Breaking News

‫آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ 2016ء: اقتصادی منڈیوں کا حقیقی متبادل، چین کو سرفہرست مقام حاصل

پیرس، 27 فروری 2017ء / پی آر نیوز وائر / ہماری 16ویں عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ ایک مرتبہ پھر تھیری ایرمان کی قائم کردہ اور زیر ہدایت آرٹ مارکیٹ معلومات کے عالمی رہنما آرٹ پرائس اور وان جی کی ہدایت میں کام کرنے والے چینی ادارہ جاتی شراکت دار کے درمیان اتحاد کا ثمر ہے۔ اس کے نتیجہ عالمی آرٹ مارکیٹ کی رپورٹ کے طور پر سامنے ہے جو مغربی اور مشرقی آرٹ مارکیٹ دونوں ہی کے لیے قابل اعتماد بصیرت فراہم کرتی ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338238LOGO)

آرٹ مارکیٹ کے انتہائی باریک بینی سے جائزے سے دونوں ہی اداروں نے اپنے وسائل مجتمع کیے۔ ان کے علاوہ کوئی دوسری انجمن یا ٹیم اس قابل نہیں کہ وہ اتنی ضخیم اقتصادی معلومات کے چھوٹے سے چھوٹے اور اعلیٰ معیار کو پرکھ سکے۔

رپورٹ میں آرٹ پرائس کی اب معروف ہو جانے والی سالانہ نیلامی آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست 500 مصوروں کی درجہ بندی، مارکیٹ کے سرفہرست 100 نیلامی نتائج، کے ساتھ ساتھ فی ملک، فی مارکیٹ مرکز، فی تخلیقی عرصہ اور فی جمالیاتی وسیلہ متعدد تفصیلی تجزیے 21 ابواب شامل ہیں۔ آرٹ پرائس ڈاٹ کام سے مفت مفت ڈاؤنلوڈ کریں۔

http://zh.artprice.com/artprice-reports/zh-the-art-market-in-2016

4.8 ارب ڈالر کی مجموعی فروخت اور 91,400 لاٹس فروخت کے ساتھ چین ایک مرتبہ پھر عالمی رہنما بن چکا ہے

3.5 ارب ڈالر اور 72,500 لاٹس فروخت کے ساتھ امریکا دوسرے نمبر پر رہا

عالمی نیلامی کاروبار میں 17 فیصد حصص کے ساتھ برطانیہ تیسرے نمبر آیا

سال 2016 میں 675,500 لاٹس کی فروخت کے ساتھ عالمی نیلامی کاروبار کا مجموعہ 12.45 ارب ڈالر رہا

مغرب میں لاٹس کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ہوا (امریکا میں 24 فیصد اضافہ، برطانیہ میں 27 فیصد اضافہ)

دنیا بھر میں فروخت ہونے والی 96 فیصد لاٹس نے 50,000 ڈالرز سے کم قیمت وصول کی

نیو یارک (3.2 ارب ڈالر)، بیجنگ (2.3 ارب ڈالر)، لندن (2.1 ارب ڈالر) اور ہانگ کانگ (1.15 ارب ڈالر)

اس سال کا بہترین نتیجہ 81.5 ملین ڈالر آیا جو فرانسیسی مصور کلا مونے کی لا میولے (1981ء) کو حاصل ہوا

فروخت کے اعتبار سے 2016ء میں دنیا کے اولین مصور چینی مصور چینگ داچیان (355 ملین ڈالرز) رہے

دنیا بھر میں نیلامی کے لیے پیش کیے گئے فن پاروں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا

آرٹ مارکیٹ کی معلومات تک باآسانی رسائی، برقی فروخت، مارکیٹ کی اقتصادیات، تمام براعظموں میں فن پارے خریدنے والے نوجوان-طبقے کی بڑھتی ہوئی تعداد (1950ء میں نصف ملین سے 2016ء میں 70 ملین) سے مارکیٹ کی ترقی ممکن ہوئی۔

دنیا بھر میں عجائب گھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا (سالانہ 700 نئے عجائب گھر)، جو 21 ویں صدی کی ایک اہم اقتصادی حقیقت ہے۔ پچھلی دو دہائیوں کے مقابلے میں صرف 2000ء سے 2014ء میں کھلنے والے عجائب گھروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ بلاشبہ عجائب گھر کے معیار کے فن پاروں کی طلب عالمی آرٹ مارکیٹ کی اعلیٰ سطح پر طلب کے بنیادی محرکات میں سے ایک ہے۔ آرٹ مارکیٹ اب 10 اور 15 فیصد فی سال کے منافع کے ساتھ 100,000 ڈالرز سے زیادہ کی قدر رکھتی ہے۔

سال 2016 میں دو دیووں امریکا اور چین کے مقابلے میں چین نے 1.3 ارب ڈالر کی برتری کے ساتھ امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مارکیٹ کا رہنما بن کر ابھرا ہے۔

اسی طرح سال کے 500 بہترین مصوروں کی فہرست میں 30 فیصد چینی (جبکہ صرف 15 فیصد امریکی) مصور شامل ہیں۔

منفی شرح سود کے باعث آرٹ مارکیٹ اپنے ہم عصر شعبے کے ساتھ واضح طور پر صحت مند دکھائی دیتی ہے اور گزشتہ 17 سالوں میں 1,490 فیصد ترقی اور ایک آرٹ ورک کی اوسط قدر میں 36 فیصد اضافہ براہ راست ترقی ظاہر کی ہے۔

تمام براعظموں میں واقع دنیا بھر کے6,300  نیلامی مراکز (97 فیصد منسلک) کے لیے اب انٹرنیٹ ہی آگے بڑھنے کا واحد ذریعہ ہے۔

آرٹ مارکیٹ ایک موثر، تاریخی اور عالمی منڈی ہے جس کا اقتصادی اور جغرافیائی سیاسیات کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت شک سے بالاتر ہے۔

1987-2017 تھیری ایرمان

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس کی جانب سے یورولسٹ میں مندرج ہے، ایس آر ڈی لانگ آنلی اور یوروکلیئر: 7478 –بلوم برگ: پی آر سی – رائٹرز: اے آر ٹی ایف۔

آرٹ پرائس فن پاروں کی قیمت اور ان کے اشاریہ ڈیٹا بینکس میں عالمی رہنما ہے۔ یہ 30 ملین سے زیادہ اشاریے اور نیلامی نتائج رکھتا ہے جو 647,000 سے زائد مصوروں کا احاطہ کررہا ہے۔ آرٹ پرائس امیجز (ر) دنیا کے سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ ذخیرے تک لامحدود رسائی دیتا ہے: سال 1700 سے لے کر آج تک کے فن پاروں کی 126 ملین تصاویر اور پرنٹس کا ذخیرہ، جس میں آرٹ پرائس کے فنی مورخین کے تبصرے بھی شامل ہیں۔

آرٹ پرائس 6,300 نیلام کنندگان کی جانب سے معلومات کے ذریعے اپنے ڈیٹابینکس کو مالا مال کرتا رہتا ہے اور دنیا کے اہم خبری اداروں اور لگ بھگ 7,200 بین الاقوامی پریس اشاعتوں کے لیے آرٹ مارکیٹ رحجانات کا مستقل بہاؤ شائع کرتا ہے۔ اپنے 4,500,000 اراکین کے لیے آرٹ کی خرید و فروخت کے لیے آرٹ پرائس دنیا کی معروف معیار بند مارکیٹ تک رسائی دیتا ہے۔

آرٹ پرائس کی کیمیا اور کائنات کو دریافت کریں http://web.artprice.com/video، جس کے صدر دفاتر معروف میوزیم آف کونٹیمپرری آرٹ، دی ایڈوبی آف کیوس میں ہیں http://goo.gl/zJssd

https://vimeo.com/124643720

https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999

http://twitter.com/artmarketdotcom

http://twitter.com/artpricedotcom

https://www.facebook.com/artpricedotcom

https://plus.google.com/+Artpricedotcom/posts

رابطہ: ہوزیتے مے: ای-میل: ir@artprice.com

تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160228/338238LOGO

ذریعہ: Artprice.com

Check Also

پیشہ ورانہ تعلیم عالمی سطح پر جاتی ہے! پاکستان بان مو کالج کا افتتاح

بیجنگ، 29 مارچ 2024ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 مارچ کو بیجنگ میں پاکستان بان مو کالج پر دستخط اور رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چائنا پاکستان انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن کوآپریشن الائنس کے سیکرٹری جنرل محمد عمار، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی، گورنمنٹ مونوٹیکنک انسٹی ٹیوٹ محراب پور […]