Breaking News

یوریل پیش کررہا ہے یوریل گلوبل یوتھ پاس کے ساتھ دو مفت سفری ایام

AsiaNet 44226

یوتریخت، نیدرلینڈز، 19 اپریل / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

–        پندرہ کی قیمت میں سترہ روز کا سفر

یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اپریل سے 31 مئی 2011ء کے درمیان خریدے جانے والے 15 روزہ یوریل گلوبل پاسز پر نوجوانوں کو دوسرے درجے کے ریل کے سفر میں دو اضافی دن پیش کر رہا ہے۔

یوریل گلوبل پاس 50 سالوں سے زائد عرصے سے ریل کے مسافروں کو اپنا یورپی سفر کا منصوبہ خود بنانے کی اجازت دے رہا ہے۔ اس وقت یوریل گلوبل پاس 22 ممالک  کی حصہ داری کے ساتھ خصوصاً نوجوانوں میں مشہور ہے۔ یہ مسافر کو ریل کے ذریعے یورپ دیکھنے کے لیے تقریباً لامحدود مواقع فراہم کرتا ہے۔ یوریل گلوبل پاس نہ صرف ریل کے ذریعے دل پسند یورپی مقامات جیسے فرانس، جرمنی، اطالیہ، پرتگال، سویٹزرلینڈ اور ہسپانیہ کے دروازے وا کرتا ہے بلکہ وسطی اور مشرقی یورپ کے کم دیکھے گئے گوشوں جیسے بلغاریہ، کروشیا، رومانیہ اور سلووینیا تک بھی رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس سے قطع نظر کے مسافر یورپ کے کسی بھی  حصہ کو دیکھنا چاہ رہے ہوں، یوریل گلوبل پاس ایک بہترین سفری رفیق ہے۔

2010ء میں 427,000 غیر ملکی مسافروں نے یوریل پاس کے ساتھ پورے یورپ کا باسہولت تجربہ حاصل کیا۔ مجموعی طور پر 2010ء میں یوریل کے 27 فیصد مسافروں نے  یوریل یوتھ پاس کے ساتھ سفر کیا جس میں شمالی امریکا اور جنوبی کوریا کی بڑی شرح فیصد شامل ہے۔ ریل کے ذریعے سفر آرام دہ، پرسکون اور سہل  ہے جو مسافروں کو مختلف مناظر، ثقافتوں اور یورپی نظاروں  کا لطف اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔ یورپ کا ریلوے نظام جدید و قابل اعتماد ہے اور سرحد پار ریلوے سلسلے نے براعظم میں سفر کو تازہ ہوا ایک جھونکا بنا دیا ہے۔

مارکیٹنگ ڈائریکٹر انا دیا ای سیکسا پروموشن کے بارے میں پرجوش ہیں۔ “یوریل حتمی سیاحت کے تجربے کے لیے یورپ کو بذریعہ ریل دیکھنے کے لیے مزید نوجوان کو متاثر   کرنا چاہتا ہے۔یوریل پاس کے ساتھ سفر پاس رکھنے والوں کو  آزادی کا احساس دیتا ہے جس کی برابری مارکیٹ میں موجود کوئی دوسری پروڈکٹ نہیں کرسکتی۔”

پیش کش 15 روز کے مسلسل سفر کے  لیے دوسرے درجے کے گلوبل یوتھ پاسز پر موجود ہے۔ یوتھ پاسز  ان مسافروں کے لیے ہے جو اپنے سفر کے پہلے روز 26 سال سے کم عمر ہوں۔ ملاحظہ فرمائیں http://www.eurailtravel.com۔

ذریعہ: یوریل گروپ جی۔ آئی۔ ای۔

 

Check Also

WHO Regional Director meets Punjab CM in Lahore

World Health Organization (WHO) Regional Director for the Eastern Mediterranean Dr. Hanan Balkhy met Punjab Chief Minister Maryam Nawaz in Lahore today. She felicitated Maryam Nawaz on becoming Punjab' first ever woman Chief Minister. Speaking on t...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *