Breaking News

میامی بیچ میں انفارمیکس 2014ء کے لیے رجسٹریشن اب کھل گئی

– گفتگو کے مخصوص مواقع، صنعت کی فکری قیادت اور تربیت کے 30 سالوں کا جشن منانے کے لیے
فائن کیمیکل انڈسٹری کا اجتماع

ہملٹن، نیو جرسی، 18 اکتوبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ –

30 سالوں سے شمالی امریکہ میں اعلیٰ درجے کی کیمیا کے خریداروں اور فروخت کنندگان کی معروف کاروباری تقریب انفارمیکس 2014ءمیں رجسٹریشن اب کھل گئی ہے۔  سرفہرست ادویات ساز، فائن کیمیکل اور خصوصی کیمیکل کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے 3,500شرکاء  کانفرنس اور نیٹ ورکنگ تقریبات میں شرکت کے لیے 21 سے 24 جنوری تک میامی بیچ، فلوریڈا جیسے  بین الاقوامی مقام پر اکٹھے ہوں گے۔

Logo میامی بیچ میں انفارمیکس 2014ء کے لیے رجسٹریشن اب کھل گئی

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20131018/NY00078LOGO)

شرکاء مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے رجسٹر ہو سکتے ہیں: https://www.compusystems.com/servlet/ar?evt_uid=499۔

انفارمیکس برانڈ ڈائریکٹر نینسی لارگے نے کہا کہ “گزشتہ تین دہائیوں میں انفارمیکس نے سورسنگ اور سیرحاصل گفتگو کے لیے متحرک خریداروں کی ایک عالمی برادری کو یکجا کرکے فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل کی صنعت میں اپنی ساکھ بنائی ہے۔ اپنے 30 ویں سال میں داخل ہوتے ہوئے اور مستقبل پر نظریں رکھتے ہوئے، ہم اس اہم تقریب کو میامی کے علاقے میں منعقد کرنے پر خوش ہیں – جو ایک پررونق مقام ہے، جو شرکاء میں مقبولیت رکھتا ہے اور شاندار سفری آسانیاں بھی فراہم کرتا ہے۔”

انفارمیکس 2014ء کے 30 ویں ایڈیشن سے آپ کیا توقع رکھ سکتے ہیں:

  • بروقت تربیتی سیشنز۔ فوری تربیتی سیشنز کی تازہ فہرست فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل مارکیٹوں کے آج کے فراہم کنندگان، تقسیم کاروں اور صارفین کے اہم ترین مسائل کا احاطہ کرتے ہیں۔ شور کا خاتمہ کرنے والے ہیڈفونز شرکاء کو توجہ مرکوز رکھنے اور ان “خاموش” سیشنز میں متحرک انداز میں شرکت کی سہولت دیتے ہیں حتیٰ کہ بھرپور ماحول کے دوران بھی۔
  • ذاتی ملاقاتیں۔ ذاتی ملاقاتوں کے مواقع میں حصہ لیں جن کی سہولت آپ اولین انفارمیکس ایپ کے استعمال سے اٹھا سکتے ہیں، جو موبائل اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں دونوں پر کام کرتی ہے۔ بالمشافہ ملاقاتوں کی درخواست یا قبول کرنے کے لیے ایپ استعمال کیجیے، تازہ ترین نمائش کنندگان کی فہرست اور شو فلور دیکھنے کے لیے۔
  • 450 سے زیادہ نمائش کنندگان۔ انفارمیکس سینکڑوں معروف اداروں کے لیے ایک بڑی تقریب ہے – جن میں فائن، اسپیشلٹی اور کسٹم کیمیکل صنعت کے ساخت گر، تقسیم کار اور خدمات فراہم کنندگان شامل ہیں۔ 2013ء کی تقریب میں شرکاء سے کیے گئے سروے میں 62 فیصد نے اشارہ دیا کہ انفارمیکس میں جس ادارے سے وہ پہلی بار ملے اس کے ساتھ کاروبار کریں گے اور 87 فیصد نے کہا کہ بہت زیادہ امکان ہے کہ وہ ایک یا اس سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ کاروبار کریں۔
  • آپ کے لیے خاص طور پر تیار کردہ استقبالیے اور اجتماعات۔ سالانہ 3,500 سے زیادہ شرکا کے ساتھ انفارمیکس شاندار استقبالیوں کی منصوبہ بندی اور ان کی میزبانی پر توجہ رکھتا ہے جو آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے ادارے کے پیشہ ورانہ نیٹ ورک میں اضافہ کرنے میں مدد دیں گی۔ یہ سب روابط بنانے کے لیے ہے جو آپ کے کاروبار کو فائدہ دیں۔

طویل عرصے سے تقریب میں شریک ہونے والے باتیس ویلے، آرکنساس کی فیوچر فیول کیمیکل کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے کمرشل آپریشنز سلیٹن ای فرائی نے کہا کہ “انفارمیکس فائن اور پرفارمنس کیمیکل کی صنعت میں ساخت گروں کو کاروبار اور وسائل کشید کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم دیتا ہے جو انہیں تیزی سے بدلتی ہوئی مارکیٹ میں کامیابی میں مدد دے گا۔ انفارمیکس برادری کے بغیر ایسے روابط بنانے میں کئی سال نہیں تو مہینے تو لگ ہی سکتے ہیں۔ میں نے اس میں شرکت کی کیونکہ یہ وقت بچاتا ہے اور بڑے تجارتی میلوں کے پرشور ہنگاموں کا خاتمہ کرتا ہے۔”

میامی بیچ میں اس موقع کو ضایع مت کیجیے؛ ابھی رجسٹر ہوئیے۔

انفارمیکس کے بارے میں

یو بی ایم لائیو کی جانب سے پیش کردہ، انفارمیکس فائن، خصوصی اور کسٹم کیمیکل صنعت نیٹ ورکنگ کے ٹولز، تربیتی مواقع اور برادری تعاون فورمز فراہم کرکے مستقل ترقی کو مستحکم بناتا ہے—یہ سب کیمیکل اداروں کے بدلتے ہوئے منظرنامے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سالانہ انفارمیکس ایونٹ گزشتہ 30 سالوں سے کیمیکل انڈسٹری کے لیے ایک لازمی شرکت نمائش ہے، جو ذاتی روابط اور کاروباری ترقی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ہر سال تقریب 3,500 سے زیادہ فائن اور اسپیشلٹی کیمیکل ماہرین اور سینکڑوں نمائش کنندگان کے بین الاقوامی ملاپ کو ممکن بناتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئے www.informex.com۔

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]