Breaking News

کوکوا فلیوانولز خون کی شریانوں کی مرمت اور دیکھ بھال کرنے والے خلیات کو تعداد میں دوگنا کر سکتے ہیں، مارس انکارپوریٹڈ کی تحقیق

میک لین، ورجینیا، 6 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/–

اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق تجویز کرتی ہے کہ کوکوا فلیوانولز امراض قلب کے شکار افراد کے لیے صحت بخش خوراک کا اہم حصہ بن سکتے ہیں

بین الاقوامی طور پر معروف محققین، جن میں مارس، انکارپوریٹڈ کے سائنسدان بھی شامل تھے، کی نئی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ کوکوا فلیوانولز امراض قلب کے شکار افراد کے لیے صحت بخش خوراک کا اہم حصہ ہو سکتے ہیں ، یہ تحقیق  80 ملین سے زائد امریکیوں کے لیے کارآمد ہو سکتی ہے۔

جامعہ کیلیفورنیا سان فرانسسکو میں کی گئی یہ جدید تحقیق جو معروف جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیولوجی (JACC) میں شایع ہوئی، نے ظاہر کیا ہے کہ کوکوا فلیوانول کا روزانہ استعمال خون میں سرکولیٹنگ اینجیوجینک سیلز (CACs) کی تعداد کو دوگنا سے بھی زائد کر یتا ہے۔ یہ خلیات شریانوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے افعال انجام دیتے دکھائی دیے ہیں، جو شریانوں کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ خون کی خراب شریانیں  امراض قلب (CVD)، بشمول دل کی شریانوں کے امراض،  کا سبب بننے کا ابتدائی مرحلہ سمجھی جاتی ہیں۔ 2005ء میں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شایع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق CACs کی بڑھتی ہوئی سطح امراض قلب کے خطرے میں کمی سے بھی جوڑی جاتی ہے۔

دیگر جدید تحقیقیں ظاہر کر چکی ہیں کہ طبعی سرگرمی اور آزمودہ ادویاتی علاج CAC کی سطحوں میں اضافہ کر سکتا ہے، البتہ JACC میں شایع ہونے والی یہ تحقیق اس نوعیت کی پہلی تحقیق ہے جو غذائی وسیلے سے اس طرح کے فوائد دے سکتی ہے۔ اِس بے ترتیب، دہری-پوشیدہ، نگرانی شدہ غذائی مداخلت تجربے میں شرکاء نے فلیوانول کوکوا کی زیادہ مقدار کا حامل مشروب، جس میں مارس کوکواپرو (ر) عمل (جو فلیوانول کی مستقبل سطح کی ضمانت دیتا ہے) یا پھر کم فلیوانول غذائیت کے حامل کوکوا مشروب کا 30 روز تک روزانہ دو مرتبہ استعمال کیا۔

تحقیق نے یہ بھی ظاہر کیا کہ فلیوانول کی زیادہ مقدار کا حامل مشروب نوش کرنے نے انقباضی فشار خون کو بڑی حد تک کم کیا، جو دل کے امراض اور دورے کے خطرے کا ایک اہم سبب ہے، خون کی شریانوں کی فعالیت کو کم فلیوانول استعمال کرنے والے امراض قلب کے شدید مرض کے شکار افراد کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ بہتر بنایا۔ یہ تحقیق مارس کے سائنسدانوں اور ان کے تعلیمی ساتھیوں کی جانب سے شایع کردہ گزشتہ تحقیق کے نتائج کو ثابت کرتے ہیں، جنہوں نے استعمال کردہ کوکوا فلیوانولز اور شریانوں کی صحت کے معیار یعنی ایک شریان کے آرام کی صلاحیت فلو-میڈی ایٹڈ ڈائیلیشن (FMD) میں باہمی ربط کو تلاش کیا تھا۔

جامعہ کیلیفورنیا ڈیوس میں نیوٹریشن اور انٹرنل میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیق کے مرتب کنندگان میں سے ایک کارل کین، پی ایچ ڈی نے کہا کہ “یہ دراصل دونوں مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ کہنا تو مناسب نہ ہوگا کہ ہم نے ایسا قدرتی غذائی مرکب ڈھونڈ لیا ہے جو روایتی طبی علاج کے فوائد سے بھی بہتر ہے،” تحقیق کے ایک اور مرتب کنندہ ہنریخ-ہائین یونیورسٹی کے کرسچن ہیز، ایم ڈی نے اس بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ “بلکہ زیادہ اہم یہ ہے کہ، پہلی مرتبہ، ہم نے پایا ہے کہ کوکوا فلیوانولز اہم خلیہ جات کو براہ راست متحرک کر سکتے ہیں جو ٹوٹ پھوٹ کی شکار خون کی شریانوں کی مرمت کر سکتے ہیں۔ یہ فوائد بہت حقیقی ہیں، اور اس میں کوئی بد اثرات کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔”

مارس انکارپوریٹڈ کی سائنس دان اور تحقیق کے شریک مرتب کنندہ ہیگن شروئیٹر کہتے ہیں کہ ” مارس انکارپوریٹڈ تقریباً دو دہائیوں نے تعلیمی ماہرین کے ساتھ کوکوا فلیوانولز پر تحقیق کر رہا ہے، یہ حالیہ چند سالوں میں سب سے شاندار اور ممکنہ طور پر انتہائی ثمر آور نتائج میں سے ہے، اور تحقیق کے بالکل نئے دروازے وا کر رہی ہے کہ کوکوا فلیوانولز کس طرح انسانی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ بلاشبہ، ان مشاہدات کی تصدیق اور ان پر مزید کام کرنے کے لیے تحقیق کی ضرورت ہے، لیکن غذائیات اور امراض قلب سے تحفظ اور ان کے علاج کے لیے ادویاتی حکمت عملیوں کے درمیان پوشیدہ تعلق کی صلاحیت  کو پا چکے ہیں۔”

کوکوا فلیوانولز: شواہد پیش کرنے والا وجود

اس سے قبل شایع ہونے والی متعدد تحقیقات نے اشارے کیے کہ کوکوا فلیوانولز کا استعمال جسم میں خون کی شریانوں کے جال کے افعال پر اہم و فائدہ مند اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ اب، ابلاغ عامہ میں بسا اوقات پیش کیے جانے والے بیانات کے بجائے، ایک اجتماعی تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ کوکوا فلیوانولز کے قلب و شریانوں پر  اثرات عمومی “اینٹی ٹاکسیڈنٹ” اثرات سے آزاد ہیں جس کا مظاہرہ کوکوا فلیوانولز نے ٹیسٹ ٹیوب میں جسم سے باہر کیا تھا۔ تحقیقی ادارے نے نہ صرف تجویز کیا ہے کہ یہ کوکوا فلیوانولز قلب و شریانوں کے افعال کے لیے ایک غذائی جدت فراہم کرتے ہیں، بلکہ کوکوا فلیوانولز کی بنیاد پر کی گئی مداخلت کے نئے ممکنات کی بھی نشاندہی کرتی ہیں جو عمر سے متعلقہ خون کی شریانوں کے خراب فعلیت اور قسم 2 ذیابیطس کی شریانی پیچیدگیوں سے متعلق ہیں۔

کوکوا تحقیق سے مارس کی وابستگی

کوکوا اور کوکوا فلیوانولز پر تحقیق مستحکم ہے، اور مارس انکارپوریٹڈ اس کوشش کی قیادت کر رہا ہے، جو 80 پیٹنٹس کا حامل ہے یا 100 سے زائد سائنسی جرائد کی مدد کر رہا ہے جو دنیا بھر میں موجود تعلیمی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ ہے جن میں جرمنی کی یونیورسٹی آف ڈوسلڈورف اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس شامل ہیں۔ جبکہ کوکوا فلیوانولز اور انسانی صحت کے درمیان تعلق کے حوال ےسے تحقیق بالکل واضح ہے، لیکن ان پودوں کے عام پروسیسنگ کے درمیان آسانی سے تلف کر دیے جاتے ہیں۔ سائنسی تحقیق اور ساخت گری کے سالوں کے تجربے کی بنیاد پر مارس انکارپوریٹڈ کے سائنسدانوں نے کوکوا کے بیجوں کے تیز درجہ حرارت کے سامنے کھلا رکھنے کو کم کرنے عمل کو بہتر بنایا ہے، جو اندر موجود کوکوا فلیوانولز کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ مارس انکارپوریٹڈ کا ملکیتی و پیٹنٹ شدہ کوکواپرو (ر) عمل کوکوا اجزاء کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے کہ اس میں کوکوا فلیوانولز کی بڑی مقدار مستقلاً موجود رہے۔ کوکوا فلیوانولز کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.HealthyCocoa.com

ذریعہ: ہیس سی، جان ایس، ریئل ڈبلیو ایم، انجلی ایف ایس، وونگ ایم ایل، امابیل این، پرساد ایم، رساف ٹی، اوتاویانی جے آئی، مہارجا ایس، کین سی ایل، اسپرنگر ایم ایل، گروسمین ڈبلیو، گلانٹز ایس اے، شروئٹر ایچ، یغیازارینز وائی۔ حتمی خطاب یہاں۔ جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیولوجی 2010;X:XX-XX.۔

ورنر این، کوسیول ایس، شیگل ٹی، ایلرز پی، ویلنٹا کے، لنک اے، بوہم ایم، نکینگ جی سرکیولیٹنگ اینڈتھیلیل پروجینیٹر سیلز اینڈ کارڈیوویسکیولر۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن۔ 2005:353;10۔

مارس کے بارے میں

مارس انکارپوریٹڈ ایک نجی، خاندانی ملکیت کمپنی ہے جو 1911ء میں قائم ہوئی اور دنیا بھر کے 68 ممالک کے 230 مقامات، بشمول 135 کارخانوں، پر 65 ہزار سے زائد ملازمین کا حامل ادارہ ہے۔ میک لین، ورجینیا، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں صدر دفتر کی حامل مارس انکارپوریٹڈ دنیا کی بڑی فوڈ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو سالانہ 28 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کی عالمی آمدنی رکھتی ہے اور  چھ کاروباری شعبہ جات میں کام کرتی ہے: چاکلیٹ، پالتو جانوروں کی خوراک، رِگلے گم اور کنفیکشنز، فوڈ، مشروبات اور سمبیوسائنس۔ یہ شعبہ جات دنیا کے معروف ترین برانڈ تیار کرتے ہیں: چاکلیٹ – ایم اینڈ ایم’ز (ر)، اسنکرز (ر)، ڈوو (ر)، گلیکسی (ر)، مارس (ر)، ملکی وے (ر) اور ٹویکس (ر)؛ پالتو جانوروں کے لیے – پیڈگری (ر)، وشکاس (ر)، شیبا (ر)، سیزر (ر) اور رائل کینن (ر)؛ رِگلی- اوربٹ (ر)، ایکسٹرا (ر)، اسٹاربرسٹ (ر)، ڈبل منٹ (ر) اور اسکٹلز (ر)؛ فوڈ – انکل بین’ز (ر)، ڈولمیو (ر)، ایبلی (ر)، ماسٹرفوڈز (ر) اور سیڈز آف چینج (ر)؛ مشروبات – کلکس (ر) اور فلیویا (ر)؛ سمبیوسائنس – وزدم پینل (ٹ م)، سیرامس (ر) اور کرکوہیلتھ (ر)۔

ذریعہ: مارس انکارپوریٹڈ

رابطہ: لوری فروم، ایم ایس آر ڈی از ویبر شینڈوِک

+1-312-988-2436

lfromm@webershandwick.com

برائے مارس انکارپوریٹڈ

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *