Breaking News

گڈنگ اینڈ کمپنی نے فیراری ٹیسٹا روسا پروٹوٹائٹ کو 16.39 ملین ڈالرز اور وٹل کوپ کو 10.34 ملین ڈالرز میں فروخت کر کے پیبل بیچ میں عالمی نیلامی کی تاریخ مرتب کر دی

Asianet 46022

پیبل بیچ، کیلیفورنیا، 24 اگست 2011ء/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

پیبل بیچ کونکو دے ایلیژاں کے باضابطہ نیلام گھر گڈنگ اینڈ کمپنی [http://www.goodingco.com ] نے ہفتہ اور اتوار کو پیبل بیچ نیلامیوں میں 78 ملین ڈالرز سے زائد کی کاریں فروخت کیں۔ گڈنگ اینڈ کمپنی نے مثالی 1957ء فیراری 250 ٹیسٹا روسا پروٹوٹائپ 16.39 ملین ڈالرز کی غیر معمولی قیمت پر فروخت کی اور یوں نیلامی میں فروخت ہونے والی کسی گاڑی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ موثر وٹ کوپ، ایک بیسپوک 1931ء ڈوزنبرگ ماڈل جے، 10.34 ملین ڈالرز میں فروخت کی گئی، اور کسی بھی امریکی کار کی نیلامی پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20110823/LA56154)

صدر اور بانی ڈیوڈ گڈنگ نے کہا کہ “ہماری پیبل بیچ نیلامیاں اس سال بہت موثر رہیں، لیکن میرے لیے بہترین لمحات وہ تھے جب ہم نے ٹیسٹا روسا پروٹوٹائپ اور وٹل کوپ کے ذریعے دو بڑے عالمی ریکارڈز توڑے۔ کل فروخت کے شاندار 78 ملین ڈآلرز ثابت کرتے ہیں کہ کاریں جمع کرنے کے شوقین افراد کی مارکیٹ اب بھی زندہ اور بہتر ہے، جس میں اب بھی سرفہرست رہنے کا دم خم باقی ہے۔”

ہفتے کو ٹیسٹا روسا اسٹار کے ساتھ دیگر اہم نیلامیوں میں 1959ء فیراری 250 جی ٹی ایل ڈبلیو بی کیلی فورنیا اسپائیڈر کی 3.355 ملین، شیلبی کوبرا 289 فیکٹری ٹیم کار کی ریکارڈ توڑ 2.585 ملین ڈالرز میں فروخت اور بینٹلے کی موجود سب سے پرانی کار چیسس 3، 1921ء بینٹلے 3 لیٹر کی 962,500 ڈالرز میں موثر فروخت شامل رہیں۔ شیرل کرو کی 1959ء مرسڈیز-بینز 190 ایس ایل ریکارڈ توڑ 143,000 ڈالرز فروخت کے ذریعے جوپلن اسکور ریکوری فنڈ کو مدد فراہم کرے گی۔

گڈنگ اینڈ کمپنی کے بارے میں

اپنی عالمی معیار کی آٹوموٹو نیلامیوں کے لیے بین الاقوامی طور پر معروف گڈنگ اینڈ کمپنی کاریں جمع کرنے کے شوقین افراد کے لیے بے مثال خدمات فراہم کرتا ہے، جس میں نجی و ملکیتی فروخت، تشخیص و تخمینہ اور جمع کرنے کے انتظام کی خدمات کی وسیع رینج شامل ہے۔ گڈنگ اینڈ کمپنی اپنی سالانہ اسکاٹسڈیل نیلامی 20 اور 21 جنوری 2012ء اور جزیرہ امیلیا نیلامی 9 مارچ 2012ء کو منعقد کرے گا۔

گاڑیوں کی مزید معلومات اور تازہ ترین نتائج کے لیے فیس بک [http://www.facebook.com/GoodingCompany ] اور ٹویٹر @GoodingCompany [http://www.twitter.com/GoodingCompany ] پر گڈنگ اینڈ کمپنی کو فالو کریں۔

ذریعہ: گڈنگ اینڈ کمپنی

رابطہ: کیٹی ہیلوگ از گڈنگ اینڈ کمپنی،

+1-310-899-1960 (مرکزی) ،

+1-310-526-0584 (براہ راست) ،

katie@goodingco.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *