Breaking News

یی وو اور کینٹن میلہ: غیرملکی خریداروں کے لیے لازمی مقامات

یی وو، چین، 19 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

114 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلہ) 15 اکتوبر کو کھل گیا۔ چین میں منعقدہ دنیا کی موثر ترین نمائشوں میں سے ایک غیر ملکی خریداروں اور مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتی ہے۔ 19 واں یی وو میلہ، جو کینٹن میلے جتنی ہی شہرت رکھتا ہے، 21 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔ سرحدی نگرانی کے اداروں کے مطابق، تین دنوں کے دوران، کینٹن میلے کو 50 سے زیادہ ملکوں سے 100,000 سے زائد مہمان ملے، جن میں جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، بھارت اور فلپائن شامل ہیں۔

کینٹن میلے کا دورہ کرنے والی غیر ملکی کاروباری شخصیات کو بیک وقت کینٹن میلے اور یی وو میلے میں شرکت کا نادر موقع ملے گا۔ کیونکہ کینٹن میلہ نومبر کے اوائل تک جاتا ہے، اس لیے چینی اجناس کے کاروبار میں دلچسپی رکھنے والے غیر ملکی خریدار اسے زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔ اسی دوران تیز تر نقل و حمل کے ساتھ یی وو اور گوانگ چو کے درمیان دوطرفہ سفر آسان ہے، جس کا مطلب ہے دوگنے کاروباری مواقع۔ حال ہی میں ٹرانسپورٹیشن بیورو آف یی وو نے “2013ء یی وو میلے کے دوران ٹرانسپورٹیشن سپورٹ” متعارف کروائی، جس نے یی وو میلے کے لیے بس اور ٹیکسی رسائی کو شامل کیا – اور دونوں میلے کے درمیان خریداروں کو باآسانی سفر کو ممکن بنایا۔

مندرجہ بالا ضروریات کو پورا کرنے اور غیر ملکی خریداروں کے لیے آنے والے یی وو میلے کا دورہ آسان بنانے کے لیے منتظمین نے تمام تفصیلات، بشمول وی آئی پی چینلوں اور غیر ملکی زبان کی خدمات برائے مقامی و غیرملکی خریدار کا انتظام کیا۔ دیگر انتظامات میں پروازوں، ہوٹل ریزرویشن، اور شٹل بسیں شامل ہیں۔

یی وو میلے کی جانب زیادہ غیرملکی خریداروں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے منتظمین نے ایک خصوصی رعایت دی ہے۔ مندرجہ ذیل تین شرائط پر پورا اترنے والے خریداروں کو پروازوں کے ٹکٹوں کے لیے 1,200 رینمنبی مل سکتے ہیں: 1) کینٹن میلہ یا ہانگ کانگ میگا شو 2013ء کا دورہ؛ 2) یکم اکتوبر کے بعد چین میں داخلہ؛ 3) یی وو کے لیے ٹرانسپورٹ رسیدیں ہونا۔ مزید تفصیلات کے لیے 19 ویں یی وو میلے کی ویب سائٹ دیکھیں: en.yiwufair.com۔

کینٹل میلے کا دورہ کرنے والے یا ارادہ رکھنے والے غیرملکی خریداروں کے لیے 19 ویں یی وو میلے میں شرکت انتہائی آسان ہو چکی ہے۔ یی وو میلہ، اپنی زبردست خصوصیت کے باعث، غیر ملکی خریداروں کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے ایک زبردست قوت بن چکا ہے۔ مارکیٹ مسابقت اور لامحدود کاروباری مواقع نے 150 سے زیادہ ممالک کے خریداروں کی توجہ مبذول کروائی۔ اگر آپ کینٹن میلے میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں، تو یی وو میلے میں شرکت کا مواقع مت گنوائیے! ہم تمام مقامی و غیر ملکی خریداروں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔

 ذریعہ 19 واں چائنا یی وو انٹرنیشنل کموڈٹیز فیئر آرگنائزننگ کمیٹی

 

Check Also

Armed forces fully prepared to address internal, external threats: COAS

Chief of Army Staff General Syed Asim Munir has categorically stated that no compromise will be made over defence of motherland and armed forces are fully prepared to cope with internal and external threats. Addressing the Passing out Parade of Cadet...