Breaking News

گارٹنر 2014ء رپورٹ میں این ٹی ٹی کمیونی کیشنز “رہنما” قرار: “میجک کواڈرینٹ برائے عالمی نیٹ ورک سروس فراہم کنندگان”

ٹوکیو، 28 مارچ 2014ء/کیوڈو جے بی این- ایشیانیٹ / — این ٹی ٹی (این وائی ایس ای: NTT؛ http://www.ntt.com/) گروپ کے ڈیٹا، کلاؤڈ اور بین الاقوامی کمیونی کیشنز کے ادارے این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن نے 28 مارچ کو اعلان کیا ہے کہ 20 مارچ کو گارٹنر انکارپوریٹڈ کی جانب سے شائع کردہ “میجک کواڈرینٹ برائے عالمی نیٹ ورک سروس فراہم کنندگان “  رپورٹ (*1) میں اسے رہنماؤں میں شمار کیا گیا ہے۔ این ٹی ٹی کام کا جائزہ ہدف اور کام کی بجا آوری کی صلاحیتوں کی بنیاد پر لیا گیا تھا۔

گارٹنر کی میجک کواڈرینٹ رپورٹ خدمات فراہم کنندگان کی اپنے اہداف کی اہلیت  اور ان  اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیتی ہے۔ گارٹنر کے مطابق “رہنماؤں کے پاس وائس اور ڈیٹا مصنوعات کا مکمل پورٹ فولیو ہے،جس کے ساتھ اوسط سے بڑھ کر سروس اور سپورٹ ہے، وسیع عالمی  کوریج اور مسابقتی قیمتیں ہیں۔ وہ مضبوط ہدف رکھتے ہیں جس میں زیادہ  انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) صلاحیتوں کو اختیار کرنا شامل ہے، جو واضح اور کھلے اظہار کی حکمت عملی ہے۔”

“میجک کواڈرینٹ برائے ایشیا/بحرالکاہل نیٹ ورک سروس فراہم کنندگان ” رپورٹ http://www.gartner.com/reprints/ntt-communications-corp—japan?id=1-1S5Y8TI&ct=140325&st=sg پر دیکھی جا سکتی ہے۔

این ٹی ٹی کام کے حالیہ منصوبوں میں ڈینور، کولوراڈو، امریکہ میں قائم معروف عالمی منظم اور کلاؤڈ نیٹ ورک ورتیلا ٹیکنالوجی سروسز انکارپوریٹڈ (Virtela) کا حصول شامل ہے۔ این ٹی ٹی کام کی اعلیٰ معیار کی خدمات اور ورتیلا کی جدید، انتہائی موثر آپریشنل معلومات، اور ساتھ ساتھ خدمات کی دستیابی میں اضافہ، این ٹی ٹی کام کو  ورتیلا کی عالمی سطح پر معیاری خدمات فراہمی کے ڈھانچے کی ممکنہ رسائی لائنوں کے ذریعے بہترین انٹرنیٹ خدمات پیش کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ مزید برآں، موجودہ مالی سال کی  دوسری ششماہی سے، این ٹی ٹی کام نیٹ ورک فنکشن ورچوئلائزیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے کلاؤڈ-بیسڈ مینیجڈ سیکورٹی سروسز کا آغاز کرے گا تاکہ صارفین کے نیٹ ورک آلات کی کارگزاری کو ورچوئلائز کیا جا سکے۔

ان اور دیگر منصوبوں کے ذریعے عالمی آئی سی ٹی شراکت دار این ٹی ٹی کام عالمی نیٹ ورک (http://www.ntt.com/universalone_e/) سروسز کو مزید پھیلانے اور اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو صارفین کو عالمی کاروبار موثر و قابل انداز میں چلانے کا موقع دیں۔

گارٹنر کے مطابق، “میجک کواڈرینٹس ٹیکنالوجی اور خدمات فراہم کنندگان کی مسابقتی حالت کو ظاہر کرتے ہیں جہاں مارکیٹ نمو بہت زیادہ اور فراہم کنندگان کا امتیاز واضح ہے۔ میجک کواڈرینٹس دو-جہتی سانچہ استعمال کرتے ہوئے اپنے حیاتی چکر کے درمیانی مراحل میں موجود مارکیٹوں کی نقشہ کشی کرتا ہے جو فروخت کنندگان کے ہدف کے اتمام اور اس کی بجا آوری کی صلاحیت پر مبنی ہے۔

ایک میجک کواڈرینٹ 15 بھاری معیارات رکھتا ہے جو فروخت کنندگان کی مخصوص مارکیٹ میں ان کی متعلقہ قوت کی بنیاد پر ہیں۔” (*2)

دستبرداری:

گارٹنر اپنی تحقیقی اشاعتوں میں جاری  ہونے والے کسی فروخت کنندہ، مصنوعات یا سروس کی تصدیق نہیں کرتا، اور نہ ہی ٹیکنالوجی صارفین کو بہترین درجنوں پر موجود کسی فروخت کنندہ کو منتخب کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ گارٹنر تحقیقی اشاعت گارٹنر کی تحقیقی انجمن کی آراء پر مشتمل ہوتی ہیں اور اسے حقیقت نامہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ گارٹنر اس تحقیق کے حوالے سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تمام ضمانتوں سے دستبردار ہوتا ہے، جس میں  کسی مخصوص مقصد کے لیے تجارت کی صلاحیت یا درستگی کی ضمانتیں شامل ہیں۔

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن کے بارے میں

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کاروباری اداروں کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ماحول کو بہتر بنانے کی خاطر مشاورت، ڈھانچہ، حفاظت اور کلاؤڈسروسز فراہم کرتا ہے۔ ان پیشکشوں کو ادارے کے عالمی بنیادی ڈھانچے، بشمول معروف عالمی ٹیئر-1 آئی پی نیٹ ورک، آرک اسٹار یونیورسل ون (ٹ م) وی پی این نیٹ ورک کا سہارا حاصل ہے جو 196  سے زیادہ ممالک/خطوں اور 150 سے زیادہ محفوظ ڈیٹاسینٹرز تک رسائی رکھتا ہے۔ این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے حل ڈائی مینشن ڈیٹا، این ٹی ٹی ڈوکومو اور این ٹی ٹی ڈیٹا جیسے این ٹی ٹی گروپ کے اداروں کے عالمی وسائل کو مضبوط بناتے ہیں۔

www.ntt.com | www.twitter.com/nttcom | www.facebook.com/nttcomtv |

http://www.linkedin.com/company/ntt-communications

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز اعزازات و قدر شناسی

http://www.ntt.com/resource-center/awards/

این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کے بارے میں تجزیہ کاروں کی رپورٹیں

http://www.ntt.com/resource-center/analyst_reports/

*1گارٹنر، “میجک کواڈرینٹ برائے عالمی نیٹ ورک سروس فراہم کنندگان ” از نیل ریکارڈ، رابرٹ ایف میسن 20 مارچ 2014ء

*2گارٹنر، “گارٹنر میجک کواڈرینٹس اور مارکیٹ اسکوپس میں فروخت کنندگان اور مارکیٹوں کا کس طرح جائزہ لیتا ہے” ڈیوڈ بلیک، جولی تھامس، 26 جولائی 2013ء

ذریعہ: این ٹی ٹی کمیونی کیشنز کارپوریشن

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]