں نے 750 میٹر، یا ننھے تیراکوں نے 300 میٹر ایونٹ میں  شرکت کی، اور کھلے پانیوں کے بہترین تیراکوں اور کھیلوں کی معروف شخصیات کے ساتھ تیراکی کی۔

ڈینٹینیشن اینایسڈبلیو کے تعاون سے پیش کردہ سڈنی ہاربر کنسرٹ سیریزمیںبلیوز پوائنٹ، ایتھول بے اور ڈارلنگ ہاربر پر  متاثر کن تیرتے ہوئے اسٹیج سے براہ راست موسیقی پیش کی گئی۔

Fans%20celebrate%20Australia%20Day يوم آسٹریلیا پر سڈنی جگمگا اٹھا بندرگاہ پر زبردست جشن

Australia Day Sydney. Fans celebrate Australia Day on Sydney Harbour with local artists on floating stage. Credit: James Horan /Destination NSW.۔

جون فورمین کی زیر ہدایت بلیوز پوائنٹ پر ہونے والی محفل موسیقی میں متعدد معروف آسٹریلوی گلوکاروں نے شرکت کی جن میں جیسیکاموبوائے، ڈیمی ایم، سمانتھاجیڈ اور جسٹس کریو شامل تھے، جنہوں نے اپنے معروف گانوں کے ساتھ ساتھ چند آسٹریلوی کلاسکس بھی پیش کیے۔

ٹیلر ہینڈرسننے سڈنی ہاربر کنسرٹ سیریز کے ڈارلنگ ہاربر پر اختتام سے قبل ایتھول بے پر ٹنی مسٹر ایونٹ کے طور پر اپنی کارکردگی جاری رکھی ، جبکہ پرینیاسٹیونز اور مہالیابارنیس نے دورے پر موجود اپنے موٹاؤن شو میں کارکردگی دکھائی۔

بندرگاہ پر دیگر جھلکیوں میں مشہور ترین فیریتھونریسز اور 21 توپوں کی سلامی شامل رہیں جن کے بعد رائل آسٹریلین ایئرفورس کے ایف اے 18 ہارنیٹس نے فضائی کرتب دکھائے۔ سڈنی کے بلند قامت بحری جہازوں نے بریڈلیز ہیڈ سے ہاربر برج تک قدیم جہازوں کے ایک بیڑے کی قیادت کی ، جبکہ 178 ویں آسٹریلیا ڈےریگاٹا نے بندرگاہ کو ایک شاندار آبی نظارے میں بدل دیا۔

ڈارلنگ ہاربر آسٹریلیا ڈےاسپیکٹیکیولر کے طور پر ڈارلنگ ہاربر میں جشن شام تک جاری رہا ۔ معروف شو کا اختتام روشنیوں اور موسیقی کی زبردست ملٹی میڈیا ہم سازی اور اختتام کوکل بے پر آتش بازی کے شاندار نظارے کے ساتھ ہوا۔

A%20group%20from%20the%20Aboriginal%20Tribal%20Warrior يوم آسٹریلیا پر سڈنی جگمگا اٹھا بندرگاہ پر زبردست جشن

A group from the Aboriginal Tribal Warrior Association are pictured before performing the traditional smoking ceremony on Sydney Harbor to mark the official start to Australia Day 2014. Credit- James Horan\Destination NSW.

سڈنی میں کیا دیکھا جائے اور کیا جائے، اس پر مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےhttp://www.sydney.com/

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]