کیمبیئم نیٹ ورکس نے صنعتی انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی آئی او ٹی) کے لیے نیروبینڈ وائرلیس حل سی این ریچ جاری کردیا

سی این ریچ نیروبینڈ ریڈیو ادارے کے اول تا آخر وائرلیس پورٹفولیو اور آئی آئی او ٹی نیٹ ورکس کی بروقت نگرانی کے لیے کلاؤڈ بیسڈ مینجمنٹ پلیٹ فارم سی این میسٹرو کو مکمل کرتا ہے

رولنگ میڈوز، الینوائے، 13 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– وائرلیس نیٹ ورکنگ حل فراہم کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس نے آج صنعتی انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی آئی او ٹی) کے لیے ضروری طویل فاصلے پر انتہائی قابل بھروسہ اور محفوظ ترسیل کے لیے ایک نیروبینڈ ریڈیو سی این ریچکا آغاز کردیا ہے؛ جو خاص طور پر تیل و گیس، برقی و آبی سہولیات، ریل، نقل و حمل اور کان کنی کی ایپلی کیشنز کے لیے ہے۔ وائرلیس براڈبینڈ ٹیکنالوجی پر ایک دہائی سے زیادہ کی سرمایہ کاری پر کھڑا کیمبیئم نیٹ ورکس اب لائسنس یافتہ وائرلیس نیروبینڈ نیٹ ورکنگ حل فراہم کرنے کے قابل ہے جو نیٹ ورک کے کناروں پر موجود سینسرز کو کلاؤڈ بیسڈ یا نجی ڈیٹا سینٹرز سے منسلک کرنے کے لیے موزوں ہیں۔ ادارہ منظم طور پر اپنی مصنوعات کے مجموعے کو پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) بیک ہال، پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) رسائی اور وائی فائی وائرلیس نیٹ ورکنگ حلوں بتدریج ترقی دے رہا ہے تاکہ قابل بھروسہ اور قابل مقدور کنکشنز فراہم کرے جو ایک ہی جست میں 2 میٹر سے 245 کلومیٹر تک جائیں۔

لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974

مائیک مچل، صدر، پیٹرو کمیونی کیشنز نے کہا کہ “سی این ریچ کی نیروبینڈ کنیکٹیوٹی کمیونی کیشنز بنیادی ڈھانچے اور بیک ہال کو توسیع دیتی ہے، اس لیے اب ہم پورے آئی آئی او ٹی نیٹ ورک کو اول تا آخر سنبھالنے کی صلاحیت اور نظر رکھتے ہیں۔ ہمیں سینسر ڈیٹا پر عمل کاری اور میدان میں دور دراز ترین مقامات پر کنٹرول احکامات بھیجنے کے لیے مکمل طور پر قابل اعتماد کنیکشنز کی ضرورت ہے۔”

صدر اور سی ای او کیمبیئم نیٹ ورکس اٹل بھٹنگر نے کہا کہ “فی الوقت ظہور اور پیچیدہ کاموں پر گرفت کو نافذ کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کو ایپلی کیشنز کی ضرورت ہے جو نیٹ ورک کے کنارے سے ڈیٹا کو موزوں طور پر جمع اور کشید کر سکیں، تجزیہ اور گرفت فراہم کر سکیں اور عمل شدہ معلومات کے جمع کردہ بڑے حجم کو نجی اور کلاؤڈ بیسڈ ڈیٹا سینٹرز میں منتقل کر سکے۔ ہم سی این ریچ پلیٹ فارم کے ساتھ ڈیٹا کو مرکزی نقطے سے این او سی تک منتقل کرنے کا مکمل حل فراہم کرتے ہیں اور سی این میسٹرو کو ایک ہی مقام سے سنبھالتا ہے۔”

سی این ریچ این 500 ریڈیو انتہائی لچکدار وائرلیس نیرو بینڈ اور براڈ بینڈ حلوں کا ایک کامل، اول تا آخر مجموعہ مکمل کرتا ہے، نیٹ ورک آپریٹرز کو اپنے آپریشن کے انتہائی کناروں پر موجود ڈیوائسز کو منسلک کرکے اپنے آئی آئی او ٹی منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے ایک مکمل وائرلیس نیٹ ورکنگ حل فراہم کر رہا ہے۔ پروڈکٹ 900 میگاہرٹز اور 700 میگاہرٹز فریکوئنسیز میں لائسنس یافتہ اور بنا لائسنس کے آپریشنز کو سہارا دیتا ہے، جس میں اضافی فریکوئنسیز شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے او پیچیدہ بلٹ-ان آئی او صلاحیتوں کے ساتھ سیریئل نیٹ ورکس سے تمام آئی پی نیٹ ورکس تک منتقلی کو آسان بناتا ہے۔

کیمبیئم نیٹ ورکس میں ڈائریکٹر پروڈکٹ مینجمنٹ برائے سی این ریچ بروس کولنز نے کہا کہ “سی این ریچ مفاد عامہ، پیٹروکیمیکل اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے کے چلانے والوں کو جمع شدہ اور فی الوقت ڈیٹا کو جامع معلومات اور اہم اقدامات میں تبدیل کرکے انڈسٹریل انٹرنیٹ کی مکمل اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ سی این ریچ بنیادی کمیونی کیشنز ڈھانچہ فراہم کرتا ہے جو باہم منسلک سینسرز کے لیے انتہائی قابل بھروسہ اور لچکدار ہوتا ہے اور عملی میدان میں بہت بڑے علاقے پر پھیلنے نیٹ ورک پر گرفت رکھتا ہے۔ یہ کنیکٹیوٹی احکامات کی تکمیل پوری کرنے کے لیے ضروریات، حفاظت کو بہتر بنانے اور موثریت کو بڑھانے کے لیے ضروری ڈیٹا اور گرفت کے افعال فراہم کرتا ہے۔”

سی این ریچ کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہے:

  • سینسرز اور کنٹرولز سے ٹریفک رکھنے والے تمام نیٹ ورکس کی موجودہ حالت کی نگرانی کے لیے سی این میسٹرو سافٹویئر
  • لائسنس یافتہ 700 میگاہرٹز اور 900 میگاہرٹز فریکوئنسیز، واحد ریڈیو لائسنس یافتہ اور بنا لائسنس دونوں، 100، 200 اور 400 میگاہرٹز فریکوئنسیز رینج میں آنے والے ہفتوں میں اضافی آر ایف بینڈز کی شمولیت کے ساتھ
  • پاس ورڈ تصدیق کے ساتھ اے ای ایس 128/256 بٹ انکرپشن کے ساتھ محفوظ کمیونی کیشنز
  • ایکسس پوائنٹ سنکرنائزیشن اور ایڈاپٹو ماڈیولیشن کے ساتھ انتہائی قابل بھروسہ کمیونی کیشنز
  • انتہائی موثر ریلے اور اسٹور-اینڈ-فارورڈ ایپلی کیشنز کے لیے واحد اور دہری ریڈیو ہیئت
  • جامع آئی/او صلاحیتیں مختلف سیریئل پورٹس، ایتھرنیٹ پورٹس اور اینالوگ/ڈیجیٹل/آئی/او بلٹ ان صلاحیت رکھنے والے تمام آئی پی نیٹ ورکس کی سیرز سے منتقلی کو آسان بناتا ہوا
  • لنک پلانر کے ساتھ پیچیدہ نیٹ ورک منصوبہ بندی، ایک بغیر کسی قیمت کے منصوبہ بندی ٹول تاکہ ڈیزائنرزتمام کیمبیئم ٹیکنالوجیز پر گنجائش اور نیٹ ورکس کی دستیابی کی پیش بینی کریں

سی این میسٹرو مینجمنٹ پلیٹ فارم کی کلیدی خصوصیات میں شامل ہیں:

  • ایک آزاد نارتھ باؤنڈ ریسٹ فل اے پی آئی جو صارفین کو آپریشن کے عملی میدان کے نیٹ ورک کس کناروں سے فی الوقت اور تاریخی بنیادی ڈھانچے اور بیک ہال شماریات تک رسائی دیتی ہے
  • ایک الارم رپورٹنگ ویب ہکس اے پی آئی جو پیچیدہ ایونٹ پروسیسنگ اور ڈیٹا انجنوں میں بیک وقت ظاہر نہ ہونے والے انتباہ وقتاً فوقتاً شماریات محفوظ انداز میں داخل کرتا ہے، کارپوریٹ نیٹ ورک مینجمنٹ اور نوٹیفکیشن سروسز میں تکمیل کو سہارا دیتا ہے
  • سی این ریچ مقامات کا نظم و نسق مکمل ظہور، انتظامی قابلیت اور نیٹ ورک بیک ہال اور آئی آئی او ٹی ڈيٹا کو اور آپریشنز کا بھروسہ مند اور موثر ہونا یقینی بنا رہا ہے۔

زیادہ گنجائش کے مائیکروویو بیک ہال، وڈيو نگرانی، ریموٹ رسائی، لیزڈ لائن تبدیلی، وائی فائی اور اب سکاڈا کنٹرول اور مانیٹرنگ سسٹمز سے نجی نیٹ ورک حل لاگو کرنے کے سالوں کے تجربے کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس آئی آئی او ٹی حلوں کا مکمل مجموعہ دیتا ہے جو واحد مقام سے سنبھالے جاتے ہیں۔

سی این ریچ اب شمالی امریکا میں کیمبیئم نیٹ ورکس تقسیم کاروں کے ذریعے دستیاب ہے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس 15 ستمبر کو صبح 9 بجے بمطابق سی ڈی ٹی سی این ریچ پلیٹ فارم پر ایک ویبنار کی میزبانی کرے گا۔

کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں

کیمبیئم نیٹ ورکس آزمودہ وائرلیس حل پیش کرنے والا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک – افراد، مقامات اور چیزوں — کو منسلک کرتا ہے۔ اپنے قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس نیروبینڈ اور براڈبینڈ پلیٹ فارموں کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ صنعتی، کاروباری، حکومتی اداروںکو اور خدمات فراہم کنندگان کے لیے قابل مقدور، قابل بھروسہ، اعلیٰ کارکردگی کی کنیکٹیوٹی ممکن بناتا ہے۔ ادارہ اس وقت 150 سے زیادہ ممالک میں ہزاروں توجہ طلب نیٹ ورکس میں پانچ ملین سے زیادہ ریڈیوز نصب کرچکا ہے۔ شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور امریکا، برطانیہ اور بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.cambiumnetworks.com اور www.connectingtheunconnected.org

رابطہ
گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس – سائرس ہدایتی
+1 415 318 4377
chedayati@golin.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]