Breaking News

کیو پی ایس کوالٹکس نے چین میں دفتر کھول لیا

— نئے بیجنگ دفتر سے ایشیا بحر الکاہل خطے میں سروسز میں اضافہ

بیجنگ، 2 اکتوبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

معروف فل-سروس کلینکل ریسرچ آرگنائزیشن کیو پی ایس ہولڈنگز، ایل ایل سی، نے آج چین میں اپنے کیو پی ایس کوالٹکس دفتر کے اجراء کا اعلان کیا ہے، جو چینی بایوفارماسیوٹیکل صنعت اور چین میں کام کرنے والی کثیر القومی بایوفارما کمپنیوں کی انوکھی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کھولا گیا ہے۔ چین کے لیے یہ فیصلہ ایشیا بحر الکاہل خطے میں کیو پی ایس کی مستقل توسیع جاری رکھتا ہے اور تائیوان اور بھارت میں پہلے سے موجودگی کی بنیاد پر کھڑا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120829/NE63109LOGO-a)

چین میں شراکت داروں کے ذریعے طبی آزمائشوں سے اٹھائے تجربے کی بنیاد پر کیو پی ایس کوالٹکس چین دفتر کی توجہ مقامی اور عالمی بایوفارما کمپنیوں کو چین میں نئی ادویات کے کامیاب اندراج کے لیے من پسند حل تیار کرنے پر مرکوز ہوگی۔ چین میں توسیع کیو پی ایس کی اپنی عالمی صلاحیتوں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ترقی پر توجہ کو جاری رکھتی ہے۔

کیو پی ایس کوالٹکس چین دفتر نالج-بیسڈ کانٹریکٹ ریسرچ سروسز کی مکمل رینج فراہم کرے گا، جس میں جامع کلینکل ٹرائل مینجمنٹ اور ریگولیٹری سب مشن تیاری  شامل ہیں۔ نیا چین دفتر کیو پی ایس کے عالمی وسائل اور تجربے کو کلیدی علاجی شعبوں میں  من پسند پیشکش تیار کرنے کے عالمی وسائل اور تجربے کی دستک دے گا، جن میں فیز II-IV اسٹڈیز، حیاتیاتی شماریات، ڈیٹا مینجمنٹ، طبی تصانیف، ویکسینز، طبی آلات اور تشخیص شامل ہیں۔

کیو پی ایس کوالٹکس چین کے جنرل مینیجر ونسنٹ ین نے کہتے ہیں کہ ” کیو پی ایس کوالٹکس چین دفتر  مقامی چینی بایوفرما اداروں کے لیے موزوں کسٹمائزڈ، اعلیٰ معیار کے ادویات تیاری کے حل پیش کرنے کے لیے کیو پی ایس کے معیار و تربیت کے نظام کا فائدہ اٹھائے گا۔ ہم چین کے لیے ترقی کا ایک جارحانہ منصوبہ رکھتے ہیں اور اپنے صارفین کو دنیا کی متحرک ترین مارکیٹوں میں سے ایک میں کامیابی کے لیے ضروری حل پیش کرنے کے ساتھ 2012ء کے دوران وہاں کیو پی ایس کے کل عملے میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں۔”

نیا کیو پی ایس کوالٹکس چین دفتر بیجنگ کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب چاؤ یانگ ضلع میں واقع ہے۔ دفتر کی سربراہی ڈیوڈ سو کریں گے، جو طبی تحقیق کی صنعت میں عالمی ادویات ساز اداروں اور سی آر اوز دونوں کے ساتھ سالوں کا تجربہ ساتھ لائے ہیں۔

کیو پی ایس کوالٹکس بایوفارماسیوٹیکل سروسز کے ایشیا کے معروف ترین اداروں میں سے ایک ہے اور ایشیا بحر الکاہل خطے میں نو سے زائد سالوں سے موجودگی رکھتا ہے۔ ایشیا میں دو علاقائی دفاتر میں کام کرنے والے 280 سے زائد ملازمین کے ساتھ کیو پی ایس کوالٹکس چین میں ادویات سازی کے لیے عالمی اور مقامی دونوں ادویات ساز اداروں کا پسندیدہ شراکت دار ہے۔

کیو پی ایس کے بارے میں

کیو پی ایس ایک جی ایل پی/جی سی پی-تسلیم کرنے والا سی آر او ہے جو دنیا بھر میں صارفین کو دریافت، قبل از علاج تجربات اور طبی ادویات کی تیاری کی مدد کرتا ہے۔ ہم سی این ایس فارماکولوجی، ڈی ایم پی کے،سمیات،حیاتی تجزیہ، انتقالی ادویات اور ابتدائی مرحلہ اور مرحلہ II-IV کی طبی تحقیق میں معیاری سروسز فراہم کرتا ہے۔ ہماری علاقائی تنصیبات اور دفاتر امریکہ، چین، تائیوان، بھارت، نیدرلینڈز، آسٹریا، چیک جمہوریہ، کروشیا، سلووینیا، سربیا، بوسنیا، ہنگری، ہسپانیہ، جرمنی اور برطانیہ میں واقع ہیں۔ امریکہ، یورپ اور ایشیا بھر میں بزنس ڈیولپمنٹ دفاتر کو سنبھالا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.qps.com۔

رابطہ: ونسنٹ ین، جنرل مینیجر، کیو پی ایس کوالیٹکس لمیٹڈ، +886-2-3393-1388، vincent.yen@qps.com

Check Also

چین کابائیس نامی ش�ر آم کی ڈیپ پروسیسنگ کا سب سے بڑا پیداواری علاق� قرار

بائیس ØŒ چین، 11 اپریل 2024Ø¡-04 /سنÛ�وا-ایشیانیٹ/–گوانگسی چوانگ خود مختار علاقے میں بائیس Ø´Û�ر چین میں آم پیدا کرنے والے بڑے علاقوں میں سے ایک Û�Û’Û” 40 سال Ú©ÛŒ مسلسل کوششوں Ú©Û’ نتیجے میں بائیس نامی Ø´Û�ر لوگوں Ú©Û’ لئے خوشحالی Ú©ÛŒ “سنÛ�ری کلید” بن گیا Û�Û’Û” بائیس پھلوں Ú©ÛŒ صنعت Ú©ÛŒ ترقی Ú©Û’ مرکز […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *